مريم ۱۹:۱۱
فَخَرَجَ عَلَىٰ قَوۡمِهِۦ مِنَ ٱلۡمِحۡرَابِ فَأَوۡحَىٰٓ إِلَيۡهِمۡ أَن سَبِّحُواْ بُكۡرَةٗ وَعَشِيّٗا
Fakharaja AAala qawmihi mina almihrabifaawha ilayhim an sabbihoo bukratan waAAashiyya
تراجم
اب زکریا (علیہ السلام) اپنے حجرے[1] سے نکل کر اپنی قوم کے پاس آکر انہیں اشاره کرتے ہیں کہ تم صبح وشام اللہ تعالیٰ کی تسبیح بیان کرو.[2]
- مِحْرَابٌ سے مراد حجرہ ہے جس میں وہ اللہ کی عبادت کرتے تھے۔ یہ حَرْبٌ سے ہے جس کے معنی لڑائی کے ہیں۔ گویا عبادت گاہ میں اللہ کی عبادت کرنا ایسے ہے گویا وہ شیطان سے لڑ رہا ہے۔
- صبح وشام اللہ کی تسبیح سے مراد عصر اور فجر کی نماز ہے۔ یا یہ مطلب ہے کہ دو وقتوں میں اللہ کی تسبیح وتمحید اور پاکی کا خصوصی اہتمام کرو۔
چنانچہ وہ عبادت گاہ سے نکل کر اپنی قوم کے سامنے آئے، اور ان کو اشارے سے ہدایت دی کہ تم لوگ صبح و شام اللہ کی تسبیح کیا کرو۔
لفظ بہ لفظ
- فَخَرَجَfakharajaتو نکلو
- مادہ
- خرج
- اصل لفظ
- خَرَجَ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ استیناف · فعل
- عَلَىٰʿalāپر
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- عَلَى
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار
- قَوْمِهِۦqawmihiاپنی قوم
- مادہ
- قوم
- اصل لفظ
- قَوْم
- قسمِ کلمہ
- اسم · ضمیرِ شخصی
- مِنَminaسے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- مِن
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار
- ٱلْمِحْرَابِl-miḥ'rābiمحراب (سے)
- مادہ
- حرب
- اصل لفظ
- مِحْراب
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
- فَأَوْحَىٰٓfa-awḥāتو اشارہ کیا
- مادہ
- وحي
- اصل لفظ
- أَوْحَى
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · فعل
- إِلَيْهِمْilayhimان کی طرف
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- إِلَى
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
- أَنanکہ
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- أَن
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تفسیر
- سَبِّحُوا۟sabbiḥūتسبیح کرو
- مادہ
- سبح
- اصل لفظ
- سَبَّحَ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
- بُكْرَةًbuk'ratanصبح
- مادہ
- بكر
- اصل لفظ
- بُكْرَة
- قسمِ کلمہ
- ظرفِ زمان
- وَعَشِيًّاwaʿashiyyanاور شام
- مادہ
- عشو
- اصل لفظ
- عَشِيّ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · ظرفِ زمان
تفسیر
اب زکریا (علیہ السلام) اپنے حجرے (١) سے نکل کر اپنی قوم کے پاس آکر انہیں اشارہ کرتے ہیں کہ تم صبح وشام اللہ تعالٰی کی تسبیح بیان کرو (٢)۔ ١١۔١ مِحْرَاب سے مراد حجرہ ہے جس میں وہ اللہ کی عبادت کرتے تھے۔ یہ حَرْب سے ہے جس کے معنی لڑائی کے ہیں۔ گویا عبادت گاہ میں اللہ کی عبادت کرنا ایسے ہے گویا وہ شیطان سے لڑ رہا ہے۔ ١١۔٢ صبح وشام اللہ کی تسبیح سے مراد عصر اور فجر کی نماز ہے۔ یا یہ مطلب ہے کہ دو وقتوں میں اللہ کی تسبیح وتمحید اور پاکی کا خصوصی اہتمام کرو۔
Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan