مريم ⁦۱۹:۲۸⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۳۰۷ · پارہ ۱۶

يَٰٓأُخۡتَ هَٰرُونَ مَا كَانَ أَبُوكِ ٱمۡرَأَ سَوۡءٖ وَمَا كَانَتۡ أُمُّكِ بَغِيّٗا

Ya okhta haroona ma kanaabooki imraa saw-in wama kanat ommuki baghiyya

تراجم

اے ہارون کی بہن[1] ! نہ تو تیرا باپ برا آدمی تھا اور نہ تیری ماں بدکار تھی.

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. ہارون سے مراد ممکن ہے ان کا کوئی عینی یا علاتی بھائی ہو، یہ بھی ممکن ہے ہارون سے مراد ہارون رسول (برادر موسیٰ علیہ السلام) ہی ہوں اور عربوں کی طرح ان کی نسبت اخوت ہارون کی طرف کر دی، جیسے کہا جاتا ہے يَا أَخَا تَمِيمٍ! يا أخا العرب!، وغیرہ یا تقویٰ وپاکیزگی اور عبادت میں حضرت ہارون (عليه السلام) کی طرح انہیں سمجھتے ہوئے، انہیں کی مثل اور مشابہت میں اخت ہارون کہا ہو، اس کی مثالیں قرآن کریم میں بھی موجود ہیں (ایسر التفاسیر وابن کثیر)

اے ہارون کی بہن [1] نہ تو تمہارا باپ کوئی برا آدمی تھا، نہ تمہاری ماں کوئی بدکار عورت تھی۔

Mufti Taqi Usmani
  1. : یہ بھی ممکن ہے کہ حضرت مریم (علیہا السلام) حضرت ہارون ؑ کی اولاد میں سے ہوں، اور ان کے قبیلے کی طرف منسوب کر کے ان کو ہارون کی بہن کہہ دیا گیا ہو جیسے حضرت ہود ؑ کو ”عاد کا بھائی“ کہا گیا ہے۔ اور یہ بھی ممکن ہے کہ ان کے کسی بھائی کا نام ہارون ہو، اور چونکہ وہ نیک نام بزرگ تھے، اس لیے ان کی قوم نے ان کا حوالہ دیا ہو۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. يَٰٓأُخْتَyāukh'taاے بہن
    مادہ
    اخو
    اصل لفظ
    أُخْت
    قسمِ کلمہ
    حرفِ ندا · اسم
  2. هَٰرُونَhārūnaہارون کی
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    هارُون
    قسمِ کلمہ
    اسمِ علم
  3. مَاmāنہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ما
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نفی
  4. كَانَkānaتھا
    مادہ
    كون
    اصل لفظ
    كانَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  5. أَبُوكِabūkiباپ تیرا
    مادہ
    ابو
    اصل لفظ
    أَب
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  6. ٱمْرَأَim'ra-aانسان
    مادہ
    مرا
    اصل لفظ
    امْرَأ
    قسمِ کلمہ
    اسم
  7. سَوْءٍsawinبرا
    مادہ
    سوا
    اصل لفظ
    سَوْء
    قسمِ کلمہ
    اسم
  8. وَمَاwamāاور نہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ما
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ نفی
  9. كَانَتْkānatتھی
    مادہ
    كون
    اصل لفظ
    كانَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  10. أُمُّكِummukiماں تیری
    مادہ
    امم
    اصل لفظ
    أُمّ
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  11. بَغِيًّاbaghiyyanبدکار
    مادہ
    بغي
    اصل لفظ
    بَغِيّ
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

اے ہارون کی بہن! (١) نہ تو تیرا باپ برا آدمی تھا اور نہ تیری ماں بدکار تھی ٢٨۔ ١ ہارون سے مراد ممکن ہے ان کا کوئی عینی یا علاتی بھائی ہو، یہ بھی ممکن ہے ہارون سے مراد ہارون رسول (برادر موسیٰ علیہ السلام) ہی ہوں اور عربوں کی طرح ان کی نسبت اخوت ہارون کی طرف کر دی، جیسے کہا جاتا ہے، تقویٰ وپاکیزگی اور عبادت میں حضرت ہارون علیہ السلام کی طرح انہیں سمجھتے ہوئے، انہیں کی مثل اور مشابہت میں اخت ہارون کہا ہو، اس کی مثالیں قرآن کریم میں بھی موجود ہیں (ابن کثیر)

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan