الإسراء ⁦۱۷:۵۸⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۲۸۷ · پارہ ۱۵

وَإِن مِّن قَرۡيَةٍ إِلَّا نَحۡنُ مُهۡلِكُوهَا قَبۡلَ يَوۡمِ ٱلۡقِيَٰمَةِ أَوۡ مُعَذِّبُوهَا عَذَابٗا شَدِيدٗاۚ كَانَ ذَٰلِكَ فِي ٱلۡكِتَٰبِ مَسۡطُورٗا

Wa-in min qaryatin illa nahnumuhlikooha qabla yawmi alqiyamati aw muAAaththiboohaAAathaban shadeedan kana thalika fee alkitabimastoora

تراجم

جتنی بھی بستیاں ہیں ہم قیامت کے دن سے پہلے پہلے یا تو انہیں ہلاک کردینے والے ہیں یا سخت تر سزا دینے والے ہیں۔ یہ تو کتاب میں لکھا جاچکا ہے.[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. کتاب سے مراد لوح محفوظ ہے۔ مطلب یہ ہے کہ اللہ تعالٰی کی طرف سے یہ بات طے شدہ ہے، جو لوح محفوظ میں لکھی ہوئی ہے کہ ہم کافروں کی ہر بستی کو یا تو موت کے ذریعے سے ہلاک کر دیں گے اور بستی سے مراد، بستی کے باشندگان ہیں اور ہلاکت کی وجہ ان کا کفر و شرک اور ظلم و طغیان ہے۔ علاوہ ازیں یہ ہلاکت قیامت سے قبل وقوع پذیر ہوگی، ورنہ قیامت کے دن تو بلا تفریق ہر بستی ہی شکست و ریخت کا شکار ہو جائے گی۔

اور کوئی بستی ایسی نہیں ہے جسے ہم روز قیامت سے پہلے ہلاک نہ کریں، یا اسے سخت عذاب نہ دیں۔ یہ بات (تقدیر کی) کتاب میں لکھی جاچکی ہے۔ [1]

Mufti Taqi Usmani
  1. : یعنی اگر کافروں پر ابھی جلدی سے کوئی عذاب نہیں آرہا ہے تو وہ یہ نہ سمجھیں کہ ہمیشہ کے لئے عذاب سے بچ گئے ہیں، واقعہ یہ ہے کہ یا تو ان پر کوئی سخت عذاب دنیا ہی میں آجائے گا، ورنہ قیامت سے پہلے پہلے سبھی کو ہلاک ہونا ہے، اور پھر آخرت میں ان کافروں کو دائمی عذاب ہو کر رہے گا۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. وَإِنwa-inاور نہیں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ نفی
  2. مِّنminسے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  3. قَرْيَةٍqaryatinکوئی بستی
    مادہ
    قري
    اصل لفظ
    قَرْيَة
    قسمِ کلمہ
    اسم
  4. إِلَّاillāمگر
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِلّا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ حصر
  5. نَحْنُnaḥnuہم
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
    قسمِ کلمہ
    ضمیرِ شخصی
  6. مُهْلِكُوهَاmuh'likūhāہلاک کرنے والے ہیں اس کو
    مادہ
    هلك
    اصل لفظ
    مُهْلِك
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  7. قَبْلَqablaپہلے
    مادہ
    قبل
    اصل لفظ
    قَبْل
    قسمِ کلمہ
    ظرفِ زمان
  8. يَوْمِyawmiدن سے
    مادہ
    يوم
    اصل لفظ
    يَوْم
    قسمِ کلمہ
    اسم
  9. ٱلْقِيَٰمَةِl-qiyāmatiقیامت کے
    مادہ
    قوم
    اصل لفظ
    قِيامَة
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  10. أَوْawیا
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    أَو
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف
  11. مُعَذِّبُوهَاmuʿadhibūhāعذاب دینے والے ہیں اس کو
    مادہ
    عذب
    اصل لفظ
    مُعَذِّب
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  12. عَذَابًاʿadhābanعذاب
    مادہ
    عذب
    اصل لفظ
    عَذاب
    قسمِ کلمہ
    اسم
  13. شَدِيدًاshadīdanسخت
    مادہ
    شدد
    اصل لفظ
    شَدِيد
    قسمِ کلمہ
    اسم
  14. كَانَkānaہے
    مادہ
    كون
    اصل لفظ
    كانَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  15. ذَٰلِكَdhālikaیہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ذا
    قسمِ کلمہ
    اسمِ اشارہ · بُعد · خطاب
  16. فِىfīمیں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    فِي
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  17. ٱلْكِتَٰبِl-kitābiکتاب
    مادہ
    كتب
    اصل لفظ
    كِتاب
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  18. مَسْطُورًاmasṭūranلکھا ہوا
    مادہ
    سطر
    اصل لفظ
    مَسْطُور
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

وہ نوشتہ جو لوح محفوظ میں لکھ دیا گیا ہے وہ حکم جو جاری کردیا گیا ہے اس کا بیان اس آیت میں ہے کہ گنہگاروں کی بستیاں یقینا ویران کردی جائیں گی یا ان کے گناہوں کی وجہ سے تباہی کے قریب ہوجائیں گی اس میں ہماری جانب سے کوئی ظلم نہ ہوگا بلکہ انکے اپنے کرتوت کا خمیازہ ہوگا، رب کی آیتوں اور اسکے رسولوں سے سرکشی کرنے کا پھل ہوگا۔

مکمل تفسیر پڑھیں

Urdu - Tafsir Ibn Kathir