الحج ⁦۲۲:۳۴⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۳۳۶ · پارہ ۱۷

وَلِكُلِّ أُمَّةٖ جَعَلۡنَا مَنسَكٗا لِّيَذۡكُرُواْ ٱسۡمَ ٱللَّهِ عَلَىٰ مَا رَزَقَهُم مِّنۢ بَهِيمَةِ ٱلۡأَنۡعَٰمِۗ فَإِلَٰهُكُمۡ إِلَٰهٞ وَٰحِدٞ فَلَهُۥٓ أَسۡلِمُواْۗ وَبَشِّرِ ٱلۡمُخۡبِتِينَ

Walikulli ommatin jaAAalna mansakanliyathkuroo isma Allahi AAala marazaqahum min baheemati al-anAAami fa-ilahukum ilahunwahidun falahu aslimoo wabashshiri almukhbiteen

تراجم

اور ہر امت کے لئے ہم نے قربانی کے طریقے مقرر فرمائے ہیں تاکہ وه ان چوپائے جانوروں پر اللہ کا نام لیں جو اللہ نے انہیں دے رکھے ہیں[1] ۔ سمجھ لو کہ تم سب کا معبود برحق صرف ایک ہی ہے تم اسی کے تابع فرمان ہو جاؤ عاجزی کرنے والوں کو خوشخبری سنا دیجئے!

Urdu - Muhammad Junagarhi

اور ہم نے ہر امت کے لیے قربانی اس غرض کے لیے مقرر کی ہے کہ وہ ان مویشیوں پر اللہ کا نام لیں جو اللہ نے انہیں عطا فرمائے ہیں۔ لہذا تمہارا خدا بس ایک ہی خدا ہے، چنانچہ تم اسی کی فرمانبرداری کرو، اور خوشخبردی سنا دو ان لوگوں کو جن کے دل اللہ کے آگے جھکے ہوئے ہیں۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. وَلِكُلِّwalikulliاور ہر
    مادہ
    كلل
    اصل لفظ
    كُلّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ جار · اسم
  2. أُمَّةٍummatinامت کے لیے
    مادہ
    امم
    اصل لفظ
    أُمَّة
    قسمِ کلمہ
    اسم
  3. جَعَلْنَاjaʿalnāبنائے ہم نے
    مادہ
    جعل
    اصل لفظ
    جَعَلَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  4. مَنسَكًاmansakanقربانی کے طریقے۔ قربانی کا قاعدہ
    مادہ
    نسك
    اصل لفظ
    مَنسَك
    قسمِ کلمہ
    اسم
  5. لِّيَذْكُرُوا۟liyadhkurūتاکہ وہ ذکر کریں۔ یاد کریں
    مادہ
    ذكر
    اصل لفظ
    ذَكَرَ
    قسمِ کلمہ
    لامِ تعلیل · فعل · ضمیرِ شخصی
  6. ٱسْمَis'maنام
    مادہ
    سمو
    اصل لفظ
    اسْم
    قسمِ کلمہ
    اسم
  7. ٱللَّهِl-lahiاللہ کا
    مادہ
    اله
    اصل لفظ
    اللَّه
    قسمِ کلمہ
    اسمِ علم
  8. عَلَىٰʿalāاوپر اس کے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    عَلَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  9. مَاmāجو
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ما
    قسمِ کلمہ
    اسمِ موصول
  10. رَزَقَهُمrazaqahumاس نے رزق دیا ان کو
    مادہ
    رزق
    اصل لفظ
    رَزَقَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  11. مِّنۢminمیں سے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  12. بَهِيمَةِbahīmatiجانوروں
    مادہ
    بهم
    اصل لفظ
    بَهِيمَة
    قسمِ کلمہ
    اسم
  13. ٱلْأَنْعَٰمِl-anʿāmiمویشی
    مادہ
    نعم
    اصل لفظ
    نَعَم
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  14. فَإِلَٰهُكُمْfa-ilāhukumتو الہ تمہارا
    مادہ
    اله
    اصل لفظ
    إِلٰه
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · اسم · ضمیرِ شخصی
  15. إِلَٰهٌilāhunالہ ہے
    مادہ
    اله
    اصل لفظ
    إِلٰه
    قسمِ کلمہ
    اسم
  16. وَٰحِدٌwāḥidunایک
    مادہ
    وحد
    اصل لفظ
    واحِد
    قسمِ کلمہ
    اسم
  17. فَلَهُۥٓfalahuتو اس کے لیے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  18. أَسْلِمُوا۟aslimūمطیع ہوجاؤ۔ فرمانبردار بن جاؤ
    مادہ
    سلم
    اصل لفظ
    أَسْلَمَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  19. وَبَشِّرِwabashiriاور خوشخبری دو
    مادہ
    بشر
    اصل لفظ
    بُشِّرَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل
  20. ٱلْمُخْبِتِينَl-mukh'bitīnaعاجزانہ روش اختیار کرنے والوں کو
    مادہ
    خبت
    اصل لفظ
    مُخْبِت
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم

تفسیر

قربانی ہر امت پر فرض قرار دی گئی فرمان ہے کہ کل امتوں میں ہر مذہب میں ہر گروہ کو ہم نے قربانی کا حکم دیا تھا۔ ان کے لئے ایک دن عید کا مقرر تھا۔ وہ بھی اللہ کے نام ذبیحہ کرتے تھے۔ سب کے سب مکہ شریف میں اپنی قربانیاں بھیجتے تھے۔ تاکہ قربانی کے چوپائے جانوروں کے ذبح کرنے کے وقت اللہ کا نام ذکر کریں۔حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس دو مینڈھے چت کبرے بڑے بڑے سینگوں والے لائے گئے آپ نے انہیں لٹا کر ان کی گردن پر پاؤں رکھ کر بسم اللہ واللہ اکبر پڑھ کر ذبح کیا۔ مسند احمد میں ہے کہ صحابہ (رض) نے حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے دریافت کیا کہ یہ قربانیاں کیا ہیں ؟ آپ نے جواب دیا تمہارے باپ ابراہیم (علیہ السلام) کی سنت۔ پوچھا ہمیں اس میں کیا ملتا ہے ؟ فرمایا ہر بال کے بدلے ایک نیکی۔ دریافت کیا اور " اون " کا کیا حکم ہے ؟ فرمایا ان کے روئیں کے بدلے ایک نیکی۔ اسے امام ابن جریر رحمتہ اللہ بھی لائے ہیں۔ تم سب کا اللہ ایک ہے گو شریعت کے بعض احکام ادل بدل ہوتے رہے لیکن توحید میں، اللہ کی یگانگت میں، کسی رسول کو کسی نیک امت کو اختلاف نہیں ہوا۔ سب اللہ کی توحید، اسی کی عبادت کی طرف تمام جہان کو بلاتے رہے۔ سب پر اول وحی یہی نازل ہوتی رہی۔ پس تم سب اس کی طرف جھک جاؤ، اس کے ہو کر رہو، اس کے احکام کی پابندی کرو، اس کی اطاعت میں استحکام کرو۔ جو لوگ مطمئن ہیں، جو متواضع ہیں، جو تقوے والے ہیں، جو ظلم سے بیزار ہیں، مظلومی کی حالت میں بدلہ لینے کے خوگر نہیں، مرضی مولا، رضائے رب پر راضی ہیں انہیں خوشخبریاں سنادیں، وہ مبارکباد کے قابل ہیں۔ جو ذکر الٰہی سنتے ہیں دل نرم، اور خوف الٰہی سے پر کرکے رب کی طرف جھک جاتے ہیں، کٹھن کاموں پر صبر کرتے ہیں، مصیبتوں پر صبر کرتے ہیں۔ امام حسن بصری (رح) فرماتے ہیں واللہ اگر تم نے صبر و برداشت کی عادت نہ ڈالی تو تم برباد کردیئے جاؤگے ولامقیمی کی قرأت اضافت کے ساتھ تو جمہور کی ہے۔ لیکن ابن سمیفع نے والمقیمین پڑھا ہے اور الصلوۃ کا زبر پڑھا ہے۔ امام حسن نے پڑھا تو ہے نون کے حذف اور اضافت کے ساتھ لیکن الصلوۃ کا زبر پڑھا ہے اور فرماتے ہیں کہ نون کا حذف یہاں پر بوجہ تخفیف کے ہے کیونکہ اگر بوجہ اضافت مانا جائے تو اس کا زبر لازم ہے۔ اور ہوسکتا ہے کہ بوجہ قرب کے ہو۔ مطلب یہ ہے کہ فریضہ الٰہی کے پابند ہیں اور اللہ کا حق ادا کرنے والے ہیں اور اللہ کا دیا ہوا دیتے رہتے ہیں، اپنے گھرانے کے لوگوں کو، فقیروں محتاجوں کو اور تمام مخلوق کو جو بھی ضرورت مند ہوں سب کے ساتھ سلوک واحسان سے پیش آتے ہیں۔ اللہ کی حدود کی حفاظت کرتے ہیں منافقوں کی طرح نہیں کہ ایک کام کریں تو ایک کو چھوڑیں۔ سورة براۃ میں بھی یہی صفتیں بیان فرمائی ہیں اور وہیں پوری تفسیر بھی بحمد اللہ ہم کر آئے ہیں

مکمل تفسیر پڑھیں

Urdu - Tafsir Ibn Kathir