الحجر ۱۵:۷۹
فَٱنتَقَمۡنَا مِنۡهُمۡ وَإِنَّهُمَا لَبِإِمَامٖ مُّبِينٖ
Fantaqamna minhum wa-innahumalabi-imamin mubeen
تراجم
جن سے (آخر) ہم نے انتقام لے ہی لیا۔ یہ دونوں شہر کھلے (عام) راستے پر ہیں.[1]
- إِمَامٍ مُبِينٍ کے معنی بھی شاہراہ عام کے ہیں، جہاں سے شب و روز لوگ گزرتے ہیں۔ دونوں شہر سے مراد قوم لوط کا شہر اور قوم شعیب کا مسکن۔ مدین۔ مراد ہیں۔ یہ دونوں ایک دوسرے کے قریب ہی تھے۔
چنانچہ ہم نے ان سے بھی انتقام لیا۔ اور ان دونوں قوموں کی بستیاں کھلی شاہراہ پر واقع ہیں۔ [1]
- : دونوں سے مراد حضرت لوط ؑ اور حضرت شعیب ؑ کی بستیاں ہیں۔ جیسا کہ اوپر گزرا۔ حضرت لوط ؑ کی بستیاں تو بحیرہ مردار کے پاس تھیں، اور حضرت شعیب ؑ کی بستی مدین بھی اردن میں واقع تھی، اور اہل عرب شام جاتے ہوئے ان دونوں کے پاس سے گذرا کرتے تھے۔
لفظ بہ لفظ
- فَٱنتَقَمْنَاfa-intaqamnāتو انتقام لیا ہم نے
- مادہ
- نقم
- اصل لفظ
- انتَقَمْ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ استیناف · فعل · ضمیرِ شخصی
- مِنْهُمْmin'humان سے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- مِن
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
- وَإِنَّهُمَاwa-innahumāاور بیشک وہ دونوں
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- إِنّ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · حرفِ نصب · ضمیرِ شخصی
- لَبِإِمَامٍlabi-imāminالبتہ راستے پر تھے
- مادہ
- امم
- اصل لفظ
- إِمام
- قسمِ کلمہ
- لامِ تاکید · حرفِ جار · اسم
- مُّبِينٍmubīninواضح
- مادہ
- بين
- اصل لفظ
- مُبِين
- قسمِ کلمہ
- اسم
تفسیر
جن سے (آخر) ہم نے انتقام لے ہی لیا۔ یہ دونوں شہر کھلے (عام) راستے پر ہیں (١) ٧٩۔١ امام مُبِیْنٍ کے معنی بھی شاہراہ عام کے ہیں، جہاں سے شب و روز لوگ گزرتے ہیں۔ دونوں شہر سے مراد قوم لوط کا شہر اور قوم شعیب کا مسکن۔ مدین۔ مراد ہیں۔ یہ دونوں ایک دوسرے کے قریب ہی تھے۔
Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan