النحل ۱۶:۶۹
ثُمَّ كُلِي مِن كُلِّ ٱلثَّمَرَٰتِ فَٱسۡلُكِي سُبُلَ رَبِّكِ ذُلُلٗاۚ يَخۡرُجُ مِنۢ بُطُونِهَا شَرَابٞ مُّخۡتَلِفٌ أَلۡوَٰنُهُۥ فِيهِ شِفَآءٞ لِّلنَّاسِۚ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَأٓيَةٗ لِّقَوۡمٖ يَتَفَكَّرُونَ
Thumma kulee min kulli aththamaratifaslukee subula rabbiki thululan yakhruju min butoonihasharabun mukhtalifun alwanuhu feehi shifaonlinnasi inna fee thalika laayatanliqawmin yatafakkaroon
تراجم
اور ہر طرح کے میوے کھا اور اپنے رب کی آسان راہوں میں چلتی پھرتی ره، ان کے پیٹ سے رنگ برنگ کا مشروب نکلتا ہے[1] ، جس کے رنگ مختلف ہیں اور جس میں لوگوں کے لیے شفا[2] ہے غوروفکر کرنے والوں کے لیے اس میں بھی بہت بڑی نشانی ہے.
پھر ہر قسم کے پھلوں سے اپنی خوراک حاصل کر، پھر ان راستوں پر چل جو تیرے رب نے تیرے لیے آسان بنا دیے ہیں۔ (اسی طرح) اس مکھی کے پیٹ سے وہ مختلف رنگوں والا مشروب نکلتا ہے جس میں لوگوں کے لیے شفا ہے۔ یقینا ان سب باتوں میں ان لوگوں کے لیے نشانی ہے جو سوچتے سمجھتے ہوں۔
لفظ بہ لفظ
- ثُمَّthummaپھر
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- ثُمّ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف
- كُلِىkulīکھا
- مادہ
- اكل
- اصل لفظ
- أَكَلَ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
- مِنminسے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- مِن
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار
- كُلِّkulliہر قسم کے
- مادہ
- كلل
- اصل لفظ
- كُلّ
- قسمِ کلمہ
- اسم
- ٱلثَّمَرَٰتِl-thamarātiپھلوں میں سے
- مادہ
- ثمر
- اصل لفظ
- ثَمَرَة
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
- فَٱسْلُكِىfa-us'lukīپھر چلتی
- مادہ
- سلك
- اصل لفظ
- سَلَكَ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی
- سُبُلَsubulaرہ راستوں پر
- مادہ
- سبل
- اصل لفظ
- سَبِيل
- قسمِ کلمہ
- اسم
- رَبِّكِrabbikiاپنے رب کے
- مادہ
- ربب
- اصل لفظ
- رَبّ
- قسمِ کلمہ
- اسم · ضمیرِ شخصی
- ذُلُلًاdhululanہموار۔ آسان
- مادہ
- ذلل
- اصل لفظ
- ذُلُل
- قسمِ کلمہ
- اسم
- يَخْرُجُyakhrujuنکلتا ہے
- مادہ
- خرج
- اصل لفظ
- خَرَجَ
- قسمِ کلمہ
- فعل
- مِنۢminسے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- مِن
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار
- بُطُونِهَاbuṭūnihāان کے پیٹوں سے
- مادہ
- بطن
- اصل لفظ
- بَطْن
- قسمِ کلمہ
- اسم · ضمیرِ شخصی
- شَرَابٌsharābunشربت
- مادہ
- شرب
- اصل لفظ
- شَراب
- قسمِ کلمہ
- اسم
- مُّخْتَلِفٌmukh'talifunمختلف ہیں
- مادہ
- خلف
- اصل لفظ
- مُخْتَلِف
- قسمِ کلمہ
- اسم
- أَلْوَٰنُهُۥalwānuhuرنگ اس کے
- مادہ
- لون
- اصل لفظ
- لَوْن
- قسمِ کلمہ
- اسم · ضمیرِ شخصی
- فِيهِfīhiاس میں
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- فِي
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
- شِفَآءٌshifāonشفا ہے
- مادہ
- شفي
- اصل لفظ
- شِفاء
- قسمِ کلمہ
- اسم
- لِّلنَّاسِlilnnāsiلوگوں کے لیے
- مادہ
- انس
- اصل لفظ
- ناس
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · حرفِ تعریف · اسم
- إِنَّinnaیقینا
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- إِنّ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ نصب
- فِىfīمیں
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- فِي
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار
- ذَٰلِكَdhālikaاس (میں)
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- ذا
- قسمِ کلمہ
- اسمِ اشارہ · بُعد · خطاب
- لَءَايَةًlaāyatanالبتہ ایک نشانی ہے
- مادہ
- ايي
- اصل لفظ
- آيَة
- قسمِ کلمہ
- لامِ تاکید · اسم
- لِّقَوْمٍliqawminاس قوم کے لیے
- مادہ
- قوم
- اصل لفظ
- قَوْم
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · اسم
- يَتَفَكَّرُونَyatafakkarūnaجو غور و فکر کرتی ہو
- مادہ
- فكر
- اصل لفظ
- يَتَفَكَّرُ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
تفسیر
اور ہر طرح کے میوے کھا اور اپنے رب کی آسان راہوں میں چلتی پھرتی رہ، ان کے پیٹ سے رنگ برنگ کا مشروب نکلتا ہے، (١) جس کے رنگ مختلف ہیں (٢) اور جس میں لوگوں کے لئے شفا (٣) ہے غور و فکر کرنے والوں کے لئے اس میں بہت بڑی نشانی ہے۔ ٦٩۔١ شہد کی مکھی پہلے پہاڑوں میں، درختوں میں انسانی عمارتوں کی بلندیوں پر اپنا مسدس خانہ اور چھتہ اس طرح بناتی ہے کہ درمیان میں کوئی شگاف نہیں رہتا۔ پھر وہ باغوں، جنگلوں، وادیوں اور پہاڑوں میں گھومتی پھرتی ہے اور ہر قسم کے پھلوں کا جوس اپنے پیٹ میں جمع کرتی ہے اور پھر انہیں راہوں سے، جہاں جہاں سے وہ گزرتی ہے، واپس لوٹتی ہے اور اپنے چھتے میں آ کر بیٹھ جاتی ہے، جہاں اس کے منہ یا دبر سے وہ شہد نکلتا ہے جسے قرآن نے ' شراب ' سے تعبیر کیا ہے۔ یعنی مشروب روح افزا۔ ٦٩۔٢ کوئی سرخ، کوئی سفید، کوئی نیلا اور کوئی زرد رنگ کا، جس قسم کے پھلوں اور کھیتوں سے وہ خوراک حاصل کرتی ہے، اسی حساب سے اس کا رنگ اور ذائقہ بھی مختلف ہوتا ہے۔ ٦٩۔٣ شِفَاء میں تنکیر تعظیم کے لئے ہے۔ یعنی بہت سے امراض کے لئے شہد میں شفا ہے۔ یہ نہیں کہ مطلقًا ہر بیماری کا علاج ہے۔ علمائے طب نے تشریح کی ہے کہ شہد یقیناً ایک شفا بخش قدرتی مشروب ہے۔ لیکن مخصوص بیماریوں کے لئے نہ کہ ہر بیماری کے لئے۔ حدیث میں آتا ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو حلوا میٹھی چیز اور شہد پسند تھا (صحیح البخاری، کتاب الاشربہ۔ باب شراب الحلواء والعسل) ایک دوسری روایت میں ہے کہ آپ نے فرمایا تین چیزوں میں شفا ہے۔ فصد کھلوانے (پچھنے لگانے) میں شہد کے پینے میں اور آگ سے داغنے میں۔ لیکن میں اپنی امت کو داغ لگونے سے منع کرتا ہوں۔ حدیث میں ایک واقعہ بھی آتا ہے اسہال (دست) کے مرض میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے شہد پلانے کا مشورہ دیا جس سے مزید فضلات خارج ہوئے اور گھر والے سمجھے کہ شاید مرض میں اضافہ ہوگیا ہے پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تیسری مرتبہ فرمایا اللہ سچا ہے اور تیرے بھائی کا پیٹ جھوٹا ہے۔ جا اور اسے شہد پلا چنانچہ تیسری مرتبہ میں اسے شفائے کاملہ حاصل ہو گئی۔
Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan