طه ۲۰:۵
ٱلرَّحۡمَٰنُ عَلَى ٱلۡعَرۡشِ ٱسۡتَوَىٰ
Arrahmanu AAalaalAAarshi istawa
تراجم
جو رحمٰن ہے، عرش پر قائم ہے.[1]
- بغیر کسی حد بندی اور کیفیت بیان کرنے کے، جس طرح کہ اس کی شان کے لائق ہے یعنی اللہ تعالٰی عرش پر قائم ہے، لیکن کس طرح اور کیسے؟ یہ کیفیت کسی کو معلوم نہیں۔
وہ بڑی رحمت والا عرش پر استوا فرمائے ہوئے ہے۔ [1]
- : اس کی تشریح پیچھے سورة اعراف : 54 کے حاشیے میں گذر چکی ہے۔
لفظ بہ لفظ
تفسیر
جو رحمٰن ہے، عرش پر قائم ہے (١) ٥۔١ بغیر کسی حد بندی اور کیفیت بیان کرنے کے، جس طرح کہ اس کی شان کے لائق ہے یعنی اللہ تعالٰی عرش پر قائم ہے، لیکن کس طرح اور کیسے؟ یہ کیفیت کسی کو معلوم نہیں۔
Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan