مريم ۱۹:۴۹
فَلَمَّا ٱعۡتَزَلَهُمۡ وَمَا يَعۡبُدُونَ مِن دُونِ ٱللَّهِ وَهَبۡنَا لَهُۥٓ إِسۡحَٰقَ وَيَعۡقُوبَۖ وَكُلّٗا جَعَلۡنَا نَبِيّٗا
Falamma iAAtazalahum wamayaAAbudoona min dooni Allahi wahabna lahu ishaqawayaAAqooba wakullan jaAAalna nabiyya
تراجم
جب ابراہیم (علیہ السلام) ان سب کو اور اللہ کے سوا ان کے سب معبودوں کو چھوڑ چکے تو ہم نے انہیں اسحاق ویعقوب (علیہما السلام) عطا فرمائے[1] ، اور دونوں کو نبی بنا دیا.
- حضرت یعقوب علیہ السلام، حضرت اسحاق (عليه السلام) کے بیٹے یعنی حضرت ابراہیم (عليه السلام) کے پوتے تھے۔ اللہ تعالٰی نے ان کا ذکر بھی بیٹے کے ساتھ اور بیٹے ہی کی طرح کیا۔ مطلب یہ ہے کہ جب ابراہیم (عليه السلام) توحید الٰہی کی خاطر باپ کو، گھر کو اور اپنے پیارے وطن کو چھوڑ کر بیت المقدس کی طرف ہجرت کر گئے، تو ہم نے انہیں اسحاق ویعقوب علیہما السلام سے نوازا تاکہ ان کی انس ومحبت، باپ کی جدائی کا صدمہ بھلا دے۔
چنانچہ جب وہ ان سے اور ان (بتوں) سے الگ ہوگئے جنہیں وہ اللہ کے بجائے پکارا کرتے تھے، تو ہم نے انہیں اسحاق اور یعقوب (جیسی اولاد) بخشی، اور ان میں سے ہر ایک کو نبی بنایا۔
لفظ بہ لفظ
- فَلَمَّاfalammāتو جب
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- لَمّا
- قسمِ کلمہ
- حرفِ استیناف · ظرفِ زمان
- ٱعْتَزَلَهُمْiʿ'tazalahumجدا ہوا ان سے
- مادہ
- عزل
- اصل لفظ
- اعْتَزَلَ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
- وَمَاwamāاور جن کی
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- ما
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · اسمِ موصول
- يَعْبُدُونَyaʿbudūnaوہ عبادت کرتے تھے
- مادہ
- عبد
- اصل لفظ
- عَبَدَ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
- مِنminکے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- مِن
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار
- دُونِdūniسوائے
- مادہ
- دون
- اصل لفظ
- دُون
- قسمِ کلمہ
- اسم
- ٱللَّهِl-lahiاللہ کے
- مادہ
- اله
- اصل لفظ
- اللَّه
- قسمِ کلمہ
- اسمِ علم
- وَهَبْنَاwahabnāعطا کیا ہم نے
- مادہ
- وهب
- اصل لفظ
- وَهَبَ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
- لَهُۥٓlahuاس کے لیے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
- إِسْحَٰقَis'ḥāqaاسحاق کو
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- إِسْحاق
- قسمِ کلمہ
- اسمِ علم
- وَيَعْقُوبَwayaʿqūbaاور یعقوب کو
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- يَعْقُوب
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · اسمِ علم
- وَكُلًّاwakullanاور ہر ایک کو
- مادہ
- كلل
- اصل لفظ
- كُلّ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · اسم
- جَعَلْنَاjaʿalnāبنایا ہم نے
- مادہ
- جعل
- اصل لفظ
- جَعَلَ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
- نَبِيًّاnabiyyanنبی
- مادہ
- نبا
- اصل لفظ
- نَبِيّ
- قسمِ کلمہ
- اسم
تفسیر
لا تعلق ہونے کا اعلان۔ خلیل اللہ (علیہ السلام) ماں باپ کو رشتے کنبے کو قوم وملک کو اللہ کے دین پر قربان کرچکے سب سے یک طرف ہوگئے اپنی برات اور علیحدگی کا اعلان کردیا تو اللہ نے ان کی نسل جاری کردی آپ کے ہاں حضرت اسحاق (علیہ السلام) پیدا ہوئے اور حضرت اسحاق کے ہاں یعقوب (علیہ السلام) ہوئے۔ جیسے فرمان ہے ( وَيَعْقُوْبَ نَافِلَةً ۭ وَكُلًّا جَعَلْنَا صٰلِحِيْنَ 72) 21 ۔ الأنبیاء :72) اور آیت میں ہے (وَمِنْ وَّرَاۗءِ اِسْحٰقَ يَعْقُوْبَ 71) 11 ۔ ھود :71) یعنی اسحاق کے پیچھے یعقوب پس حضرت اسحاق حضرت یعقوب (علیہ السلام) کے والد تھے جیسے سورة بقرہ کی آیت ( اَمْ كُنْتُمْ شُهَدَاۗءَ اِذْ حَضَرَ يَعْقُوْبَ الْمَوْتُ\013\03 ) 2 ۔ البقرة :133) ، میں صاف لفظ ہیں کہ حضرت یعقوب (علیہ السلام) نے اپنے انتقال کے وقت اپنے بچوں سے پوچھا کہ تم سب میرے بعد کس کی عبادت کروگے ؟ انہوں نے جواب دیا کہ اسی اللہ کی جس کی عبادت آپ کرتے ہیں اور آپ کے والد ابراہیم اسماعیل اور اسحاق (علیہ السلام) ۔ پس یہاں مطلب یہ ہے کہ ہم نے اس کی نسل جاری رکھی بیٹا دیا بیٹے کے ہاں بیٹا دیا اور دونوں نبی بنا کر آپ کی آنکھیں ٹھنڈی کیں۔ یہ ظاہر ہے کہ حضرت یعقوب (علیہ السلام) کے بعد آپ کے فرزند حضرت یوسف (علیہ السلام) بھی نبی بنائے گئے تھے ان کا ذکر یہاں نہیں کیا اس لئے کہ حضرت یوسف (علیہ السلام) کی نبوت کے وقت خلیل اللہ (علیہ السلام) زندہ نہ تھے یہ دونوں نبوتیں یعنی حضرت اسحاق (علیہ السلام) و یعقوب (علیہ السلام) کی نبوت آپ کی زندگی میں آپ کے سامنے تھی اس لئے اس احسان کا ذکر بیان فرمایا۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے جب سوال ہوا کہ سب سے بہتر شخص کون ہے فرمایا، یوسف بن یعقوب نبی اللہ بن اسحاق نبی اللہ بن ابراہیم نبی اللہ وخلیل اللہ۔ اور حدیث میں ہے کریم بن کریم بن کریم بن کریم، یوسف بن یعقوب بن اسحاق بن ابراہیم ہیں۔ علیہم الصلوۃ والسلام۔ ہم نے انہیں اپنی بہت ساری رحمتیں دیں اور ان کا ذکر خیر اور ثنا جمیل کو دنیا میں ان کے بعد بلندی کے ساتھ باقی رکھا یہاں تک کہ ہر مذہب والے ان کے گن گاتے ہیں۔ فصلوۃ اللہ وسلامہ علہیم اجمعین۔
Urdu - Tafsir Ibn Kathir