النحل ۱۶:۶۷
وَمِن ثَمَرَٰتِ ٱلنَّخِيلِ وَٱلۡأَعۡنَٰبِ تَتَّخِذُونَ مِنۡهُ سَكَرٗا وَرِزۡقًا حَسَنًاۚ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَأٓيَةٗ لِّقَوۡمٖ يَعۡقِلُونَ
Wamin thamarati annakheeli wal-aAAnabitattakhithoona minhu sakaran warizqan hasanan innafee thalika laayatan liqawmin yaAAqiloon
تراجم
اور کھجور اور انگور کے درختوں کے پھلوں سے تم شراب بنا لیتے[1] ہو اور عمده روزی بھی۔ جو لوگ عقل رکھتے ہیں ان کے لیے تو اس میں بہت بڑی نشانی ہے.
- یہ آیت اس وقت اتری تھی جب شراب حرام نہیں تھی، اس لئے حلال چیزوں کے ساتھ اس کا بھی ذکر کیا گیا ہے، لیکن اس میں سَكَرًا کے بعد رِزْقًا حَسَنًاہے، جس میں اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ شراب رزق حسن نہیں ہے۔ نیز یہ سورت مکی ہے۔ جس میں شراب کے بارے ناپسندیدگی کا اظہار ہے۔ پھر مدنی سورتوں میں بتدریج اس کی حرمت نازل ہو گئی۔
اور کھجور کے پھلوں اور انگوروں سے بھی (ہم تمہیں ایک مشروب عطا کرتے ہیں) جس سے تم شراب بھی بناتے ہو، اور پاکیزہ رزق بھی [1] بیشک اس میں بھی ان لوگوں کے لیے نشانی ہے جو عقل سے کام لیتے ہیں۔
- : یہ سورت مکی ہے۔ جب یہ نازل ہوئی تو اس وقت تک شراب حرام نہیں ہوئی تھی، لیکن اسی آیت میں شراب کو پاکیزہ رزق کے مقابلے میں ذکر فرماکر ایک لطیف اشارہ اس طرف کردیا گیا تھا کہ شراب پاکیزہ رزق نہیں ہے۔
لفظ بہ لفظ
- وَمِنwaminاور سے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- مِن
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · حرفِ جار
- ثَمَرَٰتِthamarātiپھلوں میں
- مادہ
- ثمر
- اصل لفظ
- ثَمَرَة
- قسمِ کلمہ
- اسم
- ٱلنَّخِيلِl-nakhīliکھجور کے
- مادہ
- نخل
- اصل لفظ
- نَخِيل
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
- وَٱلْأَعْنَٰبِwal-aʿnābiاور انگور سے
- مادہ
- عنب
- اصل لفظ
- عِنَب
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · حرفِ تعریف · اسم
- تَتَّخِذُونَtattakhidhūnaتم بنا لیتے ہو
- مادہ
- اخذ
- اصل لفظ
- اتَّخَذَ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
- مِنْهُmin'huاس سے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- مِن
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
- سَكَرًاsakaranنشہ آور چیز
- مادہ
- سكر
- اصل لفظ
- سَكَر
- قسمِ کلمہ
- اسم
- وَرِزْقًاwariz'qanاور رزق
- مادہ
- رزق
- اصل لفظ
- رِزْق
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · اسم
- حَسَنًاḥasananاچھا
- مادہ
- حسن
- اصل لفظ
- حَسَن
- قسمِ کلمہ
- اسم
- إِنَّinnaبیشک
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- إِنّ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ نصب
- فِىfīمیں
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- فِي
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار
- ذَٰلِكَdhālikaاس (میں)
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- ذا
- قسمِ کلمہ
- اسمِ اشارہ · بُعد · خطاب
- لَءَايَةًlaāyatanالبتہ ایک نشانی ہے
- مادہ
- ايي
- اصل لفظ
- آيَة
- قسمِ کلمہ
- لامِ تاکید · اسم
- لِّقَوْمٍliqawminاس قوم کے لیے
- مادہ
- قوم
- اصل لفظ
- قَوْم
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · اسم
- يَعْقِلُونَyaʿqilūnaجو عقل رکھتی ہو
- مادہ
- عقل
- اصل لفظ
- عَقَلُ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
تفسیر
اور کھجور اور انگور کے درختوں کے پھلوں سے تم شراب بنا لیتے ہو (١) اور عمدہ روزی بھی۔ جو لوگ عقل رکھتے ہیں ان کے لئے تو اس میں بہت بڑی نشانی ہے۔ ٦٧۔١ یہ آیت اس وقت اتری تھی جب شراب حرام نہیں تھی، اس لئے حلال چیزوں کے ساتھ اس کا بھی ذکر کیا گیا ہے، لیکن اس میں سَکَرً ا کے بعد رِزْقًا حَسَنًا ہے، جس میں اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ شراب رزق حسن نہیں ہے۔ نیز یہ سورت مکی ہے۔ جس میں شراب کے بارے ناپسندیدگی کا اظہار ہے۔ پھر مدنی سورتوں میں بتدریج اس کی حرمت نازل ہو گئی۔
Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan