ابراهيم ⁦۱۴:۱۵⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۲۵۷ · پارہ ۱۳

وَٱسۡتَفۡتَحُواْ وَخَابَ كُلُّ جَبَّارٍ عَنِيدٖ

Wastaftahoo wakhabakullu jabbarin AAaneed

تراجم

اور انہوں نے فیصلہ طلب کیا[1] اور تمام سرکش ضدی لوگ نامراد ہوگئے.

Urdu - Muhammad Junagarhi

اور ان کافروں نے خود فیصلہ مانگا، [1] اور (نتیجہ یہ ہوا کہ) ہر ڈینگیں مارنے والا ہٹ دھرم نامراد ہو کر رہا۔

Mufti Taqi Usmani
  1. : یعنی پیغمبروں سے یہ مطالبہ کیا کہ اگر تم سچے ہو تو اللہ تعالیٰ سے کہہ کر ایسا عذاب ہم پر بھجوا دو جس سے حق و باطل کا فیصلہ ہوجائے۔ یہ بات کہہ کر وہ در اصل پیغمبروں کا متکبرانہ انداز میں مذاق اڑاتے تھے۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. وَٱسْتَفْتَحُوا۟wa-is'taftaḥūاور انہوں نے فیصلہ چاہا
    مادہ
    فتح
    اصل لفظ
    اسْتَفْتَحُ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی
  2. وَخَابَwakhābaاور نامراد ہوا
    مادہ
    خيب
    اصل لفظ
    خابَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل
  3. كُلُّkulluہر
    مادہ
    كلل
    اصل لفظ
    كُلّ
    قسمِ کلمہ
    اسم
  4. جَبَّارٍjabbārinظالم / جبار
    مادہ
    جبر
    اصل لفظ
    جَبّار
    قسمِ کلمہ
    اسم
  5. عَنِيدٍʿanīdinعناد رکھنے والا/ دشمن
    مادہ
    عند
    اصل لفظ
    عَنِيد
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

اور انہوں نے فیصلہ طلب کیا (١) اور تمام سرکش ضدی لوگ نامراد ہوگئے۔ ١٥۔١ اس کا فاعل ظالم مشرک بھی ہو سکتے ہیں کہ انہوں نے بالآخر اللہ سے فیصلہ طلب کیا۔ یعنی اگر یہ رسول سچے ہیں تو یا اللہ ہم کو اپنے عذاب کے ذریعے سے ہلاک کر دے جیسے مشرکین مکہ نے کہا ( اللّٰهُمَّ اِنْ كَانَ هٰذَا هُوَ الْحَقَّ مِنْ عِنْدِكَ فَاَمْطِرْ عَلَيْنَا حِجَارَةً مِّنَ السَّمَاۗءِ اَوِ ائْتِنَا بِعَذَابٍ اَلِيْمٍ ) 8۔ الانفال:32) ' اور جب کہ ان لوگوں نے کہا، اے اللہ! اگر یہ قرآن آپ کی طرف سے واقعی ہے تو ہم پر آسمان سے پتھر برسا، یا ہم پر کوئی دردناک عذاب واقع کر دے '۔ جس طرح جنگ بدر کے موقع پر مشرکین مکہ نے اس قسم کی آرزو کی تھی جس کا ذکر اللہ نے (انفال۔ ١٩) میں کیا ہے یا اس کا فاعل رسول ہوں کہ انہوں نے اللہ سے فتح و نصرت کی دعائیں کیں، جنہیں اللہ نے قبول کیا۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan