الرعد ۱۳:۱۳
وَيُسَبِّحُ ٱلرَّعۡدُ بِحَمۡدِهِۦ وَٱلۡمَلَٰٓئِكَةُ مِنۡ خِيفَتِهِۦ وَيُرۡسِلُ ٱلصَّوَٰعِقَ فَيُصِيبُ بِهَا مَن يَشَآءُ وَهُمۡ يُجَٰدِلُونَ فِي ٱللَّهِ وَهُوَ شَدِيدُ ٱلۡمِحَالِ
Wayusabbihu arraAAdu bihamdihiwalmala-ikatu min kheefatihi wayursilu assawaAAiqafayuseebu biha man yashao wahum yujadiloonafee Allahi wahuwa shadeedu almihal
تراجم
گرج اس کی تسبیح وتعریف کرتی ہے اور فرشتے بھی، اس کے خوف سے[1] ۔ وہی آسمان سے بجلیاں گراتا ہے اور جس پر چاہتا ہے اس پر ڈالتا ہے[2] کفار اللہ کی بابت لڑ جھگڑ رہے ہیں اور اللہ سخت قوت والا ہے.[3]
- جیسے دوسرے مقام پر فرمایا «وَإِنْ مِنْ شَيْءٍ إِلا يُسَبِّحُ بِحَمْدِهِ» ( بني إسرائيل:44) ”ہر چیز اللہ کی تسبیح بیان کرتی ہے“۔
- یعنی اس کے ذریعے جس کو چاہتا ہے، ہلاک کر ڈالتا ہے۔
- مِحَالٌ ۔ کے معنی قوت مواخذہ اور تدبیر وغیرہ کے کیے گئے ہیں یعنی وہ بڑی قوت والا، نہایت مواخذہ کرنے والا اور تدبیر کرنے والا ہے۔
اور بادلوں کی گرج اسی کی تسبیح اور حمد کرتی ہے [1] اور اس کے رعب سے فرشتے بھی (تسبیح میں لگے ہوئے ہیں) اور وہی کڑکتی ہوئی بجلیاں بھیجتا ہے۔ پھر جس پر چاہتا ہے انہیں مصیبت بنا کر گرا دیتا ہے، اور ان (کافروں) کا حال یہ ہے کہ اللہ ہی کے بارے میں بحثیں کر رہے ہیں، حالانکہ اس کی طاقت بڑی زبردست ہے۔
- : بادلوں کی گرج کا حمد اور تسبیح کرنا حقیقی معنی میں بھی ہوسکتا ہے ؛ کیونکہ کائنات کی ہر چیز کے بارے میں قرآن کریم نے سورة بنی اسرائیل میں فرمایا ہے کہ وہ اپنے اپنے انداز میں اللہ تعالیٰ کی حمد اور تسبیح کرتی ہے مگر لوگ ان کی تسبیح کو سمجھتے نہیں ہیں (15۔ 44) اور اس کا یہ مطلب بھی ہوسکتا ہے کہ جو شخص بھی بادلوں کی گرج، چمک اس کے اسباب اور اس کے نتائج پر غور کرے گا، وہ دنیا کے کونے کونے تک پانی پہنچانے کے اس حیرت انگیز نظام کو دیکھ کر اس خالق ومالک کی تعریف کئے بغیر نہیں رہ سکتا جس نے یہ نظام بنایا ہے، نیز وہ اس نتیجے تک ضرور پہنچے گا جس ذات نے یہ محیرا لعقول نظام بنایا ہے، وہ ہر عیب سے پاک ہے اور اس کو اپنی خدائی میں کسی شریک یا مددگار کی ضرورت نہیں، اور تسبیح کے یہی معنی ہیں۔
لفظ بہ لفظ
- وَيُسَبِّحُwayusabbiḥuاور تسبیح کرتی ہے
- مادہ
- سبح
- اصل لفظ
- سَبَّحَ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · فعل
- ٱلرَّعْدُl-raʿduکڑک
- مادہ
- رعد
- اصل لفظ
- رَعْد
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
- بِحَمْدِهِۦbiḥamdihiساتھ اس کی تعریف کے
- مادہ
- حمد
- اصل لفظ
- حَمْد
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · اسم · ضمیرِ شخصی
- وَٱلْمَلَٰٓئِكَةُwal-malāikatuاور فرشتے
- مادہ
- ملك
- اصل لفظ
- مَلَك
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · حرفِ تعریف · اسم
- مِنْminسے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- مِن
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار
- خِيفَتِهِۦkhīfatihiاس کے خوف
- مادہ
- خوف
- اصل لفظ
- خِيفَة
- قسمِ کلمہ
- اسم · ضمیرِ شخصی
- وَيُرْسِلُwayur'siluاور وہ بھیجتا ہے
- مادہ
- رسل
- اصل لفظ
- أَرْسَلَ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · فعل
- ٱلصَّوَٰعِقَl-ṣawāʿiqaبجلیوں کو
- مادہ
- صعق
- اصل لفظ
- صاعِقَة
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
- فَيُصِيبُfayuṣībuپھر پہنچاتا ہے
- مادہ
- صوب
- اصل لفظ
- أَصابَ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · فعل
- بِهَاbihāان کو
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
- مَنmanجسے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- مَن
- قسمِ کلمہ
- اسمِ موصول
- يَشَآءُyashāuچاہتا ہے
- مادہ
- شيا
- اصل لفظ
- شاءَ
- قسمِ کلمہ
- فعل
- وَهُمْwahumحالانکہ وہ
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · ضمیرِ شخصی
- يُجَٰدِلُونَyujādilūnaجھگڑ رہے ہوتے ہیں
- مادہ
- جدل
- اصل لفظ
- جادَلُ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
- فِىfīمیں
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- فِي
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار
- ٱللَّهِl-lahiاللہ کے بارے
- مادہ
- اله
- اصل لفظ
- اللَّه
- قسمِ کلمہ
- اسمِ علم
- وَهُوَwahuwaاور وہ
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · ضمیرِ شخصی
- شَدِيدُshadīduسخت
- مادہ
- شدد
- اصل لفظ
- شَدِيد
- قسمِ کلمہ
- اسم
- ٱلْمِحَالِl-miḥāliپکڑنے والا ہے/ گرفت کرنے والا ہے
- مادہ
- محل
- اصل لفظ
- مِحال
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
تفسیر
گرج اس کی تسبیح و تعریف کرتی ہے اور فرشتے بھی، اس کے خوف سے (١) اور وہی آسمان سے بجلیاں گراتا ہے اور جس پر چاہتا ہے اس پر ڈالتا ہے (٢) کفار اللہ کی بابت لڑ جھگڑ رہے ہیں اور اللہ سخت قوت والا ہے (٣)۔ ١٣۔١ جیسے دوسرے مقام پر فرمایا (وَ اِنْ مِّنْ شَیْءٍ اِلَّاُ یُسَبِّحُ بِحَمْدِہٖ) (بنی اسریئیل۔٤٤) ہر چیز اللہ کی تسبیح بیان کرتی ہے۔ ١٣۔٢ یعنی اس کے ذریعے جس کو چاہتا ہے، ہلاک کر ڈالتا ہے۔ ١٣۔٣ محال۔ کے معنی قوت مواخذہ اور تدبیر وغیرہ کے کیے گئے ہیں یعنی وہ بڑی قوت والا، نہایت مواخذہ کرنے والا اور تدبیر کرنے والا ہے۔
Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan