الحج ۲۲:۲۶
وَإِذۡ بَوَّأۡنَا لِإِبۡرَٰهِيمَ مَكَانَ ٱلۡبَيۡتِ أَن لَّا تُشۡرِكۡ بِي شَيۡـٔٗا وَطَهِّرۡ بَيۡتِيَ لِلطَّآئِفِينَ وَٱلۡقَآئِمِينَ وَٱلرُّكَّعِ ٱلسُّجُودِ
Wa-ith bawwa/na li-ibraheemamakana albayti an la tushrik bee shay-an watahhirbaytiya litta-ifeena walqa-imeenawarrukkaAAi assujood
تراجم
اور جبکہ ہم نے ابراہیم (علیہ السلام) کو کعبہ کے مکان کی جگہ مقرر کر دی[1] اس شرط پر کہ میرے ساتھ کسی کو شریک[2] نہ کرنا اور میرے گھر کو طواف قیام رکوع سجده کرنے والوں کے لئے پاک صاف رکھنا.[3]
اور یاد کرو وہ وقت جب ہم نے ابراہیم کو اس گھر (یعنی خانہ کعبہ) کی جگہ بتادی تھی۔ [1] (اور یہ ہدایت دی تھی کہ) میرے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہرانا، اور میرے گھر کو ان لوگوں کے لیے پاک رکھنا جو (یہاں) طواف کریں، اور عبادت کے لیے کھڑے ہوں، اور رکوع سجدے بجا لائیں۔
- : جیسا کہ سورة بقرہ : 127 میں گذر چکا ہے، بیت اللہ حضرت ابراہیم ؑ سے پہلے تعمیر ہو کر منہدم ہوگیا تھا، اللہ تعالیٰ نے انہیں وہ جگہ بتائی جہاں بیت اللہ کو دوبارہ تعمیر کرنا منظور تھا۔
لفظ بہ لفظ
- وَإِذْwa-idhاور جب
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- إِذ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · ظرفِ زمان
- بَوَّأْنَاbawwanāجگہ مقرر کے دی ہم نے
- مادہ
- بوا
- اصل لفظ
- بَوَّأَ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
- لِإِبْرَٰهِيمَli-ib'rāhīmaابراہیم کے لیے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- إِبْراهِيم
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · اسمِ علم
- مَكَانَmakānaجگہ
- مادہ
- كون
- اصل لفظ
- مَكان
- قسمِ کلمہ
- اسم
- ٱلْبَيْتِl-baytiگھر کی
- مادہ
- بيت
- اصل لفظ
- بَيْت
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
- أَنanکہ
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- أَن
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تفسیر
- لَّاlāنہ
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- لا
- قسمِ کلمہ
- حرفِ نہی
- تُشْرِكْtush'rikتم شریک ٹھہراؤ
- مادہ
- شرك
- اصل لفظ
- أَشْرَكَ
- قسمِ کلمہ
- فعل
- بِىbīمیرے ساتھ
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
- شَيْـًٔاshayanکسی چیز کو
- مادہ
- شيا
- اصل لفظ
- شَىْء
- قسمِ کلمہ
- اسم
- وَطَهِّرْwaṭahhirاور پاک کردو
- مادہ
- طهر
- اصل لفظ
- طَهَّرَ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · فعل
- بَيْتِىَbaytiyaمیرے گھر کو
- مادہ
- بيت
- اصل لفظ
- بَيْت
- قسمِ کلمہ
- اسم · ضمیرِ شخصی
- لِلطَّآئِفِينَlilṭṭāifīnaطواف کرنے والوں کے لیے
- مادہ
- طوف
- اصل لفظ
- طائِف
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · حرفِ تعریف · اسم
- وَٱلْقَآئِمِينَwal-qāimīnaاور کھڑے رہنے والوں کے لیے
- مادہ
- قوم
- اصل لفظ
- قائِم
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · حرفِ تعریف · اسم
- وَٱلرُّكَّعِwal-rukaʿiاور رکوع کرنے والوں کے لیے
- مادہ
- ركع
- اصل لفظ
- راكِع
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · حرفِ تعریف · اسم
- ٱلسُّجُودِl-sujūdiاور سجدہ کرنے والوں کے لیے
- مادہ
- سجد
- اصل لفظ
- سُجُود
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
تفسیر
