الرعد ⁦۱۳:۴⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۲۴۹ · پارہ ۱۳

وَفِي ٱلۡأَرۡضِ قِطَعٞ مُّتَجَٰوِرَٰتٞ وَجَنَّٰتٞ مِّنۡ أَعۡنَٰبٖ وَزَرۡعٞ وَنَخِيلٞ صِنۡوَانٞ وَغَيۡرُ صِنۡوَانٖ يُسۡقَىٰ بِمَآءٖ وَٰحِدٖ وَنُفَضِّلُ بَعۡضَهَا عَلَىٰ بَعۡضٖ فِي ٱلۡأُكُلِۚ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَأٓيَٰتٖ لِّقَوۡمٖ يَعۡقِلُونَ

Wafee al-ardi qitaAAun mutajawiratunwajannatun min aAAnabin wazarAAun wanakheelun sinwanunwaghayru sinwanin yusqa bima-in wahidinwanufaddilu baAAdaha AAala baAAdinfee alokuli inna fee thalika laayatinliqawmin yaAAqiloon

تراجم

اور زمین میں مختلف ٹکڑے ایک دوسرے سے لگتے لگاتے ہیں[1] اور انگوروں کے باغات ہیں اور کھیت ہیں اور کھجوروں کے درخت ہیں، شاخ دار اور بعض ایسے ہیں[2] جو بے شاخ ہیں سب ایک ہی پانی پلائے جاتے ہیں۔ پھر بھی ہم ایک کو ایک پر پھلوں میں برتری دیتے ہیں[3] اس میں عقل مندوں کے لئے بہت سی نشانیاں ہیں.

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. ”مُتَجَٰوِرَاتٌ“ ایک دوسرے کے قریب اور متصل یعنی زمین کا ایک حصہ شاداب اور زرخیز ہے۔ خوب پیداوار دیتا ہے اس کے ساتھ ہی زمین شور ہے، جس میں کسی قسم کی بھی پیدا نہیں ہوتی۔
  2. ”صِنْوانٌ“ کے ایک معنی ملے ہوئے اور ”غَيْرُ صِنْوانٍ۔“ کے جدا جدا کیے گئے ہیں دوسرا معنی صِنْوانٌ ایک درخت، جس کی کئی شاخیں اور تنے ہوں، جیسے انار، انجیر اور بعض کھجوریں۔ اور غَيْرُ صِنْوانٍ جو اس طرح نہ ہو بلکہ ایک ہی تنے والا ہو۔
  3. یعنی زمین بھی ایک، پانی، ہوا بھی ایک۔ لیکن پھل اور غلہ مختلف قسم اور ان کے ذائقے اور شکلیں بھی ایک دوسرے سے مختلف۔

اور زمین میں مختلف قطعے ہیں جو پاس پاس واقعے ہوئے ہیں [1] اور انگور کے باغ اور کھیتیاں اور کھجور کے درخت ہیں، جن میں سے کچھ دہرے تنے والے ہیں، اور کچھ اکہرے تنے والے۔ سب ایک ہی پانی سے سیراب ہوتے ہیں، اور ہم ان میں سے کسی کو ذائقے میں دوسرے پر فوقیت دے دیتے ہیں۔ [2] یقینا ان سب باتوں میں ان لوگوں کے لیے نشانیاں ہیں جو عقل سے کام لیں۔

Mufti Taqi Usmani
  1. : یعنی پاس پاس ہونے کے باوجود زمین کے مختلف حصوں کی خصوصیات میں فرق ہوتا ہے زمین کا ایک قطعہ کاشت کے لائق ہے، مگر اس کے بالکل برابر والا کاشت کے لائق نہیں۔ ایک حصے سے میٹھا پانی نکل رہا ہے۔ مگر اس کے قریب ہی دوسرے حصے سے کھارا پانی بر آمد ہوتا ہے۔ ایک قطعہ نرم ہے اور دوسرا سنگلاخ۔ 8: یعنی کسی درخت سے زیادہ پھل نکلتے ہیں کسی سے کم، کسی کا ذائقہ بہت اچھا ہوتا ہے، اور کسی کا اتنا اچھا نہیں ہوتا۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. وَفِىwafīاور میں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    فِي
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ جار
  2. ٱلْأَرْضِl-arḍiزمین
    مادہ
    ارض
    اصل لفظ
    أَرْض
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  3. قِطَعٌqiṭaʿunٹکڑے ہیں/ خطے ہیں
    مادہ
    قطع
    اصل لفظ
    قِطَع
    قسمِ کلمہ
    اسم
  4. مُّتَجَٰوِرَٰتٌmutajāwirātunباہم ملے ہوئے/ برابر برابر
    مادہ
    جور
    اصل لفظ
    مُتَجاوِرَة
    قسمِ کلمہ
    اسم
  5. وَجَنَّٰتٌwajannātunاور باغات ہیں
    مادہ
    جنن
    اصل لفظ
    جَنَّة
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · اسم
  6. مِّنْminکے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  7. أَعْنَٰبٍaʿnābinانگوروں
    مادہ
    عنب
    اصل لفظ
    عِنَب
    قسمِ کلمہ
    اسم
  8. وَزَرْعٌwazarʿunاور کھیتیاں
    مادہ
    زرع
    اصل لفظ
    زَرْع
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · اسم
  9. وَنَخِيلٌwanakhīlunاور کھجور کے درخت
    مادہ
    نخل
    اصل لفظ
    نَخِيل
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · اسم
  10. صِنْوَانٌṣin'wānunدوہرے
    مادہ
    صنو
    اصل لفظ
    صِنْوان
    قسمِ کلمہ
    اسم
  11. وَغَيْرُwaghayruand notمطلب (انگریزی میں)
    مادہ
    غير
    اصل لفظ
    غَيْر
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · اسم
  12. صِنْوَانٍṣin'wāninاور اکہرے
    مادہ
    صنو
    اصل لفظ
    صِنْوان
    قسمِ کلمہ
    اسم
  13. يُسْقَىٰyus'qāوہ پلائے جاتے ہیں
    مادہ
    سقي
    اصل لفظ
    سَقَى
    قسمِ کلمہ
    فعل
  14. بِمَآءٍbimāinپانی
    مادہ
    موه
    اصل لفظ
    ماء
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · اسم
  15. وَٰحِدٍwāḥidinایک ہی
    مادہ
    وحد
    اصل لفظ
    واحِد
    قسمِ کلمہ
    اسم
  16. وَنُفَضِّلُwanufaḍḍiluاور ہم فضیلت دیتے ہیں
    مادہ
    فضل
    اصل لفظ
    فَضَّلَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل
  17. بَعْضَهَاbaʿḍahāان میں سے بعض کو
    مادہ
    بعض
    اصل لفظ
    بَعْض
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  18. عَلَىٰʿalāپر
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    عَلَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  19. بَعْضٍbaʿḍinبعض
    مادہ
    بعض
    اصل لفظ
    بَعْض
    قسمِ کلمہ
    اسم
  20. فِىfīمیں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    فِي
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  21. ٱلْأُكُلِl-ukuliپھلوں میں
    مادہ
    اكل
    اصل لفظ
    أُكُل
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  22. إِنَّinnaیقیناً
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِنّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نصب
  23. فِىfīاس
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    فِي
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  24. ذَٰلِكَdhālikaمیں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ذا
    قسمِ کلمہ
    اسمِ اشارہ · بُعد · خطاب
  25. لَءَايَٰتٍlaāyātinالبتہ نشانیاں ہیں
    مادہ
    ايي
    اصل لفظ
    آيَة
    قسمِ کلمہ
    لامِ تاکید · اسم
  26. لِّقَوْمٍliqawminاس قوم کے لئے
    مادہ
    قوم
    اصل لفظ
    قَوْم
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · اسم
  27. يَعْقِلُونَyaʿqilūnaجو عقل سے کام لیتی ہو
    مادہ
    عقل
    اصل لفظ
    عَقَلُ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی

تفسیر

اور زمین میں مختلف ٹکڑے ایک دوسرے سے لگتے لگاتے ہیں (١) اور انگوروں کے باغات ہیں اور کھیت ہیں اور کھجوروں کے درخت ہیں، شاخ دار اور بعض ایسے ہیں (٢) جو بےشاخ ہیں سب ایک ہی پانی پلائے جاتے ہیں۔ پھر بھی ہم ایک کو ایک پر پھلوں میں برتری دیتے ہیں (٣) اس میں عقلمندوں کے لئے بہت سی نشانیاں ہیں۔ ٤۔١ متجورات۔ ایک دوسرے کے قریب اور متصل یعنی زمین کا ایک حصہ شاداب اور زرخیز ہے۔ خوب پیداوار دیتا ہے اس کے ساتھ ہی زمین شور ہے، جس میں کسی قسم کی بھی پیدا نہیں ہوتی۔ ٤۔٢ صنوان۔ کے ایک معنی ملے ہوئے اور غیر صنوان۔ کے جداجدا کیے گئے ہیں دوسرا معنی صنوان، ایک درخت، جس کی کئی شاخیں اور تنے ہوں، جیسے انار، انجیر اور بعض کھجوریں۔ ٤۔٣ یعنی زمین بھی ایک، پانی، ہوا بھی ایک۔ لیکن پھل اور غلہ مختلف قسم اور ان کے ذائقے اور شکلیں بھی ایک دوسرے سے مختلف۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan