مريم ⁦۱۹:۴۴⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۳۰۸ · پارہ ۱۶

يَٰٓأَبَتِ لَا تَعۡبُدِ ٱلشَّيۡطَٰنَۖ إِنَّ ٱلشَّيۡطَٰنَ كَانَ لِلرَّحۡمَٰنِ عَصِيّٗا

Ya abati la taAAbudi ashshaytanainna ashshaytana kana lirrahmaniAAasiyya

تراجم

میرے ابّا جان آپ شیطان کی پرستش سے باز آجائیں شیطان تو رحم وکرم والے اللہ تعالیٰ کا بڑا ہی نافرمان ہے.[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یعنی شیطان کے وسوسے اور اس کے بہکاوے سے آپ جو ایسے بتوں کی پرستش کرتے ہیں جو سننے اور دیکھنے کی طاقت رکھتے ہیں نہ نفع نقصان پہنچانے کی قدرت، تو یہ دراصل شیطان ہی کی پرستش ہے۔ جو اللہ کا نافرمان ہے اور دوسروں کو بھی اللہ کا نافرمان بنا کر ان کو اپنے جیسا بنانے پر تلا رہتا ہے۔

ابا جان ! شیطان کی عبادت نہ کیجیے [1] یقین جانیے کہ شیطان خدائے رحمن کا نافرمان ہے۔

Mufti Taqi Usmani
  1. : بتوں کی عبادت کرنے کا خیال درحقیقت شیطان کا ڈالا ہوا خیال تھا، اس لیے بتوں کی عبادت کا مطلب یہی تھا کہ انسان شیطان کو قابل اطاعت سمجھ کر اس کی عبادت کرے۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. يَٰٓأَبَتِyāabatiاے میرے اباجان
    مادہ
    ابو
    اصل لفظ
    أَب
    قسمِ کلمہ
    حرفِ ندا · اسم
  2. لَاlāنہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    لا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نہی
  3. تَعْبُدِtaʿbudiعبادت کیجئے
    مادہ
    عبد
    اصل لفظ
    عَبَدَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  4. ٱلشَّيْطَٰنَl-shayṭānaشیطان کی
    مادہ
    شطن
    اصل لفظ
    شَيْطان
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسمِ علم
  5. إِنَّinnaکیونکہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِنّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نصب
  6. ٱلشَّيْطَٰنَl-shayṭānaشیطان
    مادہ
    شطن
    اصل لفظ
    شَيْطان
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسمِ علم
  7. كَانَkānaہے
    مادہ
    كون
    اصل لفظ
    كانَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  8. لِلرَّحْمَٰنِlilrraḥmāniرحمن کے لیے
    مادہ
    رحم
    اصل لفظ
    رَحْمٰن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · حرفِ تعریف · اسم
  9. عَصِيًّاʿaṣiyyanنافرمان
    مادہ
    عصي
    اصل لفظ
    عَصِيّ
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

میرے ابا جان آپ شیطان کی پرستش سے باز آجائیں شیطان تو رحم و کرم والے اللہ تعالٰی کا بڑا ہی نافرمان ہے (١)۔ ٤٤۔١ یعنی شیطان کے وسوسے اور اس کے بہکاوے سے آپ جو ایسے بتوں کی پرستش کرتے ہیں جو سننے اور دیکھنے کی طاقت رکھتے ہیں نہ نفع نقصان پہنچانے کی قدرت، تو یہ دراصل شیطان ہی کی پرستش ہے۔ جو اللہ کا نافرمان ہے اور دوسروں کو بھی اللہ کا نافرمان بنا کر ان کو اپنے جیسا بنانے پر تلا رہتا ہے۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan