طه ⁦۲۰:۵۴⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۳۱۵ · پارہ ۱۶

كُلُواْ وَٱرۡعَوۡاْ أَنۡعَٰمَكُمۡۚ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَأٓيَٰتٖ لِّأُوْلِي ٱلنُّهَىٰ

Kuloo warAAaw anAAamakum innafee thalika laayatin li-olee annuha

تراجم

تم خود کھاؤ اور اپنے چوپایوں کو بھی چراؤ[1] ۔ کچھ شک نہیں کہ اس میں عقلمندوں کے لئے[2] بہت سی نشانیاں ہیں.

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یعنی ان انواع و اقسام کی پیداوار میں کچھ چیزیں تمہاری خوراک اور لذت اور راحت کا سامان ہیں اور کچھ تمہارے چوپاؤں اور جانوروں کے لئے ہیں۔
  2. نُهَى، نُهْيَةٌ کی جمع ہے، بمعنی عقل، أُولُو النُّهَى عقل والے۔ عقل کو نُهْيَةٌ اور عقلمند کو ذُو نُهْيَةٍ، اس لئے کہا جاتا ہے کہ بالآخر انہی کی رائے پر معاملہ انتہا پذیر ہوتا ہے، یا اس لئے کہ یہ نفس کو گناہوں سے روکتے ہیں، يَنْهَوْنَ النَّفْسَ عَنِ الْقَبَائِحِ (فتح القدیر)

خود بھی کھاؤ، اور اپنے مویشیوں کو بھی چراؤ، یقینا ان سب باتوں میں عقل والوں کے لیے بڑی نشانیاں ہیں۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. كُلُوا۟kulūکھاؤ
    مادہ
    اكل
    اصل لفظ
    أَكَلَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  2. وَٱرْعَوْا۟wa-ir'ʿawاور چراؤ
    مادہ
    رعي
    اصل لفظ
    رَعَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی
  3. أَنْعَٰمَكُمْanʿāmakumاپنے مویشیوں کو
    مادہ
    نعم
    اصل لفظ
    نَعَم
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  4. إِنَّinnaبیشک
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِنّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نصب
  5. فِىfīمیں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    فِي
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  6. ذَٰلِكَdhālikaاس (میں)
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ذا
    قسمِ کلمہ
    اسمِ اشارہ · بُعد · خطاب
  7. لَءَايَٰتٍlaāyātinالبتہ نشانیاں ہیں
    مادہ
    ايي
    اصل لفظ
    آيَة
    قسمِ کلمہ
    لامِ تاکید · اسم
  8. لِّأُو۟لِىli-ulīوالوں کے لیے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ذُو
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · اسم
  9. ٱلنُّهَىٰl-nuhāعقل والوں
    مادہ
    نهي
    اصل لفظ
    نُهَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم

تفسیر

تم خود کھاؤ اور اپنے چوپاؤں کو بھی چراؤ (١) کچھ شک نہیں کہ اس میں عقلمندوں کے لئے (٢) بہت سی نشانیاں ہیں۔ ٥٤۔١ یعنی بیشمار اقسام کی پیداوار میں کچھ چیزیں تمہاری خوراک اور لذت اور راحت کا سامان ہیں اور کچھ تمہارے چوپاؤں اور جانوروں کے لئے ہیں۔ ٥٤۔٢ اُولُو النُّھَیٰ عقل والے۔ عقل کو نُھْبَۃ اور عقلمند کو ذُوْ نُھْیَۃٍ، اس لئے کہا جاتا ہے کہ بالآخر انہی کی رائے پر معاملہ انتہا پذیر ہوتا ہے، یا اس لئے کہ یہ نفس کو گناہوں سے روکتے ہیں (فتح القدیر)

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan