طه ۲۰:۱۳۵
قُلۡ كُلّٞ مُّتَرَبِّصٞ فَتَرَبَّصُواْۖ فَسَتَعۡلَمُونَ مَنۡ أَصۡحَٰبُ ٱلصِّرَٰطِ ٱلسَّوِيِّ وَمَنِ ٱهۡتَدَىٰ
Qul kullun mutarabbisun fatarabbasoofasataAAlamoona man as-habu assiratiassawiyyi wamani ihtada
تراجم
کہہ دیجئے! ہر ایک انجام کا منتظر[1] ہے پس تم بھی انتظار میں رہو۔ عنقريب قطعاً جان لو گے کہ راه راست والے کون ہیں اور کون راه یافتہ ہیں.[2]
- یعنی مسلمان اور کافر دونوں اس انتظار میں ہیں کہ دیکھو کفر غالب رہتا ہے یا اسلام غالب آتا ہے۔
- اس کا علم تمہیں اس سے ہو جائے گا کہ اللہ کی مدد سے کامیاب اور سرخرو کون ہوتا ہے؟ چنانچہ یہ کامیابی مسلمانوں کے حصے میں آئی، جس سے واضح ہوگیا کہ اسلام ہی سیدھا راستہ اور اس کے حاملین ہی ہدایت یافتہ ہیں۔
(اے پیغمبر ان سے) کہہ دو کہ : (ہم) سب انتظار کر رہے ہیں، لہذا تم بھی انتظار کرو، [1] کیونکہ عنقریب تمہیں پتہ چل جائے گا کہ سیدھے راستے والے لوگ کون ہیں، اور کون ہیں جو ہدایت پاگئے ہیں ؟
- : یعنی دلیلیں اور حجتیں تو ساری تمام ہوچکیں۔ اب اللہ تعالیٰ کے فیصلے کا تم بھی انتظار کرو، اور ہم بھی انتظار کرتے ہیں، وہ وقت دور نہیں جب ہر شخص کے سامنے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی الگ ہو کر واضح ہوجائے گا۔
لفظ بہ لفظ
- قُلْqulکہہ دیجیے
- مادہ
- قول
- اصل لفظ
- قالَ
- قسمِ کلمہ
- فعل
- كُلٌّkullunسب کے سب
- مادہ
- كلل
- اصل لفظ
- كُلّ
- قسمِ کلمہ
- اسم
- مُّتَرَبِّصٌmutarabbiṣunانتظار کرنے والے ہیں
- مادہ
- ربص
- اصل لفظ
- مُتَرَبِّص
- قسمِ کلمہ
- اسم
- فَتَرَبَّصُوا۟fatarabbaṣūتو تم بھی انتظار کرو
- مادہ
- ربص
- اصل لفظ
- تَرَبَّصْ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ استیناف · فعل · ضمیرِ شخصی
- فَسَتَعْلَمُونَfasataʿlamūnaپس عنقریب تم جان لو گے
- مادہ
- علم
- اصل لفظ
- عَلِمَ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ استیناف · حرفِ استقبال · فعل · ضمیرِ شخصی
- مَنْmanکون ہیں
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- مَن
- قسمِ کلمہ
- اسمِ موصول
- أَصْحَٰبُaṣḥābuوالے
- مادہ
- صحب
- اصل لفظ
- أَصْحاب
- قسمِ کلمہ
- اسم
- ٱلصِّرَٰطِl-ṣirāṭiراستے والے
- مادہ
- صرط
- اصل لفظ
- صِراط
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
- ٱلسَّوِىِّl-sawiyiہموار۔ درست
- مادہ
- سوي
- اصل لفظ
- سَوِيّ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
- وَمَنِwamaniاور کس نے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- مَن
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · اسمِ موصول
- ٱهْتَدَىٰih'tadāہدایت پائی
- مادہ
- هدي
- اصل لفظ
- اهْتَدَى
- قسمِ کلمہ
- فعل
تفسیر
کہہ دیجئے! ہر ایک انجام کا منتظر (١) ہے پس تم بھی انتظار میں رہو۔ ابھی ابھی قطعاً جان لو گے کہ راہ راست والے کون ہیں اور کون راہ یافتہ ہیں (٢)۔ ١٣٥۔١ یعنی مسلمان اور کافر دونوں اس انتظار میں ہیں کہ دیکھو کفر غالب رہتا ہے یا اسلام غالب آتا ہے۔ ١٣٥۔٢ اس کا علم تمہیں اس سے ہو جائے گا کہ اللہ کی مدد سے کامیاب اور سرخرو کون ہوتا ہے؟ چنانچہ یہ کامیابی مسلمانوں کے حصے میں آئی، جس سے واضح ہوگیا کہ اسلام ہی سیدھا راستہ اور اس کے حاملین ہی ہدایت یافتہ ہیں۔
Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan