النحل ⁦۱۶:۱۹⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۲۶۹ · پارہ ۱۴

وَٱللَّهُ يَعۡلَمُ مَا تُسِرُّونَ وَمَا تُعۡلِنُونَ

Wallahu yaAAlamu matusirroona wama tuAAlinoon

تراجم

اور جو کچھ تم چھپاؤ اور ﻇاہر کرو اللہ تعالیٰ سب کچھ جانتا ہے.[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. اور اس کے مطابق وہ قیامت والے دن جزا اور سزا دے گا۔ نیک کو نیکی کی جزا اور بد کو بدی کی سزا۔

اور اللہ وہ باتیں بھی جانتا ہے جو تم چھپ کر کرتے ہو، اور وہ بھی جو تم علی الاعلان کرتے ہو۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. وَٱللَّهُwal-lahuاور اللہ تعالیٰ
    مادہ
    اله
    اصل لفظ
    اللَّه
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · اسمِ علم
  2. يَعْلَمُyaʿlamuجانتا ہے
    مادہ
    علم
    اصل لفظ
    عَلِمَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  3. مَاmāجو کچھ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ما
    قسمِ کلمہ
    اسمِ موصول
  4. تُسِرُّونَtusirrūnaتم چھپاتے ہو
    مادہ
    سرر
    اصل لفظ
    أَسَرَّ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  5. وَمَاwamāاور جو
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ما
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · اسمِ موصول
  6. تُعْلِنُونَtuʿ'linūnaتم ظاہر کرتے ہو
    مادہ
    علن
    اصل لفظ
    أَعْلَن
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی

تفسیر

اللہ خالق کل چھپا کھلا سب کچھ اللہ جانتا ہے، دونوں اس پر یکساں ہر عامل کو اس کے عمل کا بدلہ قیامت کے دن دے گا نیکوں کو جزا بدوں کو سزا۔ جن معبودان باطل سے لوگ اپنی حاجتیں طلب کرتے ہیں وہ کسی چیز کے خالق نہیں بلکہ وہ خود مخلوق ہیں۔ جیسے کہ خلیل الرحمن حضرت ابرا ہیم (علیہ السلام) نے اپنی قوم سے فرمایا تھا کہ آیت ( قَالَ اَ تَعْبُدُوْنَ مَا تَنْحِتُوْنَ 95؀ۙ ) 37 ۔ الصافات :95) تم انہیں پوجتے ہو جنہیں خود بناتے ہو۔ درحقیقت تمہارا اور تمہارے کاموں کا خالق صرف اللہ سبحانہ و تعالیٰ ہے۔ بلکہ تمہارے معبود جو اللہ کے سوا جمادات، بےروح چیزیں، سنتے سیکھتے اور شعور نہیں رکھتے انہیں تو یہ بھی نہیں معلوم کہ قیامت کب ہوگی ؟ تو ان سے نفع کی امید اور ثواب کی توقع کیسے رکھتے ہو ؟ یہ امید تو اس اللہ سے ہونی چاہئے جو ہر چیز کا عالم اور تمام کائنات کا خالق ہے۔

مکمل تفسیر پڑھیں

Urdu - Tafsir Ibn Kathir