الإسراء ⁦۱۷:۲۷⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۲۸۴ · پارہ ۱۵

إِنَّ ٱلۡمُبَذِّرِينَ كَانُوٓاْ إِخۡوَٰنَ ٱلشَّيَٰطِينِۖ وَكَانَ ٱلشَّيۡطَٰنُ لِرَبِّهِۦ كَفُورٗا

Inna almubaththireena kanooikhwana ashshayateeni wakana ashshaytanulirabbihi kafoora

تراجم

بیجا خرچ کرنے والے شیطانوں کے بھائی ہیں۔ اور شیطان اپنے پروردگار کا بڑا ہی ناشکرا ہے.[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. تَبْذِيرٌ کی اصل بذر (بیج) ہے، جس طرح زمین میں بیج ڈالتے ہوئے یہ نہیں دیکھا جاتا کہ یہ صحیح جگہ پر پڑ رہا ہے یا اس سے ادھر اُدھر، بلکہ کسان بیج ڈالے چلا جاتا ہے۔ تَبْذِيرٌ (فضول خرچی) بھی یہی ہے کہ انسان اپنا مال بیج کی طرح اڑاتا پھرے اور خرچ کرنے میں حد شرع سے تجاوز کرے اور بعض کہتے ہیں کہ تبذیر کے معنی ناجائز امور میں خرچ کرنا ہیں چاہے تھوڑا ہی ہو۔ ہمارے خیال میں دونوں ہی صورتیں تبذیر میں آجاتی ہیں۔ اور یہ اتنا برا عمل ہے کی اس کے مرتکب کو شیطان سے مماثلت تامہ ہے اور شیطان کی مماثلت سے بچنا، چاہے وہ کسی ایک ہی خصلت میں ہو، انسان کے لئے واجب ہے، پھر شیطان کو كَفُورٌ (بہت ناشکرا) کہہ کر مزید بچنے کی تاکید کر دی ہے اگر شیطان کی مشابہت اختیار کرو گے تو تم بھی اس کی طرح كَفُورٌ قرار دئیے جاؤ گے۔ (فتح القدیر)

یقین جانو کہ جو لوگ بےہودہ کاموں میں مال اڑاتے ہیں، وہ شیطان کے بھائی ہیں، اور شیطان اپنے پروردگار کا بڑا ناشکرا ہے۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. إِنَّinnaبیشک
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِنّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نصب
  2. ٱلْمُبَذِّرِينَl-mubadhirīnaفضول خرچ لوگ
    مادہ
    بذر
    اصل لفظ
    مُبَذِّر
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  3. كَانُوٓا۟kānūہیں
    مادہ
    كون
    اصل لفظ
    كانَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  4. إِخْوَٰنَikh'wānaبھائی
    مادہ
    اخو
    اصل لفظ
    أَخ
    قسمِ کلمہ
    اسم
  5. ٱلشَّيَٰطِينِl-shayāṭīniشیطانوں کے
    مادہ
    شطن
    اصل لفظ
    شَيْطان
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسمِ علم
  6. وَكَانَwakānaاور ہے
    مادہ
    كون
    اصل لفظ
    كانَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل
  7. ٱلشَّيْطَٰنُl-shayṭānuشیطان
    مادہ
    شطن
    اصل لفظ
    شَيْطان
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسمِ علم
  8. لِرَبِّهِۦlirabbihiاپنے رب کے لئے
    مادہ
    ربب
    اصل لفظ
    رَبّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · اسم · ضمیرِ شخصی
  9. كَفُورًاkafūranناشکرا
    مادہ
    كفر
    اصل لفظ
    كَفُور
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

بے جا خرچ کرنے والے شیطانوں کے بھائی ہیں اور شیطان اپنے پروردگار کا بڑا ہی ناشکرا ہے (١) ٢٧۔١ تبذیر کی اصل بذر (بیج) ہے، جس طرح زمین میں بیج ڈالتے ہوئے یہ نہیں دیکھا جاتا کہ یہ صحیح جگہ پر پڑ رہا ہے یا اس سے ادھر اُدھر، بلکہ کسان بیج ڈالے چلا جاتا ہے (فضول خرچی) بھی یہی ہے کہ انسان اپنا مال بیج کی طرح اڑاتا پھرے اور خرچ کرنے میں حد شرع سے تجاوز کرے اور بعض کہتے ہیں کہ تبذیر کے معنی ناجائز امور میں خرچ کرنا ہیں چاہے تھوڑا ہی ہو۔ ہمارے خیال میں دونوں ہی صورتیں تبذیر میں آجاتی ہیں۔ اور یہ اتنا برا عمل ہے کی اس کے مرتکب کو شیطان سے مشابہت ہے اور شیطان کی مماثلت سے بچنا چاہیے وہ کسی ایک ہی خصلت میں ہو، انسان کے لئے واجب ہے، پھر شیطان کو کَفُوْر (بہت ناشکرا) کہہ کر مذید بچنے کی تاکید کر دی ہے اگر شیطان کی مشابہت اختیار کرو گے تو تم بھی اس کی طرح کَفُوْر قرار دئیے جاؤ گے۔ (فتح القدیر)

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan