الكهف ⁦۱۸:۷۹⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۳۰۲ · پارہ ۱۶

أَمَّا ٱلسَّفِينَةُ فَكَانَتۡ لِمَسَٰكِينَ يَعۡمَلُونَ فِي ٱلۡبَحۡرِ فَأَرَدتُّ أَنۡ أَعِيبَهَا وَكَانَ وَرَآءَهُم مَّلِكٞ يَأۡخُذُ كُلَّ سَفِينَةٍ غَصۡبٗا

Amma assafeenatu fakanatlimasakeena yaAAmaloona fee albahri faaradtu anaAAeebaha wakana waraahum malikun ya/khuthukulla safeenatin ghasba

تراجم

کشتی تو چند مسکینوں کی تھی جو دریا میں کام کاج کرتے تھے۔ میں نے اس میں کچھ توڑ پھوڑ کرنے کا اراده کر لیا کیونکہ ان کے آگے ایک بادشاه تھا جو ہر ایک (صحیح سالم) کشتی کو جبراً ضبط کر لیتا تھا.

Urdu - Muhammad Junagarhi

جہاں تک کشتی کا تعلق ہے وہ کچھ غریب آدمیوں کی تھی جو دریا میں مزدوری کرتے تھے، میں نے چاہا کہ اس میں کوئی عیب پیدا کردوں، (کیونکہ) ان کے آگے ایک بادشاہ تھا جو ہر (اچھی) کشتی کو زبردستی چھین کر رکھ لیا کرتا تھا۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. أَمَّاammāرہی
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    أَمّا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تفصیل
  2. ٱلسَّفِينَةُl-safīnatuکشتی
    مادہ
    سفن
    اصل لفظ
    سَفِينَة
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  3. فَكَانَتْfakānatتو وہ تھی
    مادہ
    كون
    اصل لفظ
    كانَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · فعل
  4. لِمَسَٰكِينَlimasākīnaمسکینوں کی
    مادہ
    سكن
    اصل لفظ
    مِسْكِين
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · اسم
  5. يَعْمَلُونَyaʿmalūnaجو کام کرتے تھے
    مادہ
    عمل
    اصل لفظ
    عَمِلَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  6. فِىfīمیں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    فِي
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  7. ٱلْبَحْرِl-baḥriسمندر (میں)
    مادہ
    بحر
    اصل لفظ
    بَحْر
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  8. فَأَرَدتُّfa-aradttuتو میں نے چاہا
    مادہ
    رود
    اصل لفظ
    أَرادَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · فعل · ضمیرِ شخصی
  9. أَنْanکہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    أَن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ مصدری
  10. أَعِيبَهَاaʿībahāمیں عیب دار کردوں اس کو
    مادہ
    عيب
    اصل لفظ
    أَعِيبَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  11. وَكَانَwakānaاور تھا
    مادہ
    كون
    اصل لفظ
    كانَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل
  12. وَرَآءَهُمwarāahumان کے پیچھے
    مادہ
    وري
    اصل لفظ
    وَراء
    قسمِ کلمہ
    ظرفِ مکان · ضمیرِ شخصی
  13. مَّلِكٌmalikunایک بادشاہ
    مادہ
    ملك
    اصل لفظ
    مَلِك
    قسمِ کلمہ
    اسم
  14. يَأْخُذُyakhudhuجو لے رہا تھا
    مادہ
    اخذ
    اصل لفظ
    أَخَذَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  15. كُلَّkullaہر
    مادہ
    كلل
    اصل لفظ
    كُلّ
    قسمِ کلمہ
    اسم
  16. سَفِينَةٍsafīnatinکشتی کو
    مادہ
    سفن
    اصل لفظ
    سَفِينَة
    قسمِ کلمہ
    اسم
  17. غَصْبًاghaṣbanظلم سے۔ چھین کر۔ غصب کرکے
    مادہ
    غصب
    اصل لفظ
    غَصْب
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

اللہ کی مصلحتوں کی وضاحت۔ بات یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ان باتوں کے انجام سے حضرت خضر کو مطلع کردیا تھا اور انہیں جو حکم ملا تھا حضرت موسیٰ (علیہ السلام) کو اس راز کا علم نہ تھا اس لئے بظاہر اسے خلاف سمجھ کر اس پر انکار کرتے تھے لہذا حضرت خضر نے اب اصل معاملہ سمجھا دیا۔ فرمایا کہ کشتی کو عیب دار کرنے میں تو یہ مصلحت تھی کہ اگر صحیح سالم ہوتی تو آگے چل کر ایک ظالم بادشاہ تھا جو ہر ایک اچھی کشتی کو ظلما چھین لیتا تھا۔ جب اسے وہ ٹوٹی پھوٹی دیکھے گا تو چھوڑ دے گا اگر یہ ٹھیک ٹھاک اور ثابت ہوتی تو ساری کشتی ہی ان مسکینوں کے ہاتھ سے چھن جاتی اور ان کی روزی کمانے کا یہی ایک ذریعہ تھا جو بالکل جاتا رہتا۔ مروی ہے کہ اس کشتی کے مالک چند یتیم بچے تھے۔ ابن جریج کہتے ہیں اس بادشاہ کا نام حدوبن بدو تھا۔ بخاری شریف کے حوالے سے یہ راویت پہلے گزر چکی ہے۔ تورات میں ہے کہ یہ عیص بن اسحاق کی نسل سے تھا توراۃ میں جن بادشاہوں کا صریح ذکر ہے ان میں ایک یہ بھی ہے، واللہ اعلم۔

مکمل تفسیر پڑھیں

Urdu - Tafsir Ibn Kathir