مريم ⁦۱۹:۲۳⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۳۰۶ · پارہ ۱۶

فَأَجَآءَهَا ٱلۡمَخَاضُ إِلَىٰ جِذۡعِ ٱلنَّخۡلَةِ قَالَتۡ يَٰلَيۡتَنِي مِتُّ قَبۡلَ هَٰذَا وَكُنتُ نَسۡيٗا مَّنسِيّٗا

Faajaaha almakhadu ilajithAAi annakhlati qalat ya laytaneemittu qabla hatha wakuntu nasyan mansiyya

تراجم

پھر درِد زه ایک کھجور کے تنے کے نیچے لے آیا، بولی کاش! میں اس سے پہلے ہی مر گئی ہوتی اور لوگوں کی یاد سے بھی بھولی بسری ہو جاتی.[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. موت کی آرزو اس ڈر سے کی کہ میں بچے کے مسئلے پر لوگوں کو کس طرح مطمئن کر سکوں گی، جب کہ میری بات کی کوئی تصدیق کرنے کے لئے تیار ہی نہیں ہوگا۔ اور یہ تصور بھی روح فرسا تھا کہ کہاں شہرت ایک عابدہ وزاہدہ کے طور پر ہے اور اس کے بعد لوگوں کی نظروں میں بدکار ٹھہروں گی۔

پھر زچگی کے درد نے انہیں ایک کھجور کے درخت کے پاس پہنچا دیا۔ وہ کہنے لگیں : کاش کہ میں اس سے پہلے ہی مرگئی ہوتی، اور مر کر بھولی بسری ہوجاتی۔ [1]

Mufti Taqi Usmani
  1. : ایک پاکباز عورت کو کنوارے پن میں بچہ پیدا ہونے کے تصور سے جو بےچینی ہوسکتی ہے، وہ ظاہر ہے۔ اگرچہ عام حالات میں موت کی تمنا کرنا منع ہے، لیکن کسی دینی نقصان کے اندیشے سے ایسی تمنا منع نہیں۔ اور ایسا لگتا ہے کہ شدید بےچینی کے عالم میں حضرت مریم (علیہا السلام) کو فرشتے کی دی ہوئی بشارتوں کی طرف وقتی طور سے دھیان نہیں رہا۔ اس لیے بےساختہ یہ کلمات زبان سے نکلے۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. فَأَجَآءَهَاfa-ajāahāتو لے آئی اس کو
    مادہ
    جيا
    اصل لفظ
    جاءَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · فعل · ضمیرِ شخصی
  2. ٱلْمَخَاضُl-makhāḍuدردزہ
    مادہ
    مخض
    اصل لفظ
    مَخاض
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  3. إِلَىٰilāطرف
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِلَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  4. جِذْعِjidh'ʿiتنے کی (طرف)
    مادہ
    جذع
    اصل لفظ
    جِذْع
    قسمِ کلمہ
    اسم
  5. ٱلنَّخْلَةِl-nakhlatiکھجور کے
    مادہ
    نخل
    اصل لفظ
    نَخْلَة
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  6. قَالَتْqālatبولی۔ کہنے لگی
    مادہ
    قول
    اصل لفظ
    قالَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  7. يَٰلَيْتَنِىyālaytanīاے کاش کہ میں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    لَيْت
    قسمِ کلمہ
    حرفِ ندا · حرفِ نصب · ضمیرِ شخصی
  8. مِتُّmittuمیں مرجاتی
    مادہ
    موت
    اصل لفظ
    ماتَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  9. قَبْلَqablaپہلے
    مادہ
    قبل
    اصل لفظ
    قَبْل
    قسمِ کلمہ
    ظرفِ زمان
  10. هَٰذَاhādhāاس سے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ذا
    قسمِ کلمہ
    تنبیہ · اسمِ اشارہ
  11. وَكُنتُwakuntuاور میں ہوتی
    مادہ
    كون
    اصل لفظ
    كانَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی
  12. نَسْيًاnasyanبھولی بسری چیز
    مادہ
    نسي
    اصل لفظ
    نَسْي
    قسمِ کلمہ
    اسم
  13. مَّنسِيًّاmansiyyanبھولی بھلائی
    مادہ
    نسي
    اصل لفظ
    مَنسِيّ
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

پھر درد زہ اسے ایک کھجور کے تنے کے نیچے لے آیا، بولی کاش! میں اس سے پہلے ہی مر گئی ہوتی اور لوگوں کی یاد سے بھی بھولی بسری ہو جاتی (١)۔ ٢٣۔١ موت کی آرزو اس ڈر سے کی کہ میں بچے کے مسئلے پر لوگوں کو کس طرح مطمئن کر سکوں گی، جب کہ میری بات کی کوئی تصدیق کرنے کے لئے تیار ہی نہیں ہوگا۔ اور یہ تصور بھی روح فرسا تھا کہ کہاں شہرت ایک عابدہ وزاہدہ کے طور پر ہے اور اس کے بعد لوگوں کی نظروں میں بدکار ٹھہروں گی۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan