البقرة ⁦۲:۱۱۰⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۱۷ · پارہ ۱

وَأَقِيمُواْ ٱلصَّلَوٰةَ وَءَاتُواْ ٱلزَّكَوٰةَۚ وَمَا تُقَدِّمُواْ لِأَنفُسِكُم مِّنۡ خَيۡرٖ تَجِدُوهُ عِندَ ٱللَّهِۗ إِنَّ ٱللَّهَ بِمَا تَعۡمَلُونَ بَصِيرٞ 

Waaqeemoo assalata waatooazzakata wama tuqaddimoo li-anfusikum minkhayrin tajidoohu AAinda Allahi inna Allaha bimataAAmaloona baseer

تراجم

تم نمازیں قائم رکھو اور زکوٰة دیتے رہا کرو اور جو کچھ بھلائی تم اپنے لئے آگے بھیجو گے، سب کچھ اللہ کے پاس پالو گے، بےشک اللہ تعالیٰ تمہارے اعمال کو خوب دیکھ رہا ہے۔[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یہودیوں کو اسلام اور نبی (صلى الله عليه وسلم) سے جو حسد اور عناد تھا اس کی وجہ سے وہ مسلمانوں کو دین اسلام سےپھیرنے کی مذموم سعی کرتے رہتے تھے۔ مسلمانوں کو کہا جارہا ہے کہ تم صبر اور درگزر سے کام لیتے ہوئے، ان احکام وفرائض اسلام کو بجالاتے رہو، جن کا تمہیں حکم دیا گیا ہے۔

اور نماز قائم کرو اور زکوٰۃ ادا کرو، اور (یاد رکھو کہ) جو بھلائی کا عمل بھی تم خود اپنے فائدے کے لیے آگے بھیج دو گے اس کو اللہ کے پاس پاؤ گے بیشک جو عمل بھی تم کرتے ہو اللہ اسے دیکھ رہا ہے۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. وَأَقِيمُوا۟wa-aqīmūاور قائم کرو
    مادہ
    قوم
    اصل لفظ
    أَقامَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی
  2. ٱلصَّلَوٰةَl-ṣalataنماز کو
    مادہ
    صلو
    اصل لفظ
    صَلاة
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  3. وَءَاتُوا۟waātūاورادا کرو
    مادہ
    اتي
    اصل لفظ
    آتَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی
  4. ٱلزَّكَوٰةَl-zakataزکوۃ کو
    مادہ
    زكو
    اصل لفظ
    زَكاة
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  5. وَمَاwamāاور جو
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ما
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · حرفِ شرط
  6. تُقَدِّمُوا۟tuqaddimūتم آگے بھیجو گے
    مادہ
    قدم
    اصل لفظ
    قَدَّمَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  7. لِأَنفُسِكُمli-anfusikumاپنے نفسوں کے لئے
    مادہ
    نفس
    اصل لفظ
    نَفْس
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · اسم · ضمیرِ شخصی
  8. مِّنْminسے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  9. خَيْرٍkhayrinکسی بھلائی میں
    مادہ
    خير
    اصل لفظ
    خَيْر
    قسمِ کلمہ
    اسم
  10. تَجِدُوهُtajidūhuتم پاؤ گے اس کو
    مادہ
    وجد
    اصل لفظ
    وَجَدَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی · ضمیرِ شخصی
  11. عِندَʿindaپاس
    مادہ
    عند
    اصل لفظ
    عِند
    قسمِ کلمہ
    ظرفِ مکان
  12. ٱللَّهِl-lahiاللہ کے
    مادہ
    اله
    اصل لفظ
    اللَّه
    قسمِ کلمہ
    اسمِ علم
  13. إِنَّinnaبیشک
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِنّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نصب
  14. ٱللَّهَl-lahaاللہ
    مادہ
    اله
    اصل لفظ
    اللَّه
    قسمِ کلمہ
    اسمِ علم
  15. بِمَاbimāساتھ اس کے جو
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ما
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · اسمِ موصول
  16. تَعْمَلُونَtaʿmalūnaتم عمل کرتے ہو
    مادہ
    عمل
    اصل لفظ
    عَمِلَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  17. بَصِيرٌbaṣīrunدیکھنے والا ہے
    مادہ
    بصر
    اصل لفظ
    بَصِير
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

تم نمازیں قائم رکھو اور زکوۃ دیتے رہا کرو اور جو کچھ بھلائی تم اپنے لئے آگے بھیجو گے، سب کچھ اللہ کے پاس پالو گے، بیشک اللہ تعالٰی تمہارے اعمال کو خوب دیکھ رہا ہے (١)۔ یہودیوں کو اسلام اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے جو حسد اور عناد تھا اس کی وجہ سے وہ مسلمانوں کو دین اسلام سے پھیرنے کی مذموم سعی کرتے رہتے تھے۔ مسلمانوں کو کہا جا رہا ہے کہ تم صبر اور درگزر سے کام لیتے ہوئے ان احکام و فرائض اسلام کو بجا لاتے رہو۔ جن کا تمہیں حکم دیا گیا ہے۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan