البقرة ⁦۲:۲۰۶⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۳۲ · پارہ ۲

وَإِذَا قِيلَ لَهُ ٱتَّقِ ٱللَّهَ أَخَذَتۡهُ ٱلۡعِزَّةُ بِٱلۡإِثۡمِۚ فَحَسۡبُهُۥ جَهَنَّمُۖ وَلَبِئۡسَ ٱلۡمِهَادُ 

Wa-itha qeela lahu ittaqi Allahaakhathat-hu alAAizzatu bil-ithmi fahasbuhujahannamu walabi/sa almihad

تراجم

اور جب اس سے کہا جائے کہ اللہ سے ڈر تو تکبر اور تعصب اسے گناه پر آماده کر[1] دیتا ہے، ایسے کے لئے بس جہنم ہی ہے اور یقیناً وه بد ترین جگہ ہے۔

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. «أَخَذَتْهُ الْعِزَّةُ بِالإِثْمِ» تکبر اور غرور اسے گناہ پر ابھارتا ہے۔ عزت کے معنی غرور وانانیت کے ہیں۔

اور جب اس سے کہا جاتا ہے کہ اللہ کا خوف کرو، تو نخوت اس کو گناہ پر اور آمادہ کردیتی ہے۔ چنانچہ ایسے شخص کو تو جہنم ہی راس آئے گی

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. وَإِذَاwa-idhāاور جب
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِذا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · ظرفِ زمان
  2. قِيلَqīlaکہا جاتا ہے
    مادہ
    قول
    اصل لفظ
    قالَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  3. لَهُlahuواسطے اس کے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  4. ٱتَّقِittaqiڈرو
    مادہ
    وقي
    اصل لفظ
    اتَّقَى
    قسمِ کلمہ
    فعل
  5. ٱللَّهَl-lahaاللہ سے
    مادہ
    اله
    اصل لفظ
    اللَّه
    قسمِ کلمہ
    اسمِ علم
  6. أَخَذَتْهُakhadhathuپکڑ لیتی ہے اس کو
    مادہ
    اخذ
    اصل لفظ
    أَخَذَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  7. ٱلْعِزَّةُl-ʿizatuعزت۔ وقار
    مادہ
    عزز
    اصل لفظ
    عِزَّة
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  8. بِٱلْإِثْمِbil-ith'miساتھ گناہ کے
    مادہ
    اثم
    اصل لفظ
    إِثْم
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · حرفِ تعریف · اسم
  9. فَحَسْبُهُۥfaḥasbuhuتو کافی ہے اس کو
    مادہ
    حسب
    اصل لفظ
    حَسْب
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · اسم · ضمیرِ شخصی
  10. جَهَنَّمُjahannamuجہنم
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    جَهَنَّم
    قسمِ کلمہ
    اسمِ علم
  11. وَلَبِئْسَwalabi'saاور البتہ کتنا برا ہے۔ یقینا بہت ہی برا ہے
    مادہ
    باس
    اصل لفظ
    بِئْسَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · لامِ تاکید · فعل
  12. ٱلْمِهَادُl-mihāduٹھکانہ
    مادہ
    مهد
    اصل لفظ
    مِهاد
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم

تفسیر

اور جب اسے کہا جائے کہ اللہ سے ڈرو تو تکبر اور تعصب اسے گناہ پر آمادہ کر دیتا ہے (١)۔ ایسے کے لئے بس جہنم ہی ہے اور یقینًا وہ بدترین جگہ ہے۔ ٢٠٦۔١ تکبر اور غرور اسے گناہ پر ابھارتا ہے۔ عزت کے معنی غرور و انانیت ہیں۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan