البقرة ⁦۲:۲۳۵⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۳۸ · پارہ ۲

وَلَا جُنَاحَ عَلَيۡكُمۡ فِيمَا عَرَّضۡتُم بِهِۦ مِنۡ خِطۡبَةِ ٱلنِّسَآءِ أَوۡ أَكۡنَنتُمۡ فِيٓ أَنفُسِكُمۡۚ عَلِمَ ٱللَّهُ أَنَّكُمۡ سَتَذۡكُرُونَهُنَّ وَلَٰكِن لَّا تُوَاعِدُوهُنَّ سِرًّا إِلَّآ أَن تَقُولُواْ قَوۡلٗا مَّعۡرُوفٗاۚ وَلَا تَعۡزِمُواْ عُقۡدَةَ ٱلنِّكَاحِ حَتَّىٰ يَبۡلُغَ ٱلۡكِتَٰبُ أَجَلَهُۥۚ وَٱعۡلَمُوٓاْ أَنَّ ٱللَّهَ يَعۡلَمُ مَا فِيٓ أَنفُسِكُمۡ فَٱحۡذَرُوهُۚ وَٱعۡلَمُوٓاْ أَنَّ ٱللَّهَ غَفُورٌ حَلِيمٞ

Wala junaha AAalaykum feemaAAarradtum bihi min khitbati annisa-iaw aknantum fee anfusikum AAalima Allahu annakum satathkuroonahunnawalakin la tuwaAAidoohunna sirran illaan taqooloo qawlan maAAroofan wala taAAzimoo AAuqdata annikahihatta yablugha alkitabu ajalahu waAAlamooanna Allaha yaAAlamu ma fee anfusikum fahtharoohuwaAAlamoo anna Allaha ghafoorun haleem

تراجم

تم پر اس میں کوئی گناه نہیں کہ تم اشارةً کنایتہً ان عورتوں سے نکاح کی بابت کہو، یا اپنے دل میں پوشیده اراده کرو، اللہ تعالیٰ کو علم ہے کہ تم ضرور ان کو یاد کرو گے، لیکن تم ان سے پوشیده وعدے نہ کرلو[1] ہاں یہ اور بات ہے کہ تم بھلی بات بوﻻ کرو[2] اور عقد نکاح جب تک کہ عدت ختم نہ ہوجائے پختہ نہ کرو، جان رکھو کہ اللہ تعالیٰ کو تمہارے دلوں کی باتوں کا بھی علم ہے، تم اس سے خوف کھاتے رہا کرو اور یہ بھی جان رکھو کہ اللہ تعالیٰ بخشش اور علم واﻻ ہے۔

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یہ بیوہ یا وہ عورت، جس کو تین طلاقیں مل چکی ہوں، یعنی طلاق بائنہ۔ ان کی بابت کہا جا رہا ہے کہ عدت کے دوران ان سے اشارے کنایے میں تو تم نکاح کا پیغام دے سکتے ہو (مثلاً میرا ارادہ شادی کرنے کا ہے، یا میں نیک عورت کی تلاش میں ہوں، وغیرہ) لیکن ان سے کوئی خفیہ وعدہ مت لو اور نہ مدت گزرنے سے قبل عقد نکاح پختہ کرو۔ لیکن وہ عورت جس کو خاوند نے ایک یا دو طلاقیں دی ہیں، اس کو عدت کے اندر اشارے کنائے میں بھی نکاح کا پیغام دینا جائز نہیں، کیوں کہ جب تک عدت نہیں گزر جاتی، اس پر خاوند کا ہی حق ہے۔ ممکن ہے خاوند رجوع ہی کرلے۔ مسئلہ : بعض دفعہ ایسا بھی ہوتا ہے کہ جاہل لوگ عدت کے اندر ہی نکاح کرلیتے ہیں، اس کی بابت حکم یہ کہ اگر ان کے درمیان ہم بستری نہیں ہوئی ہے تو فوراً ان کے درمیان تفریق کرادی جائے اور اگر ہم بستری ہوگئی ہے تب بھی تفریق تو ضروری ہے، تاہم دوبارہ ان کے درمیان (عدت گزرنے کے بعد) نکاح ہوسکتا ہے یا نہیں؟ اس میں اختلاف ہے، بعض علما کی رائے یہ ہے کہ ان کے درمیان اب کبھی باہم نکاح نہیں ہوسکتا۔ یہ ایک دوسرے کے لئے ابداً حرام ہیں، لیکن جمہور علما ان کے درمیان نکاح کے جواز کے قائل ہیں (تفسیر ابن کثیر )
  2. اس سے مراد بھی وہی تعریض وکنایہ ہے جس کا حکم پہلے دیا گیا ہے، مثلاً میں تیرے معاملے میں رغبت رکھتا ہوں، یا ولی سےکہےکہ اس کے نکاح کی بابت فیصلہ کرنے سے قبل مجھے اطلاع ضرور کرنا۔ وغیرہ (ابن کثیر )

اور (عدت کے دوران) اگر تم ان عورتوں کو اشارے کنائے میں نکاح کا پیغام دو یا (ان سے نکاح کا ارادہ) دل میں چھپائے رکھو تو تم پر کوئی گناہ نہیں ہے، اللہ جانتا ہے کہ تم ان (سے نکاح) کا خیال تو دل میں لاؤ گے، لیکن ان سے نکاح کا دو طرفہ وعدہ مت کرنا، الا یہ کہ مناسب طریقے سے کوئی بات کہہ دو [1] اور نکاح کا عقد پکا کرنے کا اس وقت تک ارادہ بھی مت کرنا جب تک عدت کی مقررہ مدت اپنی میعاد کو نہ پہنچ جائے، اور یاد رکھو کہ جو کچھ تمہارے دلوں میں ہے اللہ اسے خوب جانتا ہے، لہذا اس سے ڈرتے رہو، اور یاد کھو کہ اللہ بہت بخشنے والا بڑا بردبار ہے۔

Mufti Taqi Usmani
  1. : جو عورت عدت گزاررہی ہو اس کو صاف لفظوں میں نکاح کا پیغام دینا اور یہ بات پکی کرلینا جائز نہیں ہے کہ عدت کے بعد تم مجھ سے نکاح کروگی، البتہ اس آیت نے کوئی مناسب اشارہ دینے کی اجازت دی ہے، جس سے وہ عورت سمجھ جائے کہ اس شخص کا ارادہ عدت کے بعد پیغام دینے کا ہے، مثلاً کوئی اتنا کہلوادے کہ میں بھی کسی مناسب رشتے کی تلاش میں ہوں۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. وَلَاwalāاور نہیں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    لا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ نفی
  2. جُنَاحَjunāḥaکوئی گناہ
    مادہ
    جنح
    اصل لفظ
    جُناح
    قسمِ کلمہ
    اسم
  3. عَلَيْكُمْʿalaykumتم پر
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    عَلَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  4. فِيمَاfīmāاس معاملے میں جو
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ما
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · اسمِ موصول
  5. عَرَّضْتُمʿarraḍtumاشارہ کیا تم نے۔ آگے تم پیش کرتے ہو
    مادہ
    عرض
    اصل لفظ
    عَرَّضْ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  6. بِهِۦbihiساتھ اس کے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  7. مِنْminسے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  8. خِطْبَةِkhiṭ'batiمنگنی کو
    مادہ
    خطب
    اصل لفظ
    خِطْبَة
    قسمِ کلمہ
    اسم
  9. ٱلنِّسَآءِl-nisāiعورتوں سے ۔ عورتوں کی منگنی کے بارے میں
    مادہ
    نسو
    اصل لفظ
    نِساء
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  10. أَوْawیا
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    أَو
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف
  11. أَكْنَنتُمْaknantumچھپایا تم نے۔ چھپاتے ہو تم
    مادہ
    كنن
    اصل لفظ
    أَكْنَن
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  12. فِىٓfīمیں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    فِي
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  13. أَنفُسِكُمْanfusikumاپنے نفسوں میں
    مادہ
    نفس
    اصل لفظ
    نَفْس
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  14. عَلِمَʿalimaجان لیا۔ معلوم ہے
    مادہ
    علم
    اصل لفظ
    عَلِمَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  15. ٱللَّهُl-lahuاللہ نے۔ اللہ کو
    مادہ
    اله
    اصل لفظ
    اللَّه
    قسمِ کلمہ
    اسمِ علم
  16. أَنَّكُمْannakumبیشک تم
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    أَنّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نصب · ضمیرِ شخصی
  17. سَتَذْكُرُونَهُنَّsatadhkurūnahunnaضرور تم یاد کرو گے ان کو
    مادہ
    ذكر
    اصل لفظ
    ذَكَرَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استقبال · فعل · ضمیرِ شخصی · ضمیرِ شخصی
  18. وَلَٰكِنwalākinاور لیکن
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    لٰكِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · حرفِ استدراک
  19. لَّاlāنہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    لا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نہی
  20. تُوَاعِدُوهُنَّtuwāʿidūhunnaتم باھم وعدہ کرو ان سے
    مادہ
    وعد
    اصل لفظ
    واعَدْ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی · ضمیرِ شخصی
  21. سِرًّاsirranچھپ کر۔ پوشیدہ طور پر
    مادہ
    سرر
    اصل لفظ
    سِرّ
    قسمِ کلمہ
    اسم
  22. إِلَّآillāمگر
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِلّا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استثنا
  23. أَنanیہ کہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    أَن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ مصدری
  24. تَقُولُوا۟taqūlūتم کہو
    مادہ
    قول
    اصل لفظ
    قالَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  25. قَوْلًاqawlanبات
    مادہ
    قول
    اصل لفظ
    قَوْل
    قسمِ کلمہ
    اسم
  26. مَّعْرُوفًاmaʿrūfanبھلی
    مادہ
    عرف
    اصل لفظ
    مَعْرُوف
    قسمِ کلمہ
    اسم
  27. وَلَاwalāاور نہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    لا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ نہی
  28. تَعْزِمُوا۟taʿzimūتم عزم کرو
    مادہ
    عزم
    اصل لفظ
    عَزَمَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  29. عُقْدَةَʿuq'dataگرہ کا
    مادہ
    عقد
    اصل لفظ
    عُقْدَة
    قسمِ کلمہ
    اسم
  30. ٱلنِّكَاحِl-nikāḥiنکاح کی
    مادہ
    نكح
    اصل لفظ
    نِكاح
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  31. حَتَّىٰḥattāیہاں تک کہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    حَتَّى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  32. يَبْلُغَyablughaپہنچ جائے
    مادہ
    بلغ
    اصل لفظ
    بَلَغَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  33. ٱلْكِتَٰبُl-kitābuکتاب۔ لکھا ہوا
    مادہ
    كتب
    اصل لفظ
    كِتاب
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  34. أَجَلَهُۥajalahuاپنی مدت کو
    مادہ
    اجل
    اصل لفظ
    أَجَل
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  35. وَٱعْلَمُوٓا۟wa-iʿ'lamūاور جان لو
    مادہ
    علم
    اصل لفظ
    عَلِمَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · فعل · ضمیرِ شخصی
  36. أَنَّannaبیشک
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    أَنّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نصب
  37. ٱللَّهَl-lahaاللہ
    مادہ
    اله
    اصل لفظ
    اللَّه
    قسمِ کلمہ
    اسمِ علم
  38. يَعْلَمُyaʿlamuجانتا ہے
    مادہ
    علم
    اصل لفظ
    عَلِمَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  39. مَاmāاس کو جو
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ما
    قسمِ کلمہ
    اسمِ موصول
  40. فِىٓfīمیں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    فِي
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  41. أَنفُسِكُمْanfusikumتمہارے نفسوں میں ہے
    مادہ
    نفس
    اصل لفظ
    نَفْس
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  42. فَٱحْذَرُوهُfa-iḥ'dharūhuپس ڈرو اس سے
    مادہ
    حذر
    اصل لفظ
    يَحْذَرُ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · فعل · ضمیرِ شخصی · ضمیرِ شخصی
  43. وَٱعْلَمُوٓا۟wa-iʿ'lamūاور جان لو
    مادہ
    علم
    اصل لفظ
    عَلِمَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی
  44. أَنَّannaبیشک
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    أَنّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نصب
  45. ٱللَّهَl-lahaاللہ
    مادہ
    اله
    اصل لفظ
    اللَّه
    قسمِ کلمہ
    اسمِ علم
  46. غَفُورٌghafūrunبخشنے والا
    مادہ
    غفر
    اصل لفظ
    غَفُور
    قسمِ کلمہ
    اسم
  47. حَلِيمٌḥalīmunبردبار ہے
    مادہ
    حلم
    اصل لفظ
    حَلِيم
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

پیغام نکاح : مطلب یہ کہ صراحت کے بغیر نکاح کی چاہت کا اظہار کسی اچھے طریق پر عدت کے اندر کرنے میں گناہ نہیں مثلاً یوں کہنا کہ میں نکاح کرنا چاہتا ہوں، میں ایسی ایسی عورت کو پسند کرتا ہوں، میں چاہتا ہوں کہ اللہ میرا جوڑا بھی ملا دے، انشاء اللہ میں تیرے سوا دوسری عورت سے نکاح کا ارادہ نہیں کروں گا، میں کسی نیک دیندار عورت سے نکاح کرنا چاہتا ہوں، اسی طرح اس عورت سے جسے طلاق بائن مل چکی ہو عدت کے اندر ایسے مبہم الفاظ کہنا بھی جائز ہیں۔ جیسا کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت فاطمہ بن قیس سے فرمایا تھا جبکہ ان کے خاوند ابو عمرو بن حفص نے انہیں آخری تیسری طلاق دے دی تھی کہ جب تم عدت ختم کرو تو مجھے خبر کردینا، عدت کا زمانہ حضرت ابن مکتوم کے ہاں گزارو، جب حضرت فاطمہ نے عدت نکل جانے کے بعد حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اطلاع دی تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت اسامہ بن زید سے جن کا مانگا تھا، نکاح کرا دیا، ہاں رجعی طلاق کی عدت کے زمانہ میں بجز اس کے خاوند کے کسی کو بھی یہ حق نہیں کہ وہ اشارتاً کنایہ بھی اپنی رغبت ظاہر کرے واللہ اعلم۔ یہ فرمان کہ تم اپنے نفس میں چھپاؤ یعنی منگنی کی خواہش، ایک جگہ ارشاد ہے تیرا رب ان کے سینوں میں پوشیدہ کو اور ظاہر باتوں کو جانتا ہے۔ دوسری جگہ تمہارے باطل و ظاہر کا جاننے والا ہوں۔ پس اللہ تعالیٰ بخوبی جانتا تھا کہ تم اپنے دلوں میں ضرور ذکر کرو گے اس واسطے اس نے تنگی ہٹا دی، لیکن ان عورتوں سے پوشیدہ وعدے نہ کرو، یعنی زناکاری سے بچو، ان سے یوں نہ کہو کہ میں تم پر عاشق ہوں، تم بھی وعدہ کرو کہ میرے سوا کسی اور سے نکاح نہ کرو گی وغیرہ۔ عدت میں ایسے الفاظ کا کہنا حلال نہیں، نہ یہ جائز ہے کہ پوشیدہ طور پر عدت میں نکاح کرلے اور عدت گزر جانے کے بعد اس نکاح کا اظہار کرے، پس یہ سب اقوال اس آیت کے عموم میں آسکتے ہیں اسی لئے فرمان ہوا کہ مگر یہ کہ تم ان سے اچھی بات کرو مثلاً ولی سے کہہ دیا کہ جلدی نہ کرنا، عدت گزر جانے کی مجھے بھی خبر کرنا وغیرہ۔ جب تک عدت ختم نہ ہوجائے تب تک نکاح منعقد نہ کیا کرو، علماء کا اجماع ہے کہ عدت کے اندر نکاح صحیح نہیں۔ اگر کسی نے کرلیا اور دخول بھی ہوگیا تو بھی ان میں جدائی کرا دی جائے گی، اب آیا یہ عورت اس پر ہمیشہ کیلئے حرام ہوجائے گی یا پھر عدت گزر جانے کے بعد نکاح کرسکتا ہے ؟ اس میں اختلاف ہے جمہور تو کہتے ہیں کہ کرسکتا ہے لیکن امام مالک فرماتے ہیں کہ وہ ہیمشہ کیلئے حرام ہوگئی، اس کی دلیل یہ ہے کہ حضرت عمر فاروق فرماتے ہیں کہ جب عورت کا نکاح عدت کے اندر کردیا جائے گا اگر اس کا خاوند اس سے نہیں ملا تو ان دونوں میں جدائی کرا دی جائے گی اور جب اس کے پہلے خاوند کی عدت گزر جائے تو یہ شخص منجملہ اور لوگوں کو اس کے نکاح کا پیغام ڈال سکتا ہے اور اگر دونوں میں ملاپ بھی ہوگیا ہے جب بھی جدائی کرا دی جائے گی اور پہلے خاوند کو عدت گزار کر پھر اس دوسرے خاوند کی عدت گزارے گی اور پھر یہ شخص اس سے ہرگز نکاح نہیں کرسکتا، اس فیصلہ کا ماخذ یہ معلوم ہوتا ہے کہ جب اس شخص نے جلدی کر کے اللہ تعالیٰ کے مقرر کردہ وقت کا لحاظ نہ کیا تو اسے اس کی خلاف سزا دی گئی کہ وہ عورت اس پر ہمیشہ کیلئے حرام کردی گئی، جیسا کہ قاتل اپنے مقتول کے ورثہ سے محروم کردیا جاتا ہے۔ امام شافعی نے امام مالک سے بھی یہ اثر روایت کیا ہے، امام بیہقی فرماتے ہیں کہ پہلا قول تو امام صاحب کا یہی تھا لیکن جدید قول آپ کا یہ ہے کہ اسے بھی نکاح کرنا حلال ہے کیونکہ حضرت علی کا یہی فتویٰ ہے۔ حضرت عمر والا یہ اثر سندا منقطع ہے بلکہ حضرت مسروق فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے اس بات سے رجوع کرلیا ہے اور فرمایا ہے کہ مہر ادا کر دے اور عدت کے بعد یہ دونوں آپس میں اگر چاہیں تو نکاح کرسکتے ہیں۔ پھر فرمایا جان لو کہ اللہ تعالیٰ تمہارے دلوں کی پوشیدہ باتوں کو جانتا ہے، اس کا لحاظ اور خوف رکھو اپنے دل میں عورتوں کے متعلق فرمان باری کیخلاف خیال بھی نہ آنے دو ۔ ہمیشہ دل کو صاف رکھو، برے خیالات سے اسے پاک رکھو۔ ڈر، خوف کے حکم کے ساتھ ہی اپنی رحمت کی طمع اور لالچ بھی دلائی اور فرمایا کہ الہ العالمین خطاؤں کو بخشنے والا اور حلم و کرم والا ہے۔

مکمل تفسیر پڑھیں

Urdu - Tafsir Ibn Kathir