البقرة ۲:۷۱
قَالَ إِنَّهُۥ يَقُولُ إِنَّهَا بَقَرَةٞ لَّا ذَلُولٞ تُثِيرُ ٱلۡأَرۡضَ وَلَا تَسۡقِي ٱلۡحَرۡثَ مُسَلَّمَةٞ لَّا شِيَةَ فِيهَاۚ قَالُواْ ٱلۡـَٰٔنَ جِئۡتَ بِٱلۡحَقِّۚ فَذَبَحُوهَا وَمَا كَادُواْ يَفۡعَلُونَ
Qala innahu yaqoolu innahabaqaratun la thaloolun tutheeru al-arda walatasqee alhartha musallamatun la shiyata feehaqaloo al-ana ji/ta bilhaqqi fathabahoohawama kadoo yafAAaloon
تراجم
آپ نے فرمایا کہ اللہ کا فرمان ہے کہ وه گائے کام کرنے والی زمین میں ہل جوتنے والی اور کھیتوں کو پانی پلانے والی نہیں، وه تندرست اور بےداغ ہے۔ انہوں نے کہا، اب آپ نے حق واضح کردیا گو وه حکم برداری کے قریب نہ تھے، لیکن اسے مانا اور وه گائے ذبح کردی۔[1]
- انہیں حکم تو یہ دیا گیا تھا کہ ایک گائے ذبح کرو۔ وہ کوئی سی بھی ایک گائے ذبح کردیتے تو حکم الٰہی پر عمل ہوجاتا، لیکن انہوں نے حکم الہیٰ پر سیدھے طریقے سے عمل کرنےکی بجائے، مین میخ نکالنا اور طرح طرح کے سوالات کرنے شروع کردیئے، جس پر اللہ تعالیٰ بھی ان پر سختی کرتا چلا گیا۔ اسی لئے دین میں تعمق اور سختی اختیار کرنے سے منع کیا گیا ہے۔
موسیٰ نے کہا : اللہ فرماتا ہے کہ وہ ایسی گائے ہو جو کام میں جت کر زمین نہ گا ہتی ہو، اور نہ کھیتی کو پانی دیتی ہو، پوری طرح صحیح سالم ہو جس میں کوئی داغ نہ ہو۔ انہوں نے کہا : ہاں ! اب آپ ٹھیک ٹھیک پتہ لے کر آئے۔ اس کے بعد انہوں نے اسے ذبح کیا، جبکہ لگتا نہیں تھا کہ وہ کر پائیں گے۔ [1]
- : مطلب یہ ہے کہ شروع میں جب انہیں گائے ذبح کرنے کا حکم ہوا تھا تو کسی خاص قسم کی گائے نہیں بتائی گئی تھی چنانچہ وہ کوئی بھی گائے ذبح کردیتے تو حکم پورا ہوجاتا لیکن انہوں نے خواہ مخواہ کھود کرید شروع کردی جس کے نتیجے میں اللہ تعالیٰ نے بھی نت نئی شرطیں عائد فرمالیں اور ایسی گائے تلاش کرنا مشکل ہوگیا جو ان شرطوں کو پورا کرتی ہو۔ یہاں تک کہ ایک مرحلے میں ایسا محسوس ہونے لگا کہ شاید وہ ایسی گائے تلاش کرکے ذبح کرنے کے قابل نہ ہوں۔ اس واقعے میں سبق یہ دیا گیا ہے کہ بلاوجہ غیر ضروری کھوج میں پڑنا ٹھیک نہیں جو بات جتنی سادہ ہو اس پر اتنی ہی سادگی سے عمل کرلینا چاہیے۔
لفظ بہ لفظ
- قَالَqālaکہا
- مادہ
- قول
- اصل لفظ
- قالَ
- قسمِ کلمہ
- فعل
- إِنَّهُۥinnahuبیشک وہ
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- إِنّ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ نصب · ضمیرِ شخصی
- يَقُولُyaqūluوہ فرماتا ہے
- مادہ
- قول
- اصل لفظ
- قالَ
- قسمِ کلمہ
- فعل
- إِنَّهَاinnahāبیشک وہ
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- إِنّ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ نصب · ضمیرِ شخصی
- بَقَرَةٌbaqaratunایسی گائے ہو
- مادہ
- بقر
- اصل لفظ
- بَقَرَة
- قسمِ کلمہ
- اسم
- لَّاlāنہ ہو
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- لا
- قسمِ کلمہ
- حرفِ نفی
- ذَلُولٌdhalūlunمطیع
- مادہ
- ذلل
- اصل لفظ
- ذَلُول
- قسمِ کلمہ
- اسم
- تُثِيرُtuthīruکہ ہل چلاتی ہو / پھاڑتی ہو
- مادہ
- ثور
- اصل لفظ
- أَثارُ
- قسمِ کلمہ
- فعل
- ٱلْأَرْضَl-arḍaزمین کو
- مادہ
- ارض
- اصل لفظ
- أَرْض
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
- وَلَاwalāاور نہ
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- لا
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · حرفِ نفی
- تَسْقِىtasqīپانی پلاتی ہو / سیراب کرتی ہو
- مادہ
- سقي
- اصل لفظ
- سَقَى
- قسمِ کلمہ
- فعل
- ٱلْحَرْثَl-ḥarthaکھیتی کو
- مادہ
- حرث
- اصل لفظ
- حَرْث
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
- مُسَلَّمَةٌmusallamatunمکمل ہو / صحیح سلامت ہو
- مادہ
- سلم
- اصل لفظ
- مُسَلَّمَة
- قسمِ کلمہ
- اسم
- لَّاlāنہیں / نہ ہو
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- لا
- قسمِ کلمہ
- حرفِ نفی
- شِيَةَshiyataکوئی داغ / نشان / علامت
- مادہ
- وشي
- اصل لفظ
- شِيَة
- قسمِ کلمہ
- اسم
- فِيهَاfīhāاس میں
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- فِي
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
- قَالُوا۟qālūانہوں نے کہا
- مادہ
- قول
- اصل لفظ
- قالَ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
- ٱلْـَٰٔنَl-ānaاب
- مادہ
- اون
- اصل لفظ
- آن
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · ظرفِ زمان
- جِئْتَji'taتو لایا ہے
- مادہ
- جيا
- اصل لفظ
- جاءَ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
- بِٱلْحَقِّbil-ḥaqiحق کو / صحیح بات کو
- مادہ
- حقق
- اصل لفظ
- حَقّ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · حرفِ تعریف · اسم
- فَذَبَحُوهَاfadhabaḥūhāتو انہوں نے ذبح کیا اس کو
- مادہ
- ذبح
- اصل لفظ
- ذُبِحَ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ استیناف · فعل · ضمیرِ شخصی · ضمیرِ شخصی
- وَمَاwamāاور نہ
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- ما
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · حرفِ نفی
- كَادُوا۟kādūلگتے تھے کہ
- مادہ
- كود
- اصل لفظ
- كادَ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
- يَفْعَلُونَyafʿalūnaوہ کرتے
- مادہ
- فعل
- اصل لفظ
- فَعَلَ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
تفسیر
آپ نے فرمایا کہ اللہ کا فرمان ہے کہ وہ گائے کام کرنے والی زمین میں ہل جوتنے والی اور کھیتوں کو پانی پلانے والی نہیں، وہ تندرست اور بےداغ ہو۔ انہوں نے کہا، اب آپ نے حق واضح کر دیا گو وہ حکم برادری کے قریب نہ تھے، لیکن اسے مانا اور وہ گائے ذبح کر دی (١)۔ ٧١۔١ انہیں حکم تو یہ دیا گیا تھا ایک گائے ذبح کرو۔ وہ کوئی سی بھی ایک گائے ذبح کر دیتے تو حکم الٰہی پر عمل ہو جاتا لیکن انہوں نے حکم الٰہی پر سیدھے طریقے سے عمل کرنے کی بجائے میخ نکالنا شروع کر دی اور طرح طرح کے سوال کرنے شروع کر دیئے، جس پر اللہ تعالٰی بھی ان پر سختی کرتا چلا گیا۔ اس لئے دین میں سختی کرنے سے منع کیا گیا ہے ۔
Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan