Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الحجر ⁦۱۵:۵۷⁩

آیات

  1. قَالَ فَمَا خَطۡبُكُمۡ أَيُّهَا ٱلۡمُرۡسَلُونَ

    آیت ⁦۱۵:۵۷⁩ کھولیں

    پوچھا کہ اللہ کے بھیجے ہوئے (فرشتو!) تمہارا ایسا کیا اہم کام ہے؟

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

پھر ابراہیم ؑ نے پوچھا” اے فرستادگانِ الٰہی، وہ مہم کیا جس پر آپ حضرات تشریف لائے ہیں؟“[33]

سورة الْحِجْر حاشیہ نمبر :33

حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کے اس سوال سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ فرشتوں کا انسانی شکل میں آنا ہمیشہ غیر معمولی حالات ہی میں ہوا کرتا ہے اور کوئی بڑی مہم ہی ہوتی ہے جس پر وہ بھیجے جاتے ہیں۔