الرعد ⁦۱۳:۴۳⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۲۵۵ · پارہ ۱۳

وَيَقُولُ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ لَسۡتَ مُرۡسَلٗاۚ قُلۡ كَفَىٰ بِٱللَّهِ شَهِيدَۢا بَيۡنِي وَبَيۡنَكُمۡ وَمَنۡ عِندَهُۥ عِلۡمُ ٱلۡكِتَٰبِ

Wayaqoolu allatheena kafaroo lastamursalan qul kafa billahi shaheedan bayneewabaynakum waman AAindahu AAilmu alkitab

تراجم

یہ کافر کہتے ہیں کہ آپ اللہ کے رسول نہیں۔ آپ جواب دیجئے کہ مجھ میں اور تم میں اللہ گواہی دینے واﻻ کافی ہے[1] اور وه جس کے پاس کتاب کا علم ہے.[2]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. پس وہ جانتا ہے کہ میں اس کا سچا رسول اور اس کے پیغام کا داعی ہوں اور تم جھوٹے ہو۔
  2. کتاب سے مراد جنس کتاب ہے اور مراد تورات اور انجیل کا علم ہے۔ یعنی اہل کتاب میں سے وہ لوگ جو مسلمان ہوگئے ہیں، جیسے عبد اللہ بن اسلام، سلمان فارسی اور تمیم داری وغیرہم (رضي الله عنه) م یعنی یہ بھی جانتے ہیں کہ میں اللہ کا رسول ہوں۔ عرب کے مشرکین اہم معاملات میں اہل کتاب کی طرف رجوع کرتے اور ان سے پوچھتے تھے، اللہ تعالٰی نے ان کی رہنمائی فرمائی کہ اہل کتاب جانتے ہیں، ان سے تم پوچھ لو۔ بعض کہتے ہیں کہ کتاب سے مراد قرآن ہے اور حاملین علم کتاب، مسلمان ہیں۔ اور بعض نے کتاب سے مراد لوح محفوظ لی ہے۔ یعنی جس کے پاس لوح محفوظ کا علم ہے یعنی اللہ تبارک و تعالیٰ، مگر پہلا مفہوم زیادہ درست ہے۔

اور جن لوگوں نے کفر اپنا لیا ہے، وہ کہتے ہیں کہ : تم پیغمبر نہیں ہو۔ کہہ دو کہ : میرے اور تمہارے درمیان گواہی کے لیے اللہ کافی ہے، نیز ہر وہ شخص جس کے پاس کتاب کا علم ہے۔ [1]

Mufti Taqi Usmani
  1. : یعنی تم جو آنحضرت ﷺ کی رسالت کا انکار کررہے ہو اس سے کیا ہوتا ہے ؟ تمہارے انکار سے حقیقت نہیں بدل سکتی، اللہ تعالیٰ بذات خود آپ کی رسالت کا گواہ ہے اور ہر وہ شخص جسے آسمانی کتابوں کا علم ہے اگر انصاف کے ساتھ اس علم کی روشنی میں آنحضرت ﷺ کے حالات کا جائزہ لے گا تو وہ بھی یہ گواہی دئے بغیر نہیں رہ سکے گا کہ آپ اللہ تعالیٰ کے سچے رسول ہیں۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. وَيَقُولُwayaqūluاور کہتے ہیں
    مادہ
    قول
    اصل لفظ
    قالَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل
  2. ٱلَّذِينَalladhīnaوہ لوگ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    الَّذِي
    قسمِ کلمہ
    اسمِ موصول
  3. كَفَرُوا۟kafarūجنہوں نے کفر کیا
    مادہ
    كفر
    اصل لفظ
    كَفَرَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  4. لَسْتَlastaنہیں تو
    مادہ
    ليس
    اصل لفظ
    لَيْسَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  5. مُرْسَلًاmur'salanبھیجا ہوا
    مادہ
    رسل
    اصل لفظ
    مُرْسَل
    قسمِ کلمہ
    اسم
  6. قُلْqulکہہ دیجئے
    مادہ
    قول
    اصل لفظ
    قالَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  7. كَفَىٰkafāکافی ہے
    مادہ
    كفي
    اصل لفظ
    كَفَى
    قسمِ کلمہ
    فعل
  8. بِٱللَّهِbil-lahiاللہ
    مادہ
    اله
    اصل لفظ
    اللَّه
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · اسمِ علم
  9. شَهِيدًۢاshahīdanگواہ
    مادہ
    شهد
    اصل لفظ
    شَهِيد
    قسمِ کلمہ
    اسم
  10. بَيْنِىbaynīمیرے درمیان
    مادہ
    بين
    اصل لفظ
    بَيْن
    قسمِ کلمہ
    ظرفِ مکان · ضمیرِ شخصی
  11. وَبَيْنَكُمْwabaynakumاور تمہارے درمیان
    مادہ
    بين
    اصل لفظ
    بَيْن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · ظرفِ مکان · ضمیرِ شخصی
  12. وَمَنْwamanاور جو
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مَن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · اسمِ موصول
  13. عِندَهُۥʿindahuرکھتا ہے اپنے پاس
    مادہ
    عند
    اصل لفظ
    عِند
    قسمِ کلمہ
    ظرفِ مکان · ضمیرِ شخصی
  14. عِلْمُʿil'muعلم
    مادہ
    علم
    اصل لفظ
    عِلْم
    قسمِ کلمہ
    اسم
  15. ٱلْكِتَٰبِl-kitābiکتاب کا
    مادہ
    كتب
    اصل لفظ
    كِتاب
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم

تفسیر

رسالت کے منکر کافر تجھے جھٹلا رہے ہیں۔ تیری رسالت کے منکر ہیں۔ تو غم نہ کر کہہ دیا کر کہ اللہ کی شہادت کافی ہے۔ تیری نبوت کا وہ خود گواہ ہے، میری تبلیغ پر، تمہاری تکذیب پر، وہ شاہد ہے۔ میری سچائی، تمہاری تکذیب کو وہ دیکھ رہا ہے۔ علم کتاب جس کے پاس ہے اس سے مراد عبداللہ بن سلام ہیں (رض) ۔ یہ قول حضرت مجاہد (رح) وغیرہ کا ہے لیکن بہت غریب قول ہے اس لئے کہ یہ آیت مکہ شریف میں اتری ہے اور حضرت عبداللہ بن سلام (رض) تو ہجرت کے بعد مدینے میں مسلمان ہوئے ہیں۔ اس سے زیادہ ظاہر ابن عباس کا قول ہے کہ یہود و نصاری کے حق گو عالم مراد ہیں ہاں ان میں حضرت عبداللہ بن سلام بھی ہیں، حضرت سلمان اور حضرت تمیم داری وغیرہ (رض) بھی۔ حضرت مجاہد (رح) سے ایک روایت میں مروی ہے کہ اس سے مراد بھی خود اللہ تعالیٰ ہے۔ حضرت سعید (رح) اس سے انکاری تھے کہ اس سے مراد حضرت عبداللہ بن سلام لئے جائیں کیونکہ یہ آیت مکیہ ہے اور آیت کو من عندہ پڑھتے تھے۔ یہی قرأت مجاہد اور حسن بصری سے بھی مروی ہے۔ ایک مرفوع حدیث میں بھی قرأت ہے لیکن وہ حدیث ثابت نہیں۔ صحیح بات یہی ہے کہ یہ اسم جنس ہے ہر وہ عالم جو اگلی کتاب کا علم ہے اس میں داخل ہے ان کی کتابوں میں آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی صفت اور آپ کی بشارت موجود تھی۔ ان کے نبیوں نے آپ کی بابت پیش گوئی کردی تھی۔ جیسے فرمان رب ذی شان ہے آیت (ورحمتی وسعت کل شیئی) یعنی میری رحمت نے تمام چیزوں کو گھیر رکھا ہے میں اسے ان لوگوں کے نام لکھ دوں گا جو متقی ہیں، زکوٰۃ کے ادا کرنے والے ہیں، ہماری آیتوں پر ایمان رکھنے والے ہیں، رسول نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی اطاعت کرنے والے ہیں، جس کا ذکر اپنی کتاب تورات و انجیل میں موجود پاتے ہیں اور آیت میں ہے کہ کیا یہ بات بھی ان کے لئے کافی نہیں کہ اس کے حق ہونے کا علم علماء بنی اسرائیل کو بھی ہے۔ ایک بہت ہی غریب حدیث میں ہے کہ حضرت عبداللہ بن سلام (رض) نے علمائے یہود سے کہا کہ میرا ارادہ ہے کہ اپنے باپ ابراہیم و اسماعیل کی مسجد میں جا کر عید منائیں مکہ پہنچے آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) یہیں تھے یہ لوگ جب حج سے لوٹے تو آپ سے ملاقات ہوئی اس وقت آپ ایک مجلس میں تشریف فرما تھے اور لوگ بھی آپ کے پاس تھے یہ بھی مع اپنے ساتھیوں کے کھڑے ہوگئے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کی طرف دیکھ کر پوچھا کہ آپ ہی عبداللہ بن سلام ہیں کہا ہاں فرمایا قریب آؤ جب قریب گئے تو آپ نے فرمایا کیا تم میرا ذکر تورات میں نہیں پاتے ؟ انہوں نے کہا آپ اللہ تعالیٰ کے اوصاف میرے سامنے بیان فرمائیے اسی وقت حضرت جبرائیل (علیہ السلام) آئے آپ کے سامنے کھڑے ہوگئے اور حکم دیا کہ کہو آیت (قل ھو اللہ احد) آپ نے پوری سورت پڑھ سنائی۔ ابن سلام نے اسی وقت کلمہ پڑھ لیا، مسلمان ہوگئے، مدینے واپس چلے آئے لیکن اپنے اسلام کو چھپائے رہے۔ جب حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہجرت کر کے مدینے پہنچے اس وقت آپ کھجور کے ایک درخت پر چڑھے ہوئے کھجوریں اتار رہے تھے جو آپ کو خبر پہنچی اسی وقت درخت سے کود پڑے۔ ماں کہنے لگیں کہ اگر حضرت موسیٰ (علیہ السلام) بھی آجاتے تو تم درخت سے نہ کودتے۔ کیا بات ہے ؟ جواب دیا کہ اماں جی حضرت موسیٰ (علیہ السلام) کی نبوت سے بھی زیادہ خوشی مجھے ختم المرسلین (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی یہاں تشریف آوری سے ہوئی ہے۔

مکمل تفسیر پڑھیں

Urdu - Tafsir Ibn Kathir