الحجر ⁦۱۵:۶۱⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۲۶۵ · پارہ ۱۴

فَلَمَّا جَآءَ ءَالَ لُوطٍ ٱلۡمُرۡسَلُونَ

Falamma jaa ala lootinalmursaloon

تراجم

جب بھیجے ہوئے فرشتے آل لوط کے پاس پہنچے.

Urdu - Muhammad Junagarhi

چنانچہ جب یہ فرشتے لوط کے گھر والوں کے پاس پہنچے۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. فَلَمَّاfalammāتو جب
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    لَمّا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · ظرفِ زمان
  2. جَآءَjāaآگئے
    مادہ
    جيا
    اصل لفظ
    جاءَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  3. ءَالَālaآل
    مادہ
    اول
    اصل لفظ
    آل
    قسمِ کلمہ
    اسم
  4. لُوطٍlūṭinلوط کے پاس
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    لُوط
    قسمِ کلمہ
    اسمِ علم
  5. ٱلْمُرْسَلُونَl-mur'salūnaبھیجے ہوئے
    مادہ
    رسل
    اصل لفظ
    مُرْسَل
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم

تفسیر

دو حسین لڑکے یہ فرشتے نوجوان حسین لڑکوں کی شکل میں حضور لوط (علیہ السلام) کے پاس گئے۔ تو حضرت لوط (علیہ السلام) نے کہا تم بالکل ناشناس اور انجان لوگ ہو۔ تو فرشتوں نے راز کھول دیا کہ ہم اللہ کا عذاب لے کر آئے ہیں جسے آپ کی قوم نہیں مانتی اور جس کے آنے میں شک شبہ کر رہی تھی۔ ہم حق بات اور قطعی حکم لے کر آئے ہیں اور فرشتے حقانیت کے ساتھ ہی نازل ہوا کرتے ہیں اور ہم ہیں بھی سچے۔ جو خبر آپ کو دے رہے ہیں وہ ہو کر رہے گی کہ آپ نجات پائیں اور آپ کی یہ کافر قوم ہلاک ہوگی۔

مکمل تفسیر پڑھیں

Urdu - Tafsir Ibn Kathir