طه ۲۰:۴۷
فَأۡتِيَاهُ فَقُولَآ إِنَّا رَسُولَا رَبِّكَ فَأَرۡسِلۡ مَعَنَا بَنِيٓ إِسۡرَٰٓءِيلَ وَلَا تُعَذِّبۡهُمۡۖ قَدۡ جِئۡنَٰكَ بِـَٔايَةٖ مِّن رَّبِّكَۖ وَٱلسَّلَٰمُ عَلَىٰ مَنِ ٱتَّبَعَ ٱلۡهُدَىٰٓ
Fa/tiyahu faqoola innarasoola rabbika faarsil maAAana banee isra-eelawala tuAAaththibhum qad ji/naka bi-ayatinmin rabbika wassalamu AAala mani ittabaAAaalhuda
تراجم
تم اس کے پاس جا کر کہو کہ ہم تیرے پروردگار کے پیغمبر ہیں تو ہمارے ساتھ بنی اسرائیل کو بھیج دے، ان کی سزائیں موقوف کر۔ ہم تو تیرے پاس تیرے رب کی طرف سے نشانی لے کر آئے ہیں اور سلامتی اسی کے لئے ہے جو ہدایت کا پابند[1] ہو جائے.
- یہ سلام تحیہ نہیں ہے، بلکہ امن و سلامتی کی طرف دعوت ہے۔ جیسے نبی (صلى الله عليه وسلم) نے روم کے بادشاہ ہرقل کے نام مکتوب میں لکھا تھا، ”أَسْلِمْ تَسْلَمْ“ (اسلام قبول کر لے، سلامتی میں رہے گا) اس طرح مکتوب کے شروع میں آپ نے ”وَالسَّلامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى“ بھی تحریر فرمایا، (ابن کثیر) اس کا مطلب یہ ہے کہ کسی غیر مسلم کو مکتوب یا مجلس میں مخاطب کرنا ہو تو اسے انہی الفاظ میں سلام کہا جائے، جو مشروط ہے ہدایت کے اپنانے کے ساتھ۔
اب اس کے پاس جاؤ، اور کہو کہ ہم دونوں تمہارے رب کے پیغمبر ہیں، اس لیے بنو اسرائیل کو ہمارے ساتھ بھیج دو ، اور انہیں تکلیفیں نہ پہنچاؤ، ہم تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے نشانی لے کر آئے ہیں، اور سلامتی اسی کے لیے جو ہدایت کی پیروی کرے۔
لفظ بہ لفظ
- فَأْتِيَاهُfatiyāhuپس آؤ اس کے پاس
- مادہ
- اتي
- اصل لفظ
- أَتَى
- قسمِ کلمہ
- حرفِ استیناف · فعل · ضمیرِ شخصی · ضمیرِ شخصی
- فَقُولَآfaqūlāپھر کہو
- مادہ
- قول
- اصل لفظ
- قالَ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی
- إِنَّاinnāبیشک ہم
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- إِنّ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ نصب · ضمیرِ شخصی
- رَسُولَاrasūlāرسول ہیں
- مادہ
- رسل
- اصل لفظ
- رَسُول
- قسمِ کلمہ
- اسم
- رَبِّكَrabbikaتیرے رب کے
- مادہ
- ربب
- اصل لفظ
- رَبّ
- قسمِ کلمہ
- اسم · ضمیرِ شخصی
- فَأَرْسِلْfa-arsilپس بھیج
- مادہ
- رسل
- اصل لفظ
- أَرْسَلَ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ استیناف · فعل
- مَعَنَاmaʿanāہمارے ساتھ
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- مَع
- قسمِ کلمہ
- ظرفِ مکان · ضمیرِ شخصی
- بَنِىٓbanīبنی
- مادہ
- بني
- اصل لفظ
- بُنَىّ
- قسمِ کلمہ
- اسم
- إِسْرَٰٓءِيلَis'rāīlaاسرائیل کو
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- إِسْرائِيل
- قسمِ کلمہ
- اسمِ علم
- وَلَاwalāاور نہ
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- لا
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · حرفِ نہی
- تُعَذِّبْهُمْtuʿadhib'humعذاب دے ان کو
- مادہ
- عذب
- اصل لفظ
- عَذَّبَ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
- قَدْqadتحقیق
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- قَد
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تحقیق
- جِئْنَٰكَji'nākaلائے ہیں ہم تیرے پاس
- مادہ
- جيا
- اصل لفظ
- جاءَ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی · ضمیرِ شخصی
- بِـَٔايَةٍbiāyatinایک نشانی
- مادہ
- ايي
- اصل لفظ
- آيَة
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · اسم
- مِّنminسے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- مِن
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار
- رَّبِّكَrabbikaتیرے رب کی طرف سے
- مادہ
- ربب
- اصل لفظ
- رَبّ
- قسمِ کلمہ
- اسم · ضمیرِ شخصی
- وَٱلسَّلَٰمُwal-salāmuاور سلام
- مادہ
- سلم
- اصل لفظ
- سَلام
- قسمِ کلمہ
- حرفِ استیناف · حرفِ تعریف · اسم
- عَلَىٰʿalāپر
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- عَلَى
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار
- مَنِmaniجو
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- مَن
- قسمِ کلمہ
- اسمِ موصول
- ٱتَّبَعَittabaʿaپیروی کرے
- مادہ
- تبع
- اصل لفظ
- اتَّبَعَ
- قسمِ کلمہ
- فعل
- ٱلْهُدَىٰٓl-hudāہدایت کی
- مادہ
- هدي
- اصل لفظ
- هُدًى
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
تفسیر
تم اس کے پاس جا کر کہو کہ ہم تیرے پروردگار کے پیغمبر ہیں تو ہمارے ساتھ بنی اسرائیل کو بھیج دے، ان کی سزائیں موقوف کر۔ ہم تو تیرے پاس تیرے رب کی طرف سے نشانی لے کر آئے ہیں اور سلامتی اس کے لئے ہے جو ہدایت کا پابند (١) ہو جائے۔ ٤٧۔١ یہ سلام تحیہ نہیں ہے، بلکہ امن و سلامتی کی طرف دعوت ہے۔ جیسے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے روم کے بادشاہ ہرقل کے نام مکتوب میں لکھا تھا، و اَسْلِمْ، تَسْلَمْ، (اسلام قبول کر لے، سلامتی میں رہے گا) اس طرح مکتوب کے شروع میں آپ نے (وَالسَّلٰمُ عَلٰي مَنِ اتَّبَعَ الْهُدٰى) 20۔طہ:47) بھی تحریر فرمایا، (ابن کثیر) اس کا مطلب یہ ہے کہ کسی غیر مسلم کو مکتوب یا مجلس میں مخاطب کرنا ہو تو اسے انہی الفاظ میں سلام کہا جائے، جو مشروط ہے ہدایت کے اپنانے کے ساتھ۔
Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan