الحجر ⁦۱۵:۵۷⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۲۶۵ · پارہ ۱۴

قَالَ فَمَا خَطۡبُكُمۡ أَيُّهَا ٱلۡمُرۡسَلُونَ

Qala fama khatbukumayyuha almursaloon

تراجم

پوچھا کہ اللہ کے بھیجے ہوئے (فرشتو!) تمہارا ایسا کیا اہم کام ہے؟

Urdu - Muhammad Junagarhi

(پھر) انہوں نے پوچھا کہ : اللہ کے بھیجے ہوئے فرشتو ! اب آپ کے سامنے کیا مہم ہے ؟

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. قَالَqālaکہا
    مادہ
    قول
    اصل لفظ
    قالَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  2. فَمَاfamāتو کیا
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ما
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · اسمِ موصول
  3. خَطْبُكُمْkhaṭbukumمعاملہ ہے تمہارا
    مادہ
    خطب
    اصل لفظ
    خَطْب
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  4. أَيُّهَاayyuhāاے
    مادہ
    ايي
    اصل لفظ
    أَيّ
    قسمِ کلمہ
    اسم · تنبیہ
  5. ٱلْمُرْسَلُونَl-mur'salūnaبھیجے ہوئے۔ اے فرشتو
    مادہ
    رسل
    اصل لفظ
    مُرْسَل
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم

تفسیر

حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کا جب ڈر خوف جاتا رہا بلکہ بشارت بھی مل گئی تو اب فرشتوں سے ان کے آنے کی وجہ دریافت کی۔ انھوں نے بتلایا کہ ہم لوطیوں کی بستیاں الٹنے کے لئے آئے ہیں۔ مگر حضرت لوط (علیہ السلام) کی آل نجات پالے گی۔ ہاں اس آل میں سے ان کی بیوی بچ نہیں سکتی؛ وہ قوم کے ساتھ رہ جائے گی اور ہلاکت میں ان کے ساتھ ہی ہلاک ہوگی۔

مکمل تفسیر پڑھیں

Urdu - Tafsir Ibn Kathir