الأنبياء ⁦۲۱:۱۱⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۳۲۳ · پارہ ۱۷

وَكَمۡ قَصَمۡنَا مِن قَرۡيَةٖ كَانَتۡ ظَالِمَةٗ وَأَنشَأۡنَا بَعۡدَهَا قَوۡمًا ءَاخَرِينَ

Wakam qasamna min qaryatin kanatthalimatan waansha/na baAAdahaqawman akhareen

تراجم

اور بہت سی بستیاں ہم نے تباه کر دیں[1] جو ﻇالم تھیں اور ان کے بعد ہم نے دوسری قوم کو پیدا کر دیا.

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. قَصَمَ کے معنی ہیں توڑ پھوڑ کر رکھ دینا۔ اور ”کَمْ “ صیغہ تکثیر ہے۔ یعنی کتنی ہی بستیوں کو ہم نے ہلاک کر دیا، توڑ پھوڑ کر رکھ دیا، جس طرح دوسرے مقام پر فرمایا ”قوم نوح کے بعد ہم نے کتنی ہی بستیاں ہلاک کر دیں“۔ (سورہ بنی اسرائیل:17)

اور ہم نے کتنی بستیوں کو پیس ڈالا جو ظالم تھیں اور ان کے بعد ہم نے دوسری نسلیں پیدا کیں۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. وَكَمْwakamاور کتنی ہی
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    كَم
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · اسم
  2. قَصَمْنَاqaṣamnāہلاک کیں ہم نے
    مادہ
    قصم
    اصل لفظ
    قَصَمْ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  3. مِنminمیں سے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  4. قَرْيَةٍqaryatinبستیوں
    مادہ
    قري
    اصل لفظ
    قَرْيَة
    قسمِ کلمہ
    اسم
  5. كَانَتْkānatجو تھیں
    مادہ
    كون
    اصل لفظ
    كانَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  6. ظَالِمَةًẓālimatanظالم
    مادہ
    ظلم
    اصل لفظ
    ظالِمَة
    قسمِ کلمہ
    اسم
  7. وَأَنشَأْنَاwa-anshanāاور اٹھایا ہم نے
    مادہ
    نشا
    اصل لفظ
    أَنشَأَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی
  8. بَعْدَهَاbaʿdahāاس کے بعد
    مادہ
    بعد
    اصل لفظ
    بَعْد
    قسمِ کلمہ
    ظرفِ زمان · ضمیرِ شخصی
  9. قَوْمًاqawmanقوموں کو
    مادہ
    قوم
    اصل لفظ
    قَوْم
    قسمِ کلمہ
    اسم
  10. ءَاخَرِينَākharīnaدوسری
    مادہ
    اخر
    اصل لفظ
    آخَر
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

اور بہت سی بستیاں ہم نے تباہ کر دیں (١) جو ظالم تھیں اور ان کے بعد ہم نے دوسری قوم کو پیدا کر دیا۔ ١١۔١ قَصَمَ کے معنی ہیں توڑ پھوڑ کر رکھ دینا۔ یعنی کتنی ہی بستیوں کو ہم نے ہلاک کر دیا، توڑ پھوڑ کر رکھ دیا، جس طرح دوسرے مقام پر فرمایا ' قوم نوح کے بعد ہم نے کتنی ہی بستیاں ہلاک کر دیں (سورہ بنی اسرائیل)

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan