ابراهيم ⁦۱۴:۴۶⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۲۶۱ · پارہ ۱۳

وَقَدۡ مَكَرُواْ مَكۡرَهُمۡ وَعِندَ ٱللَّهِ مَكۡرُهُمۡ وَإِن كَانَ مَكۡرُهُمۡ لِتَزُولَ مِنۡهُ ٱلۡجِبَالُ

Waqad makaroo makrahum waAAinda Allahimakruhum wa-in kana makruhum litazoola minhu aljibal

تراجم

یہ اپنی اپنی چالیں چل رہے ہیں اور اللہ کو ان کی تمام چالوں کا علم ہے[1] اور ان کی چالیں ایسی نہ تھیں کہ ان سے پہاڑ اپنی جگہ سے ٹل جائیں.[2]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یہ جملہ حالیہ ہے کہ ہم نے ان کے ساتھ جو کیا وہ کیا، درآنحالیکہ انہوں نے باطل کے اثبات اور حق کے رد کرنے کے لئے مقدور بھر حیلے اور مکر کیے اور اللہ کو ان تمام چالوں کا علم ہے یعنی اس کے پاس درج ہے جس کی وہ ان کو سزا دے گا۔
  2. کیونکہ اگر پہاڑ ٹل گئے ہوتے تو اپنی جگہ برقرار نہ ہوتے، جب کہ سب پہاڑ اپنی اپنی جگہ ثابت اور برقرار ہیں۔ یہ ان نافیہ کی صورت میں ہے دوسرے معین ان مخففۃ من المثقلۃ کے لیے گئے ہیں یعنی یقینا ان کے مکر تو اتنے بڑے تھے کہ پہاڑ بھی اپنی جگہ سے ٹل جاتے یہ تو اللہ تعالٰی ہی ہے جس نے ان کے مکروں کو کامیاب نہیں ہوتے دیا جیسے مشریکن کے شرک کے بارے میں اللہ تعالٰی نے فرمایا۔ «تَكَادُ السَّمَاوَاتُ يَتَفَطَّرْنَ مِنْهُ وَتَنْشَقُّ الأَرْضُ وَتَخِرُّ الْجِبَالُ هَدًّا [1] أَنْ دَعَوْا لِلرَّحْمَنِ وَلَدًا» (سورة مريم: 90-91)۔ ”قریب ہے کہ آسمان پھٹ پڑیں اور زمین شق ہو جائے اور پہاڑ ریزہ ریزہ ہو جائیں اس بات پر کہ انہوں نے کہا اللہ رحمٰن کی اولاد ہے“۔

اور وہ لوگ اپنی ساری چالیں چل چکے تھے، اور ان کی ساری چالوں کا توڑ اللہ کے پاس تھا، چاہے ان کی چالیں ایسی کیوں نہ ہوں جن سے پہاڑ بھی اپنی جگہ سے ہل جائیں۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. وَقَدْwaqadاور تحقیق
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    قَد
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ تحقیق
  2. مَكَرُوا۟makarūانہوں نے چال چلی
    مادہ
    مكر
    اصل لفظ
    مَكَرَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  3. مَكْرَهُمْmakrahumاپنی چال
    مادہ
    مكر
    اصل لفظ
    مَكْر
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  4. وَعِندَwaʿindaاور پاس ہے
    مادہ
    عند
    اصل لفظ
    عِند
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · ظرفِ مکان
  5. ٱللَّهِl-lahiاللہ کے
    مادہ
    اله
    اصل لفظ
    اللَّه
    قسمِ کلمہ
    اسمِ علم
  6. مَكْرُهُمْmakruhumان کی چال
    مادہ
    مكر
    اصل لفظ
    مَكْر
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  7. وَإِنwa-inاور اگرچہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ شرط
  8. كَانَkānaتھی
    مادہ
    كون
    اصل لفظ
    كانَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  9. مَكْرُهُمْmakruhumان کی چال
    مادہ
    مكر
    اصل لفظ
    مَكْر
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  10. لِتَزُولَlitazūlaکہ ٹل جائیں
    مادہ
    زول
    اصل لفظ
    زالَ
    قسمِ کلمہ
    لامِ تعلیل · فعل
  11. مِنْهُmin'huاس سے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  12. ٱلْجِبَالُl-jibāluپہاڑ
    مادہ
    جبل
    اصل لفظ
    جَبَل
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم

تفسیر

یہ اپنی اپنی چالیں چل رہے ہیں اور اللہ کو ان کی تمام چالوں کا علم ہے (١) اور ان کی چالیں ایسی نہ تھیں کہ ان سے پہاڑ اپنی جگہ سے ٹل جائیں (٢)۔ ٤٦۔١ یہ جملہ حالیہ ہے کہ ہم نے ان کے ساتھ جو کیا وہ کیا، درآنحالیکہ انہوں نے باطل کے اثبات اور حق کے رد کرنے کے لئے مقدور بھر حیلے اور مکر کیے اور اللہ کو ان تمام چالوں کا علم ہے یعنی اس کے پاس درج ہے جس کی وہ ان کو سزا دے گا۔ ٤٦۔٢ کیونکہ اگر پہاڑ ٹل گئے ہوتے تو اپنی جگہ برقرار نہ ہوتے، جب کہ سب پہاڑ اپنی اپنی جگہ ثابت اور برقرار ہیں۔ یہ ان نافیہ کی صورت میں ہے دوسرے معین ان مخففۃ من المثقلۃ کے لیے گئے ہیں یعنی یقینا ان کے مکر تو اتنے بڑے تھے کہ پہاڑ بھی اپنی جگہ سے ٹل جاتے یہ تو اللہ تعالٰی ہی ہے جس نے ان کے مکروں کو کامیاب نہیں ہوتے دیا جیسے مشریکن کے شرک کے بارے میں اللہ تعالٰی نے فرمایا۔ تکاد السموات یتفطرن منہ وتنشق الارض وتخرالجبال ھدا۔ ان دعوا للرحمن ولدا۔ سورہ مریم۔ قریب ہے کہ آسمان پھٹ پڑیں اور زمین شق ہو جائے اور پہاڑ ریزہ ریزہ ہو جائیں اس بات پر کہ انہوں نے کہا اللہ رحمان کی اولاد ہے۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan