ابراهيم ⁦۱۴:۷⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۲۵۶ · پارہ ۱۳

وَإِذۡ تَأَذَّنَ رَبُّكُمۡ لَئِن شَكَرۡتُمۡ لَأَزِيدَنَّكُمۡۖ وَلَئِن كَفَرۡتُمۡ إِنَّ عَذَابِي لَشَدِيدٞ

Wa-ith taaththana rabbukumla-in shakartum laazeedannakum wala-in kafartum inna AAathabeelashadeed

تراجم

اور جب تمہارے پروردگار نے تمہیں آگاه [1] کر دیا کہ اگر تم شکر گزاری کرو گے تو بیشک میں تمہیں زیاده[2] دوں گا اور اگر تم ناشکری کرو گے تو یقیناً میرا عذاب بہت سخت ہے.[3]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. تَأَذَّنَ کے معنی أَعْلَمَكُمْ بِوَعْدِهِ لَكُمْ، اس نے تمہیں اپنے وعدے سے تمہیں آگاہ اور خبردار کر دیا ہے۔ اور یہ احتمال بھی ہے کہ یہ قسم کے معنی میں ہو یعنی جب تمہارے رب نے اپنی عزت و جلال اور کبریائی کی قسم کھا کر کہا (ابن کثیر)
  2. نعمت پر شکر کرنے پر مزید انعامات سے نوازوں گا۔
  3. اس کا مطلب یہ ہوا کہ کفران نعمت (ناشکری) اللہ کو ناپسند ہے، جس پر اس نے سخت عذاب کی وعید بیان فرمائی ہے، اس لئے نبی (صلى الله عليه وسلم) نے بھی فرمایا کہ عورتوں کی اکثریت اپنے خاوندوں کی ناشکری کرنے کی وجہ سے جہنم میں جائے گی (صحيح مسلم، العيدين أوائل كتاب الصلاة)

اور وہ وقت بھی جب تمہارے پروردگار نے اعلان فرما دیا تھا کہ اگر تم نے واقعی شکر ادا کیا تو میں تمہیں اور زیادہ دوں گا، اور اگر تم نے ناشکری کی تو یقین جانو، میرا عذاب بڑا سخت ہے۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. وَإِذْwa-idhاور جب
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِذ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · ظرفِ زمان
  2. تَأَذَّنَta-adhanaخبردار کردیا
    مادہ
    اذن
    اصل لفظ
    تَأَذَّنَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  3. رَبُّكُمْrabbukumتمہارے رب نے
    مادہ
    ربب
    اصل لفظ
    رَبّ
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  4. لَئِنla-inالبتہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِن
    قسمِ کلمہ
    لامِ تاکید · حرفِ شرط
  5. شَكَرْتُمْshakartumاگر تم شکر کرو گے
    مادہ
    شكر
    اصل لفظ
    شَكَرَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  6. لَأَزِيدَنَّكُمْla-azīdannakumالبتہ میں ضرور زیادہ دوں گا تم کو
    مادہ
    زيد
    اصل لفظ
    زادَ
    قسمِ کلمہ
    لامِ تاکید · فعل · لامِ تاکید · ضمیرِ شخصی
  7. وَلَئِنwala-inاور البتہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · لامِ تاکید · حرفِ شرط
  8. كَفَرْتُمْkafartumاگر ناشکری کی تم نے
    مادہ
    كفر
    اصل لفظ
    كَفَرَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  9. إِنَّinnaبیشک
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِنّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نصب
  10. عَذَابِىʿadhābīمیرا عذاب
    مادہ
    عذب
    اصل لفظ
    عَذاب
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  11. لَشَدِيدٌlashadīdunالبتہ سخت ہے
    مادہ
    شدد
    اصل لفظ
    شَدِيد
    قسمِ کلمہ
    لامِ تاکید · اسم

تفسیر

اور جب تمہارے پروردگار نے تمہیں آگاہ (١) کر دیا کہ اگر تم شکرگزاری کرو گے تو بیشک میں تمہیں زیادہ (٢) دونگا اور اگر تم ناشکری کرو گے تو یقیناً میرا عذاب بہت سخت ہے (۳) ٧۔١ اس نے تمہیں اپنے وعدے سے تمہیں آگاہ اور خبردار کر دیا ہے۔ اور یہ احتمال بھی ہے کہ یہ قسم کے معنی میں ہو یعنی جب تمہارے رب نے اپنی عزت و جلال اور کبریائی کی قسم کھا کر کہا (ابن کثیر) ٧۔٢ نعمت پر شکر کرنے پر مذید انعامات سے نوازوں گا، ٧۔٣ اس کا مطلب یہ ہوا کہ کفران نعمت (ناشکری) اللہ کو ناپسند ہے، جس پر اس نے سخت عذاب کی وعید بیان فرمائی ہے، اس لئے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی فرمایا کہ عورتوں کی اکثریت اپنے خاوندوں کی ناشکری کرنے کی وجہ سے جہنم میں جائے گی (صحیح مسلم)

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan