يوسف ⁦۱۲:۸۱⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۲۴۵ · پارہ ۱۳

ٱرۡجِعُوٓاْ إِلَىٰٓ أَبِيكُمۡ فَقُولُواْ يَٰٓأَبَانَآ إِنَّ ٱبۡنَكَ سَرَقَ وَمَا شَهِدۡنَآ إِلَّا بِمَا عَلِمۡنَا وَمَا كُنَّا لِلۡغَيۡبِ حَٰفِظِينَ

IrjiAAoo ila abeekum faqooloo yaabana inna ibnaka saraqa wama shahidnailla bima AAalimna wama kunnalilghaybi hafitheen

تراجم

تم سب والد صاحب کی خدمت میں واپس جاؤ اور کہو کہ اباجی! آپ کے صاحبزادے نے چوری کی اور ہم نے وہی گواہی دی تھی جو ہم جانتے تھے[1] ۔ ہم کچھ غیب کی حفاﻇت کرنے والے نہ تھے.[2]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یعنی ہم نے جو عہد کیا تھا کہ ہم بنیامین کو باحفاظت واپس لے آئیں گے، تو یہ ہم نے اپنے علم کے مطابق عہد کیا تھا، بعد میں جو واقعہ پیش آگیا اور جس کی وجہ سے بنیامین کو ہمیں چھوڑنا پڑا، یہ تو ہمارے وہم و گمان میں بھی نہ تھا۔ دوسرا مطلب یہ ہے ہم نے چوری کی جو سزا بیان کی تھی چور کو ہی چوری کے بدلے میں رکھ لیا جائے، تو یہ سزا ہم نے اپنے علم کے مطابق ہی تجویز کی تھی۔ اس میں کسی قسم کی بدنیتی شامل نہیں تھی۔ لیکن یہ اتفاق کی بات تھی کہ جب سامان کی تلاشی لی گئی تو مسروقہ کٹورا بنیامین کے سامان سے نکل آیا۔
  2. یعنی مستقبل میں پیش آنے والے واقعات سے ہم بےخبر تھے۔

جاؤ۔ اپنے والد کے پاس واپس جاؤ، اور ان سے کہو کہ : ابا جان ! آپ کے بیٹے نے چوری کرلی تھی اور ہم نے وہی بات کہی ہے جو ہمارے علم میں آئی ہے، اور غیب کی نگہبانی تو ہمارے بس میں نہیں تھی۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. ٱرْجِعُوٓا۟ir'jiʿūلوٹ آؤ
    مادہ
    رجع
    اصل لفظ
    رَجَعَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  2. إِلَىٰٓilāطرف
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِلَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  3. أَبِيكُمْabīkumاپنے باپ کی
    مادہ
    ابو
    اصل لفظ
    أَب
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  4. فَقُولُوا۟faqūlūپھر کہو
    مادہ
    قول
    اصل لفظ
    قالَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی
  5. يَٰٓأَبَانَآyāabānāاے ہمارے ابا جان
    مادہ
    ابو
    اصل لفظ
    أَب
    قسمِ کلمہ
    حرفِ ندا · اسم · ضمیرِ شخصی
  6. إِنَّinnaبیشک
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِنّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نصب
  7. ٱبْنَكَib'nakaتیرے بیٹے نے
    مادہ
    بني
    اصل لفظ
    ابْن
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  8. سَرَقَsaraqaچوری کی ہے
    مادہ
    سرق
    اصل لفظ
    سَرَقَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  9. وَمَاwamāاور ہم نے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ما
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ نفی
  10. شَهِدْنَآshahid'nāدیکھا نہیں
    مادہ
    شهد
    اصل لفظ
    شَهِدَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  11. إِلَّاillāمگر
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِلّا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ حصر
  12. بِمَاbimāجو ہم کو
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ما
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · اسمِ موصول
  13. عَلِمْنَاʿalim'nāمعلوم ہوا
    مادہ
    علم
    اصل لفظ
    عَلِمَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  14. وَمَاwamāاور نہیں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ما
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ نفی
  15. كُنَّاkunnāہیں ہم
    مادہ
    كون
    اصل لفظ
    كانَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  16. لِلْغَيْبِlil'ghaybiغیب کے لئے
    مادہ
    غيب
    اصل لفظ
    غَيْب
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · حرفِ تعریف · اسم
  17. حَٰفِظِينَḥāfiẓīnaحفاظت کرنے والے
    مادہ
    حفظ
    اصل لفظ
    حافِظ
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

تم سب والد صاحب کی خدمت میں واپس جاؤ اور کہو کہ ابا جی! آپ کے صاحب زادے نے چوری کی اور ہم نے وہی گواہی دی تھی جو ہم جانتے تھے (١) ہم کچھ غیب کی حفاظت کرنے والے نہ تھے (٢)۔ ٨٠۔١ یعنی ہم نے جو عہد کیا تھا کہ ہم بنیامین کو باحفاظت واپس لے آئیں گے، تو یہ ہم نے اپنے علم کے مطابق عہد کیا تھا، بعد میں جو واقعہ پیش آگیا اور جس کی وجہ سے بنیامین کو ہمیں چھوڑنا پڑا، یہ تو ہمارے وہم و گمان میں بھی نہ تھا۔ دوسرا مطلب یہ ہے ہم نے چوری کی جو سزا بیان کی تھی چور کو ہی چوری کے بدلے میں رکھ لیا جائے، تو یہ سزا ہم نے اپنے علم کے مطابق ہی تجویز کی تھی۔ اس میں کسی قسم کی بدنیتی شامل نہیں تھی۔ لیکن یہ اتفاق کی بات تھی کہ جب سامان کی تلاشی لی گئی تو مسروقہ کٹورا بنیامین کے سامان سے نکل آیا۔ ٨١۔٢ یعنی مستقبل میں پیش آنے والے واقعات سے ہم بےخبر تھے۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan