الحج ۲۲:۳۳
لَكُمۡ فِيهَا مَنَٰفِعُ إِلَىٰٓ أَجَلٖ مُّسَمّٗى ثُمَّ مَحِلُّهَآ إِلَى ٱلۡبَيۡتِ ٱلۡعَتِيقِ
Lakum feeha manafiAAu ilaajalin musamman thumma mahilluha ila albaytialAAateeq
تراجم
ان میں تمہارے لئے ایک مقرر وقت تک فائده ہے[1] پھر ان کے حلال ہونے کی جگہ خانہ کعبہ ہے.[2]
تمہیں ایک معین وقت تک ان (جانوروں سے) فوائد حاصل کرنے کا حق ہے۔ [1] پھر ان کے حلال ہونے کی منزل اسی قدیم گھر (یعنی خانہ کعبہ) کے آس پاس ہے۔
- : یعنی جب تک تم نے ان جانوروں کو حج کی قربانی کے لیے خاص نہ کرلیا ہو، اس وقت تک تم ان سے ہر طرح کے فوائد حاصل کرسکتے ہو، ان پر سواری کرنا بھی جائز ہے، ان کا دودھ پینا بھی ان کے جسم سے اون حاصل کرنا بھی، لیکن جب انہیں حج کے لیے خاص کرلیا گیا تو پھر ان میں سے کوئی کام جائز نہیں رہتا۔ اس کے بعد تو انہیں بیت اللہ کے آس پاس یعنی حدود حرم میں ذبح کر کے حلال کرنا ہی واجب ہے۔ اور حج کے لیے خاص کرنے کی مختلف علامتیں ہیں جن کی تفصیل فقہ کی کتابوں میں مذکور ہے۔
لفظ بہ لفظ
- لَكُمْlakumتمہارے لیے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
- فِيهَاfīhāاس میں
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- فِي
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
- مَنَٰفِعُmanāfiʿuکچھ فائدے ہیں
- مادہ
- نفع
- اصل لفظ
- مَنافِع
- قسمِ کلمہ
- اسم
- إِلَىٰٓilāتک
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- إِلَى
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار
- أَجَلٍajalinایک وقت
- مادہ
- اجل
- اصل لفظ
- أَجَل
- قسمِ کلمہ
- اسم
- مُّسَمًّىmusammanمقرر
- مادہ
- سمو
- اصل لفظ
- مُسَمًّى
- قسمِ کلمہ
- اسم
- ثُمَّthummaپھر
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- ثُمّ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف
- مَحِلُّهَآmaḥilluhāاس کی جگہ۔ ملال کرنے کی جگہ
- مادہ
- حلل
- اصل لفظ
- مَحِلّ
- قسمِ کلمہ
- اسم · ضمیرِ شخصی
- إِلَىilāکی طرف ہے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- إِلَى
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار
- ٱلْبَيْتِl-baytiگھر
- مادہ
- بيت
- اصل لفظ
- بَيْت
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
- ٱلْعَتِيقِl-ʿatīqiپرانے
- مادہ
- عتق
- اصل لفظ
- عَتِيق
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
تفسیر
ان میں تمہارے لئے ایک مقررہ وقت تک فائدہ ہے (١) پھر ان کے حلال ہونے کی جگہ خانہ کعبہ ہے (٢)۔ ٣٣۔١ وہ فائدہ، سواری، دودھ، مذید نسل اور اون وغیرہ کا حصول ہے۔ وقت مقرر مراد (ذبح کرنا) ہے یعنی ذبح نہ ہونے تک تمہیں ان سے مذکورہ فوائد حاصل ہوتے ہیں۔ اس سے معلوم ہوا کہ قربانی کے جانور سے، جب تک وہ ذبح نہ ہو جائے فائدہ اٹھانا جائز ہے۔ صحیح حدیث سے بھی اس کی تائید ہوتی ہے۔ ایک آدمی ایک قربانی کا جانور اپنے ساتھ ہانکے لے جا رہا تھا۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا اس پر سوار ہو جا، اس نے کہا یہ حج کی قربانی ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، اس پر سوار ہو جا۔ (صحیح بخاری) ٣٣۔٢ حلال ہونے سے مراد جہاں ان کا ذبح کرنا حلال ہوتا ہے۔ یعنی یہ جانور، مناسک حج کی ادائیگی کے بعد، بیت اللہ اور حرم مکی میں پہنچتے ہیں اور وہاں اللہ کے نام پر ذبح کر دئیے جاتے ہیں، پس مذکورہ فوائد کا سلسلہ بھی ختم ہو جاتا ہے۔ اور اگر وہ ایسے ہی حرم کے لئے قربانی دی جاتی ہے، تو حرم میں پہنچتے ہی ذبح کر دیئے جاتے ہیں اور فقراء مکہ میں ان کا گوشت تقسیم کر دیا جاتا ہے۔
Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan