النحل ⁦۱۶:۴۷⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۲۷۲ · پارہ ۱۴

أَوۡ يَأۡخُذَهُمۡ عَلَىٰ تَخَوُّفٖ فَإِنَّ رَبَّكُمۡ لَرَءُوفٞ رَّحِيمٌ

Aw ya/khuthahum AAalatakhawwufin fa-inna rabbakum laraoofun raheem

تراجم

یا انہیں ڈرا دھمکا کر پکڑ لے[1] ، پس یقیناً تمہارا پروردگار اعلیٰ شفقت اور انتہائی رحم واﻻ ہے.[2]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. تَخَوُّفٍ کا یہ مطلب بھی ہو سکتا ہے کہ پہلے سے ہی دل میں عذاب اور مواخذے کا ڈر ہو۔ جس طرح بعض دفعہ انسان کسی بڑے گناہ کا ارتکاب کر بیٹھتا ہے، تو خوف محسوس کرتا ہے کہ کہیں اللہ میری گرفت نہ کر لے چنانچہ بعض دفعہ اس طرح مؤاخذہ ہوتا ہے۔
  2. کہ وہ گناہوں پر فوراً مواخذہ نہیں کرتا بلکہ مہلت دیتا ہے اور اس مہلت سے بہت سے لوگوں کو توبہ و استغفار کی توفیق بھی نصیب ہو جاتی ہے۔

یا انہیں اس طرح گرفت میں لے کہ وہ دھیرے دھیرے گھٹتے چلے جائیں۔ [1] کیونکہ تمہارا پروردگار بڑا شفیق، نہایت مہربان ہے۔ [2]

Mufti Taqi Usmani
  1. : یعنی ایک دم سے تو عذاب آکر انہیں ہلاک نہ کرے، لیکن اپنی بد عملی کی سزا میں دھیرے دھیرے ان کی افرادی قوت اور ان کا مال و دولت گھٹتا چلا جائے۔ یہ تفسیر روح المعانی میں متعدد صحابہ اور تابعین سے منقول ہے۔ 21: اس ”کیونکہ“ کا تعلق بےخوف ہونے سے ہے اور مطلب یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ چونکہ شفیق اور مہربان ہے۔ اس لیے اس نے کافروں کو مہلت دی ہوئی ہے اور فوری طور پر انہیں عذاب میں نہیں پکڑا، اس لیے یہ کافر لوگ بےخوف ہوگئے ہیں، حالانکہ پچھلی امتوں کے واقعات سے سبق لے کر انہیں بےخوف نہیں ہونا چاہیے۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. أَوْawیا
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    أَو
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف
  2. يَأْخُذَهُمْyakhudhahumپکڑ لے گا ان کو
    مادہ
    اخذ
    اصل لفظ
    أَخَذَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  3. عَلَىٰʿalāکی
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    عَلَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  4. تَخَوُّفٍtakhawwufinخوف کی حالت میں
    مادہ
    خوف
    اصل لفظ
    تَخَوُّف
    قسمِ کلمہ
    اسم
  5. فَإِنَّfa-innaتو بے شک
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِنّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · حرفِ نصب
  6. رَبَّكُمْrabbakumرب تمہارا
    مادہ
    ربب
    اصل لفظ
    رَبّ
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  7. لَرَءُوفٌlaraūfunالبتہ شفقت کرنے والا
    مادہ
    راف
    اصل لفظ
    رَءُوف
    قسمِ کلمہ
    لامِ تاکید · اسم
  8. رَّحِيمٌraḥīmunمہربان ہے
    مادہ
    رحم
    اصل لفظ
    رَحِيم
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

یا انہیں ڈرا دھمکا کر پکڑ لے (١) پس یقیناً تمہارا پروردگار اعلٰی شفقت اور انتہائی رحم والا ہے (٢)۔ ٤٧۔١ نخوف کا یہ مطلب بھی ہو سکتا ہے کہ پہلے سے ہی دل میں عذاب اور مواخذے کا ڈر ہو۔ جس طرح بعض دفعہ انسان کسی بڑے گناہ کا ارتکاب کر بیٹھتا ہے، تو خوف محسوس کرتا ہے کہ کہیں اللہ میری گرفت نہ کر لے چنانچہ بعض دفعہ اس طرح مؤاخذہ ہوتا ہے۔ ٤٧۔٢ کہ وہ گناہوں پر فوراً مواخذہ نہیں کرتا بلکہ مہلت دیتا ہے اور اس مہلت سے بہت سے لوگوں کو توبہ و استغفار کی توفیق بھی نصیب ہو جاتی ہے۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan