هود ⁦۱۱:۶۰⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۲۲۸ · پارہ ۱۲

وَأُتۡبِعُواْ فِي هَٰذِهِ ٱلدُّنۡيَا لَعۡنَةٗ وَيَوۡمَ ٱلۡقِيَٰمَةِۗ أَلَآ إِنَّ عَادٗا كَفَرُواْ رَبَّهُمۡۗ أَلَا بُعۡدٗا لِّعَادٖ قَوۡمِ هُودٖ 

WaotbiAAoo fee hathihi addunyalaAAnatan wayawma alqiyamati ala inna AAadankafaroo rabbahum ala buAAdan liAAadin qawmi hood

تراجم

دنیا میں بھی ان کے پیچھے لعنت لگا دی گئی اور قیامت کے دن بھی[1] ، دیکھ لو قوم عاد نے اپنے رب سے کفر کیا، ہود کی قوم عاد پر دوری ہو.[2]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. لَعْنَہ کا مطلب اللہ کی رحمت سے دوری، امور خیر سے محرومی اور لوگوں کی طرف سے ملامت و بیزاری۔ دنیا میں یہ لعنت اس طرح کہ اہل ایمان میں ان کا ذکر ہمیشہ ملامت اور بیزاری کے انداز میں ہوگا اور قیامت میں اس طرح کہ وہاں علٰی رؤوس الشہاد ذلت اور رسوائی سے دو چار اور عذاب الٰہی میں مبتلا ہوں گے۔
  2. بُعْد کا یہ لفظ رحمت سے دوری اور لعنت اور ہلاکت کے معنی کے لئے ہے، جیسا کہ اس سے قبل بھی وضاحت کی جا چکی ہے۔

اور (اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ) اس دنیا میں بھی پھٹکار ان کے پیچھے لگا دی گئی، اور قیامت کے دن بھی۔ یاد رکھو کہ قوم عاد نے اپنے رب کے ساتھ کفر کا معاملہ کیا تھا۔ یا درکھو کہ بربادی عاد ہی کی ہوئی، جو ہود کی قوم تھی۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. وَأُتْبِعُوا۟wa-ut'biʿūاور ان کے پیچھے لگا دیا گیا
    مادہ
    تبع
    اصل لفظ
    أَتْبَعَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی
  2. فِىfīمیں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    فِي
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  3. هَٰذِهِhādhihiاس (میں)
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ذا
    قسمِ کلمہ
    تنبیہ · اسمِ اشارہ
  4. ٱلدُّنْيَاl-dun'yāدنیا (میں)
    مادہ
    دنو
    اصل لفظ
    دُنْيا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  5. لَعْنَةًlaʿnatanلعنت کو
    مادہ
    لعن
    اصل لفظ
    لَعْنَة
    قسمِ کلمہ
    اسم
  6. وَيَوْمَwayawmaاور دن
    مادہ
    يوم
    اصل لفظ
    يَوْم
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · اسم
  7. ٱلْقِيَٰمَةِl-qiyāmatiقیامت کے (دن بھی)
    مادہ
    قوم
    اصل لفظ
    قِيامَة
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  8. أَلَآalāخبردار
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    أَلا
    قسمِ کلمہ
    تنبیہ
  9. إِنَّinnaبےشک۔ یقیناً
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِنّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نصب
  10. عَادًاʿādanعاد نے
    مادہ
    عود
    اصل لفظ
    عاد
    قسمِ کلمہ
    اسمِ علم
  11. كَفَرُوا۟kafarūانکار کیا۔ کفر کیا
    مادہ
    كفر
    اصل لفظ
    كَفَرَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  12. رَبَّهُمْrabbahumاپنے رب کا۔ سے
    مادہ
    ربب
    اصل لفظ
    رَبّ
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  13. أَلَاalāخبردار
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    أَلا
    قسمِ کلمہ
    تنبیہ
  14. بُعْدًاbuʿ'danدوری ہے۔ لعنت ہے
    مادہ
    بعد
    اصل لفظ
    بُعْد
    قسمِ کلمہ
    اسم
  15. لِّعَادٍliʿādinعاد کے لیے
    مادہ
    عود
    اصل لفظ
    عاد
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · اسمِ علم
  16. قَوْمِqawmiجو قوم
    مادہ
    قوم
    اصل لفظ
    قَوْم
    قسمِ کلمہ
    اسم
  17. هُودٍhūdinہود (تھی)
    مادہ
    هود
    اصل لفظ
    هُود
    قسمِ کلمہ
    اسمِ علم

تفسیر

دنیا میں بھی ان کے پیچھے لعنت لگا دی گئی اور قیامت کے دن بھی (١) دیکھ لو قوم عاد نے اپنے رب سے کفر کیا، ہود کی قوم عاد پر دوری ہو (٢)۔ ٦٠۔١ لَعْنَہ کا مطلب اللہ کی رحمت سے دوری، امور خیر سے محرومی اور لوگوں کی طرف سے ملامت و بیزاری۔ دنیا میں یہ لعنت اس طرح کہ اہل ایمان میں ان کا ذکر ہمیشہ ملامت اور بیزاری کے انداز میں ہوگا اور قیامت میں اس طرح کہ وہاں علٰی رؤوس الشہاد ذلت اور رسوائی سے دو چار اور عذاب الٰہی میں مبتلا ہوں گے۔ ٦٠۔٢ بُعْد کا یہ لفظ رحمت سے دوری اور لعنت اور ہلاکت کے معنی کے لئے ہے، جیسا کہ اس سے قبل بھی وضاحت کی جا چکی ہے۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan