الأنبياء ⁦۲۱:۱۵⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۳۲۳ · پارہ ۱۷

فَمَا زَالَت تِّلۡكَ دَعۡوَىٰهُمۡ حَتَّىٰ جَعَلۡنَٰهُمۡ حَصِيدًا خَٰمِدِينَ

Fama zalat tilka daAAwahumhatta jaAAalnahum haseedan khamideen

تراجم

پھر تو ان کا یہی قول[1] تھا یہاں تک کہ ہم نے انہیں جڑ سے کٹی ہوئی کھیتی اور بجھی پڑی آگ (کی طرح) کر دیا.[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi

ان کی یہی پکار جارہی رہی یہاں تک کہ ہم نے ان کو ایک کٹی ہوئی کھیتی، ایک بجھی ہوئی آگ بنا کر رکھ دیا۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. فَمَاfamāتو مسلسل رہی
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ما
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · حرفِ نفی
  2. زَالَتzālatتو مسلسل رہی
    مادہ
    زيل
    اصل لفظ
    زالَت
    قسمِ کلمہ
    فعل
  3. تِّلْكَtil'kaیہی
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ذا
    قسمِ کلمہ
    اسمِ اشارہ · بُعد · خطاب
  4. دَعْوَىٰهُمْdaʿwāhumپکار ان کی
    مادہ
    دعو
    اصل لفظ
    دَعْوَى
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  5. حَتَّىٰḥattāیہاں تک کہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    حَتَّى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  6. جَعَلْنَٰهُمْjaʿalnāhumبنادیا ہم نے ان کو
    مادہ
    جعل
    اصل لفظ
    جَعَلَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی · ضمیرِ شخصی
  7. حَصِيدًاḥaṣīdanکٹی ہوئی فصل
    مادہ
    حصد
    اصل لفظ
    حَصِيد
    قسمِ کلمہ
    اسم
  8. خَٰمِدِينَkhāmidīnaبجھی ہوئی آگ
    مادہ
    خمد
    اصل لفظ
    خامِد
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

پھر تو ان کا یہی قول رہا (١) یہاں تک کہ ہم نے انہیں جڑ سے کٹی ہوئی کھیتی اور بھجی پڑی آگ (کی طرح) کر دیا (٢) ١٥۔١ یعنی جب تک زندگی کے آثار ان کے اندر رہے، وہ اعتراف ظلم کرتے رہے۔ ١٥۔٢ حَصِیْد کٹی ہوئی کھیتی کو اور خُمُوْد آگ کے بج جانے کو کہتے ہیں۔ یعنی بالآخر وہ کٹی ہوئی کھیتی اور بھجی ہوئی آگ کی طرح راکھ کا ڈھیر ہوگئے، کوئی تاب و توانائی اور حس و حرکت ان کے اندر نہ رہی۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan