الإسراء ⁦۱۷:۱۰۰⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۲۹۲ · پارہ ۱۵

قُل لَّوۡ أَنتُمۡ تَمۡلِكُونَ خَزَآئِنَ رَحۡمَةِ رَبِّيٓ إِذٗا لَّأَمۡسَكۡتُمۡ خَشۡيَةَ ٱلۡإِنفَاقِۚ وَكَانَ ٱلۡإِنسَٰنُ قَتُورٗا 

Qul law antum tamlikoona khaza-inarahmati rabbee ithan laamsaktum khashyata al-infaqiwakana al-insanu qatoora

تراجم

کہہ دیجیئے کہ اگر بالفرض تم میرے رب کی رحمتوں کے خزانوں کے مالک بن جاتے تو تم اس وقت بھی اس کے خرچ ہوجانے[1] کے خوف سے اس کو روکے رکھتے اور انسان ہے ہی تنگ دل.

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. خَشْيَةَ الإنْفَاقِ کا مطلب ہے۔ خَشْيَةَ أَنْ يُنْفِقُوا فَيَفْتَقِرُوا۔ اس خوف سے کہ خرچ کر کے ختم کر ڈالیں گے، اس کے بعد فقیر ہو جائیں گے۔ حالانکہ یہ خزانہ الٰہی جو ختم ہونے والا نہیں لیکن چونکہ انسان تنگ دل واقع ہوا ہے، اس لئے بخل سے کام لیتا ہے۔ دوسرے مقام پر اللہ تعالٰی نے فرمایا «اَمْ لَهُمْ نَصِيْبٌ مِّنَ الْمُلْكِ فَاِذًا لَّا يُؤْتُوْنَ النَّاسَ نَقِيْرًا» (النساء:53)۔ یعنی ان کو اگر اللہ کی بادشاہی میں سے کچھ حصہ مل جائے تو یہ لوگوں کو کچھ نہ دیں۔ نقیر کھجور کی گٹھلی میں جو گڑھا ہوتا ہے اس کو کہتے ہیں یعنی تل برابر بھی کسی کو نہ دیں یہ تو اللہ کی مہربانی اور اس کا فضل وکرم ہے کہ اس نے اپنے خزانوں کے منہ لوگوں کے لیے کھولے ہوئے ہیں جس طرح حدیث میں ہے اللہ کے ہاتھ بھرے ہوئے ہیں وہ رات دن خرچ کرتا ہے لیکن اس میں کوئی کمی نہیں آتی ذرا دیکھو تو سہی جب سے آسمان و زمین اس نے پیدا کیے ہیں کس قدر خرچ کیا ہوگا لیکن اس کے ہاتھ میں جو کچھ ہے اس میں کمی نہیں۔ ”وہ بھرے کے بھرے ہیں“۔ ( البخاري- كتاب التوحيد، باب وكان عرشه على الماء- مسلم، كتاب الزكاة، باب الحث على النفقة وتبشير المنفق بالخلف )۔

(اے پیغمبر ! ان کافروں سے) کہہ دو کہ : اگر میرے پروردگار کی رحمت کے خزانے کہیں تمہارے اختیار میں ہوتے تو تم خرچ ہوجانے کے ڈر سے ضرور ہاتھ روک لیتے۔ [1] اور انسان ہے ہی بڑا تنگ دل۔

Mufti Taqi Usmani
  1. : رحمت کے خزانوں سے یہاں مراد نبوت عطا کرنے کا اختیار ہے، کفار مکہ آنحضرت ﷺ کی نبوت کا انکار کرتے ہوئے کہا کرتے تھے کہ یہ مکہ یا طائف کے کسی بڑے آدمی کو کیوں نہیں دی گئی ؟ گویا وہ یہ کہہ رہے تھے کہ کسی کو نبوت ہماری مرضی سے دینی چاہیے تھی، اللہ تعالیٰ اس آیت میں فرما رہے ہیں کہ اگر نبوت عطا کرنے کا اختیار تمہیں دے دیا جاتا تو تم اس میں اسی طرح بخل سے کام لیتے جیسے دنیوی دولت کے معاملے میں بخل کرتے ہو کہ خرچ ہونے کے ڈر سے کسی کو نہیں دیتے۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. قُلqulکہہ دیجئے
    مادہ
    قول
    اصل لفظ
    قالَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  2. لَّوْlawاگر
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    لَو
    قسمِ کلمہ
    حرفِ شرط
  3. أَنتُمْantumتم
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
    قسمِ کلمہ
    ضمیرِ شخصی
  4. تَمْلِكُونَtamlikūnaمالک ہو
    مادہ
    ملك
    اصل لفظ
    مَلَكَتْ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  5. خَزَآئِنَkhazāinaخزانوں کے
    مادہ
    خزن
    اصل لفظ
    خَزائِن
    قسمِ کلمہ
    اسم
  6. رَحْمَةِraḥmatiرحمت کے
    مادہ
    رحم
    اصل لفظ
    رَحْمَة
    قسمِ کلمہ
    اسم
  7. رَبِّىٓrabbīمیرے رب کی
    مادہ
    ربب
    اصل لفظ
    رَبّ
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  8. إِذًاidhanتب
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِذًا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جواب
  9. لَّأَمْسَكْتُمْla-amsaktumالبتہ روک لیتے تم
    مادہ
    مسك
    اصل لفظ
    أَمْسَكَ
    قسمِ کلمہ
    لامِ تاکید · فعل · ضمیرِ شخصی
  10. خَشْيَةَkhashyataڈر سے
    مادہ
    خشي
    اصل لفظ
    خَشْيَة
    قسمِ کلمہ
    اسم
  11. ٱلْإِنفَاقِl-infāqiخرچ ہوجانے کے
    مادہ
    نفق
    اصل لفظ
    إِنفاق
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  12. وَكَانَwakānaاور ہے
    مادہ
    كون
    اصل لفظ
    كانَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل
  13. ٱلْإِنسَٰنُl-insānuانسان
    مادہ
    انس
    اصل لفظ
    إِنسان
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  14. قَتُورًاqatūranکنجوس/ بخیل
    مادہ
    قتر
    اصل لفظ
    قَتُور
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

انسانی فطرت کا نفسیانی تجزیہ انسانی طبیعت کا خاصہ بیان ہو رہا ہے کہ رحمت الہٰی جیسی نہ کم ہونے والی چیزوں پر بھی اگر یہ قابض ہوجائے تو ہاں بھی اپنی بخیلی اور تنگ دلی نہ چھوڑے۔ جیسے اور آیت میں ہے کہ اگر ملک کے کسی حصے کے یہ مالک ہوجائیں تو کسی کو ایک کوڑی پرکھنے کو نہ دیں۔ پس یہ انسانی طبیعت ہے ہاں جو اللہ کی طرف سے ہدایت کئے جائیں اور توفیق خیر دئیے جائیں وہ اس بدخصلت سے نفرت کرتے ہیں وہ سخی اور دوسروں کا بھلا کرنے والے ہوتے ہیں۔ انسان بڑا ہی جلد باز ہے تکلیف کے وقت لڑکھڑا جاتا ہے اور راحت کے وقت بھول جاتا ہے اور دوسروں کے فائدہ سے اپنے ہاتھ روکنے لگتا ہے ہاں نمازی لوگ اس سے بری ہیں الخ ایسی آیتیں قرآن میں اور بھی بہت سی ہیں۔ اس سے اللہ کے فضل و کرم اس کی بخشش و رحم کا پتہ چلتا ہے بخاری و مسلم کی حدیث میں ہے کہ دن رات کا خرچ اللہ کے ہاتھ میں ہیں اس میں کوئی کمی نہیں لاتا ابتدا سے اب تک کے خرچ نے بھی اس کے خزانے میں کوئی کمی نہیں کی۔

مکمل تفسیر پڑھیں

Urdu - Tafsir Ibn Kathir