البقرة ۲:۱۹۱
وَٱقۡتُلُوهُمۡ حَيۡثُ ثَقِفۡتُمُوهُمۡ وَأَخۡرِجُوهُم مِّنۡ حَيۡثُ أَخۡرَجُوكُمۡۚ وَٱلۡفِتۡنَةُ أَشَدُّ مِنَ ٱلۡقَتۡلِۚ وَلَا تُقَٰتِلُوهُمۡ عِندَ ٱلۡمَسۡجِدِ ٱلۡحَرَامِ حَتَّىٰ يُقَٰتِلُوكُمۡ فِيهِۖ فَإِن قَٰتَلُوكُمۡ فَٱقۡتُلُوهُمۡۗ كَذَٰلِكَ جَزَآءُ ٱلۡكَٰفِرِينَ
Waqtuloohum haythuthaqiftumoohum waakhrijoohum min haythu akhrajookum walfitnatuashaddu mina alqatli wala tuqatiloohum AAindaalmasjidi alharami hatta yuqatilookumfeehi fa-in qatalookum faqtuloohum kathalikajazao alkafireen
تراجم
انہیں مارو جہاں بھی پاؤ اور انہیں نکالو جہاں سے انہوں نے تمہیں نکاﻻ ہے اور (سنو) فتنہ قتل سے زیاده سخت ہے[1] اور مسجد حرام کے پاس ان سے لڑائی نہ کرو جب تک کہ یہ خود تم سے نہ لڑیں، اگر یہ تم سے لڑیں تو تم بھی انہیں مارو[2] کافروں کا بدلہ یہی ہے۔
- مکہ میں مسلمان چوں کہ کمزور اور منتشر تھے، اس لئے کفار سے قتال ممنوع تھا، ہجرت کے بعد مسلمانوں کی ساری قوت مدینہ میں مجتمع ہوگئی تو پھر ان کو جہاد کی اجازت دے دی گئی۔ ابتداء میں آپ صرف ان ہی سے لڑتے جو مسلمانوں سے لڑنے میں پہل کرتے، اس کے بعد اس میں مزید توسیع کردی گئی اور مسلمانوں نے حسب ضرورت کفار کے علاقوں میں بھی جا کر جہاد کیا۔ قرآن کریم نے«اعْتِدَاءٌ» (زیادتی کرنے) سے منع فرمایا، اس لئے نبی کریم (صلى الله عليه وسلم) نے اپنے لشکر کو تاکید فرماتے کہ خیانت، بدعہدی اور مثلہ نہ کرنا، نہ بچوں، عورتوں اور گرجوں میں مصروف عبادت درویشوں کو قتل کرنا۔ اسی طرح درختوں کے جلانے اور حیوانات کو بغیر کسی مصلحت کے مارنے سے بھی منع فرماتے (ابن کثیر۔ بحوالہ صحیح مسلم وغیرہ) «حَيْثُ ثَقِفْتُمُوهُمْ» (جہاں بھی پاؤ) کا مطلب ہے ”تَمَكَّنْتُمْ مِنْ قِتَالِهِم“ ان کو قتل کرنے کی قدرت تمہیں حاصل ہوجائے (ایسرالتفاسیر) «مِنْ حَيْثُ أَخْرَجُوكُمْ» یعنی جس طرح کفار نے تمہیں مکہ سے نکالا تھا، اسی طرح تم بھی ان کو مکہ سے نکال باہر کرو۔ چنانچہ فتح مکہ کے بعد جو لوگ مسلمان نہیں ہوئے انہیں مدت معاہدہ ختم ہونے کے بعد وہاں سے نکل جانے کا حکم دے دیا گیا۔ فتنہ سے مراد، کفر وشرک ہے۔ یہ قتل سے بھی زیادہ سخت ہے، اس لئے اس کو ختم کرنے کے لئے جہاد سے گریز نہیں کرنا چاہیے۔
- حدود حرم میں قتال منع ہے، لیکن اگر کفار اس کی حرمت کو ملحوظ نہ رکھیں اور تم سے لڑیں تو تمہیں بھی ان سے لڑنے کی اجازت ہے۔
اور تم ان لوگوں کو جہاں پاؤ قتل کرو، اور انہیں اس جگہ سے نکال باہر کرو جہاں سے انہوں نے تمہیں نکالا تھا، اور فتنہ قتل سے زیادہ سنگین برائی ہے، [1] اور تم ان سے مسجد حرام کے پاس اس وقت تک لڑائی نہ کرو جب تک وہ خود اس میں تم سے لڑائی شروع نہ کریں، ہاں اگر وہ تم سے اس میں لڑائی شروع کردیں تو تم ان کو قتل کرسکتے ہو، ایسے کافروں کی سزا یہی ہے ،
- : لفظ“ فتنہ ”قرآن کریم میں مختلف معنوں میں استعمال ہوا ہے جن میں سے ایک معنی ظلم اور تشدد کے بھی ہیں اور شاید یہاں یہی معنی مراد ہوں، مشرکین مکہ نے مسلمانوں کو اپنے دین پر عمل سے روکنے کے لئے بدترین تشدد روا رکھا ہوا تھا، لہذا بظاہر یہاں مقصد یہ ہے کہ اگرچہ کسی کو قتل کرنا اپنی ذات میں کوئی اچھی بات نہیں ہے لیکن فتنہ اس کے مقابلے میں زیادہ سخت برائی ہے اور جہاں فتنے کا سد باب قتل کے بغیر ممکن نہ ہو وہاں قتل کے سوا چارہ نہیں ہے۔
لفظ بہ لفظ
- وَٱقْتُلُوهُمْwa-uq'tulūhumاور قتل کرو ان کو
- مادہ
- قتل
- اصل لفظ
- قَتَلَ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی · ضمیرِ شخصی
- حَيْثُḥaythuجہاں بھی
- مادہ
- حيث
- اصل لفظ
- حَيْث
- قسمِ کلمہ
- ظرفِ مکان
- ثَقِفْتُمُوهُمْthaqif'tumūhumتم پاؤ ان کو
- مادہ
- ثقف
- اصل لفظ
- ثُقِفُ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی · ضمیرِ شخصی
- وَأَخْرِجُوهُمwa-akhrijūhumاور نکالو ان کو
- مادہ
- خرج
- اصل لفظ
- أَخْرَجَ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی · ضمیرِ شخصی
- مِّنْminسے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- مِن
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار
- حَيْثُḥaythuجہاں
- مادہ
- حيث
- اصل لفظ
- حَيْث
- قسمِ کلمہ
- ظرفِ مکان
- أَخْرَجُوكُمْakhrajūkumانہوں نے نکالا تم کو
- مادہ
- خرج
- اصل لفظ
- أَخْرَجَ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی · ضمیرِ شخصی
- وَٱلْفِتْنَةُwal-fit'natuاور فتنہ
- مادہ
- فتن
- اصل لفظ
- فِتْنَة
- قسمِ کلمہ
- حرفِ استیناف · حرفِ تعریف · اسم
- أَشَدُّashadduزیادہ سخت ہے
- مادہ
- شدد
- اصل لفظ
- أَشَدّ
- قسمِ کلمہ
- اسم
- مِنَminaسے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- مِن
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار
- ٱلْقَتْلِl-qatliقتل
- مادہ
- قتل
- اصل لفظ
- قَتْل
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
- وَلَاwalāاور نہ
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- لا
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · حرفِ نہی
- تُقَٰتِلُوهُمْtuqātilūhumتم لڑو ان سے
- مادہ
- قتل
- اصل لفظ
- قاتَلَ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی · ضمیرِ شخصی
- عِندَʿindaپاس
- مادہ
- عند
- اصل لفظ
- عِند
- قسمِ کلمہ
- ظرفِ مکان
- ٱلْمَسْجِدِl-masjidiمسجد
- مادہ
- سجد
- اصل لفظ
- مَسْجِد
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
- ٱلْحَرَامِl-ḥarāmiحرام کے
- مادہ
- حرم
- اصل لفظ
- حَرام
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
- حَتَّىٰḥattāیہاں تک کہ
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- حَتَّى
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار
- يُقَٰتِلُوكُمْyuqātilūkumوہ لڑیں تم سے
- مادہ
- قتل
- اصل لفظ
- قاتَلَ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی · ضمیرِ شخصی
- فِيهِfīhiاس میں
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- فِي
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
- فَإِنfa-inپھر اگر
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- إِن
- قسمِ کلمہ
- حرفِ استیناف · حرفِ شرط
- قَٰتَلُوكُمْqātalūkumوہ لڑیں تم سے
- مادہ
- قتل
- اصل لفظ
- قاتَلَ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی · ضمیرِ شخصی
- فَٱقْتُلُوهُمْfa-uq'tulūhumتو قتل کرو ان کو
- مادہ
- قتل
- اصل لفظ
- قَتَلَ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ نتیجہ · فعل · ضمیرِ شخصی · ضمیرِ شخصی
- كَذَٰلِكَkadhālikaیہی
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- ذا
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · اسمِ اشارہ · بُعد · خطاب
- جَزَآءُjazāuبدلہ ہے
- مادہ
- جزي
- اصل لفظ
- جَزاء
- قسمِ کلمہ
- اسم
- ٱلْكَٰفِرِينَl-kāfirīnaکافروں کا
- مادہ
- كفر
- اصل لفظ
- كافِر
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
تفسیر
انہیں مارو جہاں بھی پاؤ اور انہیں نکالو جہاں سے انہوں نے تمہیں نکالا ہے اور (سنو) فتنہ قتل سے زیادہ سخت ہے (١) اور مسجد حرام کے پاس ان سے لڑائی نہ کرو جب تک کہ یہ خود تم سے نہ لڑیں، اگر یہ تم سے لڑیں تو تم بھی انہیں مارو (٢) کافروں کا بدلہ یہی ہے۔ ١٩١۔١ مکہ میں مسلمان چونکہ کمزور اور منتشر تھے اس لئے کفار سے قتال ممنوع تھا ہجرت کے بعد مسلمانوں کی ساری قوت مدینہ میں جمع ہو گئی تو پھر ان کو جہاد کی اجازت دے دی گئی۔ ابتداء میں آپ صرف انہی سے لڑتے جو مسلمانوں سے لڑنے میں پہل کرتے اس کے بعد اس میں مزید توسیع کر دی گئی اور مسلمانوں نے حسب ضرورت کفار کے علاقوں میں بھی جا کر جہاد کیا قرآن کریم نے (اَعْندَا) زیادتی کرنے سے منع فرمایا اس لئے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے لشکر کو تاکید فرماتے کہ خیانت، بد عہدی اور مثلہ نہ کرنا نہ بچوں اور عورتوں اور گرجوں میں مصروف عبادت کرنے والوں کو قتل کرنا۔ اسی طرح درختوں کو جلانے اور حیوانات کو بغیر کسی مصلحت کے مارنے سے بھی منع فرمایا (ابن کثیر)۔ جس طرح کفار نے تمہیں مکہ سے نکالا تھا اسی طرح تم بھی ان کو مکہ سے نکال باہر کرو۔ چنانچہ فتح مکہ کے بعد جو لوگ مسلمان نہیں ہوئے انہیں مدت معاہدہ ختم ہونے کے بعد وہاں سے نکل جانے کا حکم دے دیا گیا۔ فتنہ سے مراد کفر و شرک ہے یہ قتل سے بھی زیادہ سخت ہے اس لیے اس کو ختم کرنے کے لیے جہاد سے گریز نہیں کرنا چاہیے ۔ ١٩١۔٢ حدود حرم میں قتال منع ہے لیکن اگر کفار اس کی حرمت کو ملحوظ نہ رکھیں اور تم سے لڑیں تو تمہیں بھی ان سے لڑنے کی اجازت ہے۔
Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan