الأنبياء ⁦۲۱:۵⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۳۲۲ · پارہ ۱۷

بَلۡ قَالُوٓاْ أَضۡغَٰثُ أَحۡلَٰمِۭ بَلِ ٱفۡتَرَىٰهُ بَلۡ هُوَ شَاعِرٞ فَلۡيَأۡتِنَا بِـَٔايَةٖ كَمَآ أُرۡسِلَ ٱلۡأَوَّلُونَ

Bal qaloo adghathu ahlaminbali iftarahu bal huwa shaAAirun falya/tinabi-ayatin kama orsila al-awwaloon

تراجم

اتنا ہی نہیں بلکہ یہ تو کہتے ہیں کہ یہ قرآن پراگنده خوابوں کا مجموعہ ہے بلکہ اس نے از خود اسے گھڑ لیا ہے بلکہ یہ شاعر[1] ہے، ورنہ ہمارے سامنے یہ کوئی ایسی نشانی ﻻتے جیسے کہ اگلے پیغمبر بھیجے گئے[2] تھے.

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. ان سرگوشی کرنے والے ظالموں نے اسی پر بس نہیں کیا بلکہ کہا کہ یہ قرآن تو پریشان خواب کی طرح حیران کن افکار کا مجموعہ، بلکہ اس کا اپنا گھڑا ہوا ہے، بلکہ یہ شاعر ہے اور یہ قرآن کتاب ہدایت نہیں، شاعری ہے۔ یعنی کسی ایک بات پر ان کو قرار نہیں ہے۔ ہر روز ایک نیا پینترا بدلتے اور نئی سے نئی الزام تراشی کرتے ہیں۔
  2. یعنی جس طرح ثمود کے لئے اونٹنی، موسیٰ (عليه السلام) کے لئے عصا اور ید بیضا وغیرہ۔

یہی نہیں بلکہ ان لوگوں نے یہ بھی کہا کہ : یہ (قرآن) بےجوڑ خوابوں کا مجموعہ ہے، بلکہ یہ ان صاحب نے خود گھڑ لیا ہے، بلکہ یہ ایک شاعر ہیں۔ بھلا یہ ہمارے سامنے کوئی نشانی تو لے آئیں جیسے پچھلے پیغمبر (نشانیوں کے ساتھ) بھیجے گئے تھے۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. بَلْbalبلکہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    بَل
    قسمِ کلمہ
    حرفِ اضراب
  2. قَالُوٓا۟qālūانہوں نے کہا
    مادہ
    قول
    اصل لفظ
    قالَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  3. أَضْغَٰثُaḍghāthuپریشان
    مادہ
    ضغث
    اصل لفظ
    ضِغْث
    قسمِ کلمہ
    اسم
  4. أَحْلَٰمٍۭaḥlāminخواب ہیں۔ خیال ہیں
    مادہ
    حلم
    اصل لفظ
    حُلُم
    قسمِ کلمہ
    اسم
  5. بَلِbaliبلکہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    بَل
    قسمِ کلمہ
    حرفِ اضراب
  6. ٱفْتَرَىٰهُif'tarāhuاس نے گھڑ لیا ہے اس کو
    مادہ
    فري
    اصل لفظ
    افْتَرَى
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  7. بَلْbalبلکہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    بَل
    قسمِ کلمہ
    حرفِ اضراب
  8. هُوَhuwaوہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
    قسمِ کلمہ
    ضمیرِ شخصی
  9. شَاعِرٌshāʿirunشاعر ہے
    مادہ
    شعر
    اصل لفظ
    شاعِر
    قسمِ کلمہ
    اسم
  10. فَلْيَأْتِنَاfalyatināپس چاہیے کہ لائے ہمارے پاس
    مادہ
    اتي
    اصل لفظ
    أَتَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · لامِ امر · فعل · ضمیرِ شخصی
  11. بِـَٔايَةٍbiāyatinکوئی نشانی
    مادہ
    ايي
    اصل لفظ
    آيَة
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · اسم
  12. كَمَآkamāجیسا کہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ما
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · حرفِ مصدری
  13. أُرْسِلَur'silaبھیجے گئے
    مادہ
    رسل
    اصل لفظ
    أَرْسَلَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  14. ٱلْأَوَّلُونَl-awalūnaپہلے لوگ
    مادہ
    اول
    اصل لفظ
    أَوَّل
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم

تفسیر

aاتنا ہی نہیں بلکہ یہ کہتے ہیں کہ یہ قرآن حیران کن خوابوں کا مجموعہ ہے بلکہ اس نے از خود اسے گھڑ لیا بلکہ یہ شاعر (١) ہے، ورنہ ہمارے سامنے یہ کوئی ایسی نشانی لاتے جیسے اگلے پیغمبر بھیجے گئے (٢) تھے۔ ٥۔١ ان سرگوشی کرنے والے ظالموں نے اسی پر بس نہیں کیا بلکہ کہا کہ یہ قرآن تو پریشان خواب کی طرح حیران کن افکار کا مجموعہ، بلکہ اس کا اپنا گھڑا ہوا ہے، بلکہ یہ شاعر ہے اور یہ قرآن کتاب ہدایت نہیں، شاعری ہے۔ یعنی کسی ایک بات پر ان کو قرار نہیں ہے۔ ہر روز ایک نیا پینترا بدلتے اور نئی سے نئی الزام تراشی کرتے ہیں۔ ٥۔٢ یعنی جس طرح ثمود کے لئے اونٹنی، موسیٰ علیہ السلام کے لئے عصا اور ید بیضا وغیرہ۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan