البقرة ⁦۲:۵۶⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۸ · پارہ ۱

ثُمَّ بَعَثۡنَٰكُم مِّنۢ بَعۡدِ مَوۡتِكُمۡ لَعَلَّكُمۡ تَشۡكُرُونَ

Thumma baAAathnakum min baAAdimawtikum laAAallakum tashkuroon

تراجم

لیکن پھر اس لئے کہ تم شکرگزاری کرو، اس موت کے بعد بھی ہم نے تمہیں زنده کردیا۔

Urdu - Muhammad Junagarhi

نتیجہ یہ ہوا کہ کڑکے نے تمہیں اس طرح آپکڑا کہ تم دیکھتے رہ گئے پھر ہم نے تمہیں تمہارے مرنے کے بعد دوسری زندگی دی تاکہ تم شکر گزار بنو۔ ف 43

Mufti Taqi Usmani
  1. : جب حضرت موسیٰ ؑ کوہ طور سے تورات لے کر تشریف لائے تو بنی اسرائیل نے ان سے کہا کہ ہمیں کیسے یقین آئے کہ واقعی اللہ نے ہمیں اس کتاب پر عمل کرنے کا حکم دیا ہے، شروع میں ان پر حجت تمام کرنے کے لئے انہیں اللہ تعالیٰ نے براہ راست خطاب فرما کر تورات پر عمل کا حکم دیا مگر وہ کہنے لگے کہ جب تک ہم اللہ تعالیٰ کو آنکھوں سے نہ دیکھ لیں گے ہمیں یقین نہ آئے گا، ان کے اس گستاخانہ طرز عمل پر ایک بجلی کے کڑکے نے انہیں آگھیرا اور وہ بعض روایات کے مطابق مرگئے اور بعض روایات کے مطابق بےہوش ہوگئے پھر اللہ تعالیٰ نے انہیں دوبارہ زندگی دی۔ اس واقعے کی تفصیل بھی انشاء اللہ سورة اعراف میں آئے گی۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. ثُمَّthummaپھر
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ثُمّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف
  2. بَعَثْنَٰكُمbaʿathnākumاٹھایا ہم نے تم کو
    مادہ
    بعث
    اصل لفظ
    بَعَثَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی · ضمیرِ شخصی
  3. مِّنۢminسے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  4. بَعْدِbaʿdiبعد
    مادہ
    بعد
    اصل لفظ
    بَعْد
    قسمِ کلمہ
    اسم
  5. مَوْتِكُمْmawtikumتمہاری موت کے
    مادہ
    موت
    اصل لفظ
    مَوْت
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  6. لَعَلَّكُمْlaʿallakumتاکہ تم
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    لَعَلّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نصب · ضمیرِ شخصی
  7. تَشْكُرُونَtashkurūnaتم شکر ادا کرو
    مادہ
    شكر
    اصل لفظ
    شَكَرَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی

تفسیر

لیکن پھر اس لئے کہ تم شکر گزاری کرو، اس موت کے بعد بھی ہم نے تمہیں زندہ کر دیا

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan