الحجر ۱۵:۷۴
فَجَعَلۡنَا عَٰلِيَهَا سَافِلَهَا وَأَمۡطَرۡنَا عَلَيۡهِمۡ حِجَارَةٗ مِّن سِجِّيلٍ
FajaAAalna AAaliyaha safilahawaamtarna AAalayhim hijaratan minsijjeel
تراجم
بالﺂخر ہم نے اس شہر کو اوپر تلے کر دیا[1] اور ان لوگوں پر کنکر والے پتھر[2] برسائے.
- کہا جاتا ہے کہ ان کی بستیوں کو زمین سے اٹھا کر اوپر آسمان پر لے جایا گیا اور وہاں سے ان کو الٹا کر کے زمین پر پھینک دیا گیا۔ یوں اوپر والا حصہ نیچے اور نچلا حصہ اوپر کر کے تہ و بالا کر دیا گیا، اور کہا جاتا ہے کہ اس سے مراد محض اس بستی کا چھتوں سمیت زمین بوس ہو جانا ہے۔
- اس کے بعد کنکر قسم کے مخصوص پتھر برسائے گئے۔ اس طرح گویا تین قسم کے عذابوں سے انہیں دوچار کر کے نشان عبرت بنا دیا گیا۔
پھر ہم نے اس زمین کو تہ وبالا کر کے رکھ دیا، اور ان پر پکی مٹی کے پتھروں کی بارش برسا دی۔
لفظ بہ لفظ
- فَجَعَلْنَاfajaʿalnāتو کردیا ہم نے
- مادہ
- جعل
- اصل لفظ
- جَعَلَ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی
- عَٰلِيَهَاʿāliyahāاس کے اوپر والے حصے کو
- مادہ
- علو
- اصل لفظ
- عالِي
- قسمِ کلمہ
- اسم · ضمیرِ شخصی
- سَافِلَهَاsāfilahāاس کا نچلا حصہ
- مادہ
- سفل
- اصل لفظ
- سافِل
- قسمِ کلمہ
- اسم · ضمیرِ شخصی
- وَأَمْطَرْنَاwa-amṭarnāاور برسائے ہم نے
- مادہ
- مطر
- اصل لفظ
- أُمْطِرَتْ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی
- عَلَيْهِمْʿalayhimان پر
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- عَلَى
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
- حِجَارَةًḥijāratanپتھر
- مادہ
- حجر
- اصل لفظ
- حِجارَة
- قسمِ کلمہ
- اسم
- مِّنminکے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- مِن
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار
- سِجِّيلٍsijjīlinپکی ہوئی مٹی کے
- مادہ
- سجل
- اصل لفظ
- سِجِّيل
- قسمِ کلمہ
- اسم
تفسیر
بالآخر ہم نے اس شہر کو اوپر تلے کر دیا (١) اور ان لوگوں پر کنکر والے پتھر (٢) برسائے۔ ٧٤۔١ کہا جاتا ہے کہ ان کی بستیوں کو زمین سے اٹھا کر اوپر آسمان پر لے جایا گیا اور وہاں سے ان کو الٹا کر کے زمین پر پھینک دیا گیا۔ یوں اوپر حصہ نیچے اور نچلا حصہ اوپر کر کے تہ و بالا کر دیا گیا، اور کہا جاتا ہے کہ اس سے مراد محض اس بستی کا چھتوں سمیت زمین بوس ہو جانا ہے۔ ٧٤۔٢ اس کے بعد کھنگر قسم کے مخصوص پتھر برسائے گئے۔ اس طرح گویا تین قسم کے عذابوں سے انہیں دوچار کر کے نشان عبرت بنا دیا گیا۔
Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan