الحجر ⁦۱۵:۷۵⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۲۶۶ · پارہ ۱۴

إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَأٓيَٰتٖ لِّلۡمُتَوَسِّمِينَ

Inna fee thalika laayatinlilmutawassimeen

تراجم

بلاشبہ بصیرت والوں کے لیے[1] اس میں بہت سی نشانیاں ہیں.

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. گہری نظر سے جائزہ لینے اور غور وفکر کرنے والوں کو مُتَوَسِّمِیْنَ کہا جاتا ہے۔ مُتَوَسِّمِیْنَ کے لئے اس واقعے میں عبرت کے پہلو اور نشانیاں ہیں۔

حقیقت یہ ہے کہ اس سارے واقعے میں ان لوگوں کے لیے بڑی نشانیاں ہیں جو عبرت کی نگاہ سے دیکھتے ہوں۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. إِنَّinnaبیشک
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِنّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نصب
  2. فِىfīمیں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    فِي
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  3. ذَٰلِكَdhālikaاس
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ذا
    قسمِ کلمہ
    اسمِ اشارہ · بُعد · خطاب
  4. لَءَايَٰتٍlaāyātinالبتہ نشانیاں ہیں
    مادہ
    ايي
    اصل لفظ
    آيَة
    قسمِ کلمہ
    لامِ تاکید · اسم
  5. لِّلْمُتَوَسِّمِينَlil'mutawassimīnaاہل فراست کے لیے
    مادہ
    وسم
    اصل لفظ
    مُتَوَسِّم
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · حرفِ تعریف · اسم

تفسیر

بلاشبہ بصیرت والوں کے لئے (١) اس میں بہت سی نشانیاں ہیں۔ ٧٥۔١ گہری نظر سے جائزہ لینے اور غور وفکر کرنے والوں کو مُتَوَسِّمِیْنَ کہا جاتا ہے۔ مُتَوَسِّمِیْنَ کے لئے اس واقعے میں عبرت کے پہلو اور نشانیاں ہیں۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan