هود ⁦۱۱:۵۰⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۲۲۷ · پارہ ۱۲

وَإِلَىٰ عَادٍ أَخَاهُمۡ هُودٗاۚ قَالَ يَٰقَوۡمِ ٱعۡبُدُواْ ٱللَّهَ مَا لَكُم مِّنۡ إِلَٰهٍ غَيۡرُهُۥٓۖ إِنۡ أَنتُمۡ إِلَّا مُفۡتَرُونَ 

Wa-ila AAadin akhahumhoodan qala ya qawmi oAAbudoo Allaha malakum min ilahin ghayruhu in antum illa muftaroon

تراجم

اور قوم عاد کی طرف ان کے بھائی ہود کو ہم[1] نے بھیجا، اس نے کہا میری قوم والو! اللہ ہی کی عبادت کرو، اس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں، تم تو صرف بہتان باندھ رہے ہو۔[2]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. بھائی سے مراد انہی کی قوم کا ایک فرد۔
  2. یعنی اللہ کے ساتھ دوسروں کو شریک ٹھہرا کر تم اللہ پر جھوٹ باندھ رہے ہو۔

اور قوم عاد کے پاس ہم نے ان کے بھائی ہود کو پیغمبر بنا کر بھیجا [1] انہوں نے کہا : اے میری قوم ! اللہ کی عبادت کرو، اس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں ہے، تمہاری حقیقت اس کے سوا کچھ نہیں کہ تم نے جھوٹی باتیں تراش رکھی ہیں۔

Mufti Taqi Usmani
  1. : قوم عاد کا مختصر تعارف سورة اعراف (65:7) میں گذر چکا ہے۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. وَإِلَىٰwa-ilāاور طرف
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِلَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ جار
  2. عَادٍʿādin(قوم) عاد کی
    مادہ
    عود
    اصل لفظ
    عاد
    قسمِ کلمہ
    اسمِ علم
  3. أَخَاهُمْakhāhumان کے بھائی
    مادہ
    اخو
    اصل لفظ
    أَخ
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  4. هُودًاhūdanہود کو (بھیجا)
    مادہ
    هود
    اصل لفظ
    هُود
    قسمِ کلمہ
    اسمِ علم
  5. قَالَqālaاس نے کہا
    مادہ
    قول
    اصل لفظ
    قالَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  6. يَٰقَوْمِyāqawmiاے میری قوم
    مادہ
    قوم
    اصل لفظ
    قَوْم
    قسمِ کلمہ
    حرفِ ندا · اسم
  7. ٱعْبُدُوا۟uʿ'budūعبادت کرو
    مادہ
    عبد
    اصل لفظ
    عَبَدَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  8. ٱللَّهَl-lahaاللہ کی
    مادہ
    اله
    اصل لفظ
    اللَّه
    قسمِ کلمہ
    اسمِ علم
  9. مَاmāنہیں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ما
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نفی
  10. لَكُمlakumتمہارے لیے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  11. مِّنْminکوئی
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  12. إِلَٰهٍilāhinالہ (برحق)
    مادہ
    اله
    اصل لفظ
    إِلٰه
    قسمِ کلمہ
    اسم
  13. غَيْرُهُۥٓghayruhuاس کے سوا
    مادہ
    غير
    اصل لفظ
    غَيْر
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  14. إِنْinنہیں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نفی
  15. أَنتُمْantumتم
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
    قسمِ کلمہ
    ضمیرِ شخصی
  16. إِلَّاillāمگر
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِلّا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ حصر
  17. مُفْتَرُونَmuf'tarūnaجھوٹ گھڑنے والے
    مادہ
    فري
    اصل لفظ
    مُفْتَري
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

قوم ہود کی تاریخ اللہ تعالیٰ نے حضرت ہود (علیہ السلام) کو ان کی قوم کی طرف اپنا رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بنا کر بھیجا، انہوں نے قوم کو اللہ کی توحید کی دعوت دی۔ اور اس کے سوا اوروں کی پوجا پاٹ سے روکا۔ اور بتلایا کہ جن کو تم پوجتے ہو ان کی پوجا خود تم نے گھڑ لی ہے۔ بلکہ ان کے نام اور وجود تمہارے خیالی ڈھکوسلے ہیں۔ ان سے کہا کہ میں اپنی نصیحت کا کوئی بدلہ اور معاوضہ تم سے نہیں چاہتا۔ میرا ثواب میرا رب مجھے دے گا۔ جس نے مجھے پیدا کیا ہے۔ کیا تم یہ موٹی سی بات بھی عقل میں نہیں لاتے کہ یہ دنیا آخرت کی بھلائی کی تمہیں راہ دکھانے والا ہے اور تم سے کوئی اجرت طلب کرنے والا نہیں۔ تم استغفار میں لگ جاؤ، گذشہ گناہوں کی معافی اللہ تعالیٰ سے طلب کرو۔ اور توبہ کرو، آئندہ کے لیے گناہوں سے رک جاؤ۔ یہ دونوں باتیں جس میں ہوں اللہ تعالیٰ اس کی روزی اس پر آسان کرتا ہے۔ اس کا کام اس پر سہل کرتا ہے۔ اس کی نشانی کی حفاظت کرتا ہے۔ سنو ایسا کرنے سے تم پر بارشیں برابر عمدہ اور زیادہ برسیں گی اور تمہاری قوت وطاقت میں دن دونی رات چوگنی برکتیں ہوں گے۔ حدیث شریف میں ہے جو شخص استغفار کو لازم پکڑ لے اللہ تعالیٰ اسے ہر مشکل سے نجات دیتا ہے، ہر تنگی سے کشادگی عطا فرماتا ہے اور روزی تو اسی جگہ سے پہنچاتا ہے جو خود اس کے خواب و خیال میں بھی ہو۔

مکمل تفسیر پڑھیں

Urdu - Tafsir Ibn Kathir