هود ⁦۱۱:۴۸⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۲۲۷ · پارہ ۱۲

قِيلَ يَٰنُوحُ ٱهۡبِطۡ بِسَلَٰمٖ مِّنَّا وَبَرَكَٰتٍ عَلَيۡكَ وَعَلَىٰٓ أُمَمٖ مِّمَّن مَّعَكَۚ وَأُمَمٞ سَنُمَتِّعُهُمۡ ثُمَّ يَمَسُّهُم مِّنَّا عَذَابٌ أَلِيمٞ

Qeela ya noohu ihbitbisalamin minna wabarakatin AAalayka waAAalaomamin mimman maAAaka waomamun sanumattiAAuhum thumma yamassuhumminna AAathabun aleem

تراجم

فرما دیا گیا کہ اے نوح! ہماری جانب سے سلامتی اور ان برکتوں کے ساتھ اتر[1] ، جو تجھ پر ہیں اور تیرے ساتھ کی بہت سی جماعتوں پر[2] اور بہت سی وه امتیں ہوں گی جنہیں ہم فائده تو ضرور پہنچائیں گے لیکن پھر انہیں ہماری طرف سے دردناک عذاب پہنچے گا۔[3]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یہ اترنا کشتی سے یا اس پہاڑ سے ہے جس پر کشتی جا کر ٹھہر گئی تھی۔
  2. اس سے مراد یا تو وہ گروہ ہیں جو حضرت نوح (عليه السلام) کے ساتھ کشتی میں سوار تھے، یا آئندہ ہونے والے وہ گروہ ہیں جو ان کی نسل سے ہونے والے تھے، اگلے فقرے کے پیش نظر یہی دوسرا مفہوم زیادہ صحیح ہے۔
  3. یہ وہ گروہ ہیں جو کشتی میں بچ جانے والوں کی نسل سے قیامت تک ہوں گے۔ مطلب یہ ہے کہ ان کافروں کو دنیا کی چند روزہ زندگی گزارنے کے لئے ہم دنیا کا سازو سامان ضرور دیں گے لیکن بالآخر عذاب الیم سے دو چار ہوں گے۔

فرمایا گیا کہ : اے نوح اب (کشتی سے) اتر جاؤ، ہماری طرف سے وہ سلامتی اور برکتیں لے کر جو تمہارے لیے بھی ہیں اور تمہاری جتنی قومیں ہیں، ان کے لیے بھی۔ اور کچھ قومیں ایسی ہیں جن کو ہم (دنیا میں) لطف اٹھانے کا موقع دیں گے، پھر ان کو ہماری طرف سے ایک دردناک عذاب آپکڑے گا۔ [1]

Mufti Taqi Usmani
  1. : سلامتی اور برکتوں کا وعدہ جو حضرت نوح ؑ کے ساتھیوں کے لیے کیا گیا، اس میں ”قوموں“ کا لفظ استعمال کر کے یہ اشارہ دیا گیا ہے کہ یہ لوگ اگرچہ اس وقت تھوڑے سے ہیں لیکن ان کی نسل سے بہت سی قومیں پیدا ہوں گی، اور دین حق پر قائم رہیں گی، اس لیے سلامتی اور برکتوں میں وہ بھی شریک ہوں گی۔ البتہ آخر میں یہ فرمایا گیا کہ کچھ قومیں ان کی نسل میں ایسی آئیں گی کہ جو دین برحق پر قائم نہیں رہیں گی۔ لہذا انہیں دنیا میں کچھ عرصے لطف اٹھانے کا موقع دیا جائے گا۔ لیکن ان کا آخری انجام ان کے کفر کی وجہ سے یہی ہوگا کہ وہ دنیا یا آخرت میں اللہ تعالیٰ کے عذاب میں گرفتار ہوں گے۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. قِيلَqīlaپکارا گیا
    مادہ
    قول
    اصل لفظ
    قالَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  2. يَٰنُوحُyānūḥuاے نوح
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    نُوح
    قسمِ کلمہ
    حرفِ ندا · اسمِ علم
  3. ٱهْبِطْih'biṭاتر جا
    مادہ
    هبط
    اصل لفظ
    يَهْبِطُ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  4. بِسَلَٰمٍbisalāminسلامتی کے ساتھ
    مادہ
    سلم
    اصل لفظ
    سَلام
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · اسم
  5. مِّنَّاminnāہماری طرف سے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  6. وَبَرَكَٰتٍwabarakātinاور برکتیں ہوں
    مادہ
    برك
    اصل لفظ
    بَرَكَة
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · اسم
  7. عَلَيْكَʿalaykaتجھ پر
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    عَلَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  8. وَعَلَىٰٓwaʿalāپر
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    عَلَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ جار
  9. أُمَمٍumaminاور ان جماعتوں پر
    مادہ
    امم
    اصل لفظ
    أُمَّة
    قسمِ کلمہ
    اسم
  10. مِّمَّنmimmanان میں سے جو
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مَن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · اسمِ موصول
  11. مَّعَكَmaʿakaتیرے ساتھ ہیں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مَع
    قسمِ کلمہ
    ظرفِ مکان · ضمیرِ شخصی
  12. وَأُمَمٌwa-umamunاور کچھ جماعتیں
    مادہ
    امم
    اصل لفظ
    أُمَّة
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · اسم
  13. سَنُمَتِّعُهُمْsanumattiʿuhumعنقریب ہم فائدہ دیں گے ان کو
    مادہ
    متع
    اصل لفظ
    مَتَّعْ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استقبال · فعل · ضمیرِ شخصی
  14. ثُمَّthummaپھر
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ثُمّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف
  15. يَمَسُّهُمyamassuhumچھولے گا ان کو
    مادہ
    مسس
    اصل لفظ
    مَسَّ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  16. مِّنَّاminnāہماری طرف سے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  17. عَذَابٌʿadhābunعذاب
    مادہ
    عذب
    اصل لفظ
    عَذاب
    قسمِ کلمہ
    اسم
  18. أَلِيمٌalīmunدردناک
    مادہ
    الم
    اصل لفظ
    أَلِيم
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

طوفان نوح کا آخری منظر کشتی ٹھہری اور اللہ کا سلام آپ پر اور آپ کے تمام مومن ساتھیوں پر اور ان کی اولاد میں سے قیامت تک جو ایماندار آنے والے ہیں سب پر نازل ہوا۔ ساتھ ہی کافروں کے دنیوی فائدے سے مستفید ہونے اور پھر عذاب میں گرفتار ہونے کا بھی اعلان ہوا۔ پس یہ آیت قیامت تک کے مومنوں کی سلامتی اور برکت اور کافروں کی سزا پر مبنی ہے۔ امام ابن اسحاق کا بیان ہے کہ جب جناب باری جل شانہ نے طوفان بند کرنے کا ارادہ فرما لیا تو روئے زمین پر ایک ہوا بھیج دی جس نے پانی کو ساکن کردیا اور اس کا ابلنا بند ہوگیا ساتھ ہی آسمان کے دروازے بھی جو اب تک پانی برسا رہے تھے بند کر دئیے گئے۔ زمین کو پانی کے جذب کرلینے کا حکم ہوگیا اسی وقت پانی کم ہونا شروع ہوگیا اور بقول اہل توراۃ کے ساتویں مہینے کی سترہویں تاریخ کشتی نوح " جودی " پر لگی۔ دسویں مہینے کی پہلی تاریخ کو پہاڑوں کی چوٹیاں کھل گئیں۔ اس کے چالیس دن کے بعد کشتی کے روزن پانی کے اوپر دکھائی دینے لگے۔ پھر آپ نے کوے کو پانی کی تحقیق کے لیے بھیجا لیکن وہ پلٹ کر نہ آیا، آپ نے کبوتر کو بھیجا جو واپس آیا۔ اپنے پاؤں رکھنے کو اسے جگہ نہ ملی، آپ نے اپنے ہاتھ پر لے کر اسے اندر لے لیا، پھر ساتھ دن کے بعد اسے دوبارہ بھیجا۔ شام کو وہ واپس آیا، اپنی چونچ میں زیتون کا پتہ لیے ہوئے تھا اس سے اللہ کے نبی نے معلوم کرلیا کہ پانی زمین سے کچھ ہی اونچا رہ گیا ہے۔ پھر سات دن کے بعد بھیجا اب کی مرتبہ وہ نہ لوٹا تو آپ نے سمجھ لیا کہ زمین بالکل خشک ہوچکی ہے۔ الغرض پورے ایک سال کے بعد حضرت نوح (علیہ السلام) نے کشتی کا سرپوش اٹھایا اور آواز آئی کہ اے نوح ہماری نازل کردہ سلامتی کے ساتھ اب اتر آؤ الخ۔

مکمل تفسیر پڑھیں

Urdu - Tafsir Ibn Kathir