مسجد حرام کی اولین بنیاد توحید یہاں مشرکین کو متنبہ کیا جاتا ہے کہ وہ گھر جس کی بنیاد اول دن سے اللہ کی توحید پر رکھی گئی ہے تم نے اس میں شرک جاری کردیا۔ اس گھر کے بانی خلیل اللہ (علیہ السلام) ہیں سب سے پہلے آپ نے ہی اسے بنایا۔ آنحضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے ابوذر (رض) نے سوال کیا کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سب سے پہلے کون سی مسجد بنائی گئی ؟ فرمایا مسجد حرام۔ میں نے کہا پھر ؟ فرمایا بیت المقدس۔ میں نے کہا ان دونوں کے درمیان کس قدر مدت کا فاصلہ ہے ؟ فرمایا چالیس سال کا۔ اللہ کا فرمان ہے آیت ( اِنَّ اَوَّلَ بَيْتٍ وُّضِــعَ للنَّاسِ لَلَّذِيْ بِبَكَّةَ مُبٰرَكًا وَّھُدًى لِّـلْعٰلَمِيْنَ 96ۚ ) 3 ۔ آل عمران :96) ، دو آیتوں تک۔ اور آیت میں ہے ہم نے ابراہیم واسماعیل (علیہ السلام) سے وعدہ کرلیا کہ میرے گھر کو پاک رکھنا الخ بیت اللہ شریف کی بنا کا کل ذکر ہے ہم پہلے لکھ چکے ہیں اس لئے یہاں دوبارہ لکھنے کی ضرورت نہیں۔ یہاں فرمایا اسے صرف میرے نام پر بنا اور اسے پاک رکھ یعنی شرک وغیرہ سے اور اسے خاص کردے ان کے لئے جو موحد ہیں۔ طواف وہ عبادت ہے جو ساری زمین پر بجز بیت اللہ کے میسر ہی نہیں ناجائز ہے۔ پھر طواف کے ساتھ نماز کو ملایا قیام، رکوع، سجدے، کا ذکر فرمایا اس لئے کہ جس طرح طواف اس کے ساتھ مخصوص ہے نماز کا قبلہ بھی یہی ہے ہاں اس کی حالت میں کہ انسان کو معلوم نہ ہو یا جہاد میں ہو یا سفر میں ہو نفل نماز پڑھ رہا ہو تو بیشک قبلہ کی طرف منہ نہ ہونے کی حالت میں بھی نماز ہوجائے گی واللہ اعلم۔ اور یہ حکم ملا کہ اس گھر کے حج کی طرف تمام انسانوں کو بلا۔ مذکور ہے کہ آپ نے اس وقت عرض کی کہ باری تعالیٰ میری آواز ان تک کیسے پہنچے گی ؟ جواب ملا کہ آپ کے ذمہ صرف پکارنا ہے آواز پہنچانا میرے ذمہ ہے۔ آپ نے مقام ابراہیم پر یا صفا پہاڑی پر ابو قیس پہاڑ پر کھڑے ہو کر ندا کی کہ لوگو ! تمہارے رب نے اپنا ایک گھر بنایا ہے پس تم اس کا حج کرو۔ پہاڑ جھک گئے اور آپ کی آواز ساری دنیا میں گونج گئی۔ یہاں تک کہ باپ کی پیٹھ میں اور ماں کے پیٹ میں جو تھے انہیں بھی سنائی دی۔ ہر پتھر درخت اور ہر اس شخص نے جس کی قسمت میں حج کرنا لکھا تھا باآواز لبیک پکارا۔ بہت سے سلف سے یہ منقول ہے، واللہ اعلم۔ پھر فرمایا پیدل لوگ بھی آئیں گے اور سواریوں پر سوار بھی آئیں گے۔ اس سے بعض حضرات نے استدلال کیا ہے کہ جسے طاقت ہو اس کے لئے پیدل حج کرنا سواری پر حج کرنے سے افضل ہے اس لئے کہ پہلے پیدل والوں کا ذکر ہے پھر سواروں کا۔ تو ان کی طرف توجہ زیادہ ہوئی اور ان کی ہمت کی قدر دانی کی گئی۔ ابن عباس (رض) فرماتے ہیں میری یہ تمنا رہ گئی کہ کاش کہ میں پیدل حج کرتا۔ اس لئے کہ فرمان الٰہی میں پیدل والوں کا ذکر ہے۔ لیکن اکثر بزرگوں کا قول ہے کہ سواری پر افضل ہے کیونکہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے باوجود کمال قدرت وقوت کے پاپیادہ حج نہیں کیا تو سواری پر حج کرنا حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی پوری اقتدا ہے پھر فرمایا دور دراز سے حج کے لئے آئیں گے خلیل اللہ (علیہ السلام) کی دعا بھی یہی تھی کہ آیت (فاجعل افئدۃ من الناس تہوی الیہم) لوگوں کے دلوں کو اے اللہ تو ان کی طرف متوجہ کردے۔ آج دیکھ لو وہ کونسا مسلمان ہے جس کا دل کعبے کی زیارت کا مشتاق نہ ہو ؟ اور جس کے دل میں طواف کی تمنائیں تڑپ نہ رہی ہوں۔ (اللہ تعالیٰ ہمیں نصیب فرمائے )
Urdu - Tafsir Ibn Kathir