هود ⁦۱۱:۳۴⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۲۲۵ · پارہ ۱۲

وَلَا يَنفَعُكُمۡ نُصۡحِيٓ إِنۡ أَرَدتُّ أَنۡ أَنصَحَ لَكُمۡ إِن كَانَ ٱللَّهُ يُرِيدُ أَن يُغۡوِيَكُمۡۚ هُوَ رَبُّكُمۡ وَإِلَيۡهِ تُرۡجَعُونَ

Wala yanfaAAukum nushee inaradtu an ansaha lakum in kana Allahuyureedu an yughwiyakum huwa rabbukum wa-ilayhi turjaAAoon

تراجم

تمہیں میری خیر خواہی کچھ بھی نفع نہیں دے سکتی، گو میں کتنی ہی تمہاری خیر خواہی کیوں نہ چاہوں، بشرطیکہ اللہ کا اراده تمہیں گمراه کرنے کا ہو[1] ، وہی تم سب کا پروردگار ہے[2] اور اسی کی طرف لوٹائے جاؤ گے۔

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. إِغْوَاءٌ بمعنی اضلال (گمراہ کرنا ہے)۔ یعنی تمہارا کفر وجحود اگر اس مقام پر پہنچ چکا ہے، جہاں سے کسی انسان کو پلٹ کر آنا اور ہدایت کو اپنا لینا ناممکن ہے، تو اسی کیفیت کو اللہ تعالٰی کی طرف سے مہر لگا دینا کہا جاتا ہے، جس کے بعد ہدایت کی کوئی امید باقی نہیں رہ جاتی۔ مطلب یہ ہے کہ اگر تم بھی اسی خطرناک موڑ تک پہنچ چکے ہو تو پھر میں تمہاری خیر خواہی بھی کرنی چاہوں یعنی ہدایت پر لانے کی اور زیادہ کوشش کروں، تو یہ کوشش اور خیر خواہی تمہارے لئے مفید نہیں، کیونکہ تم گمراہی کے آخری مقام پر پہنچ چکے ہو۔
  2. ہدایت اور گمراہی بھی اسی کے ہاتھ میں ہے اور اسی کی طرف تم سب کو لوٹ کر جانا ہے، جہاں وہ تمہیں تمہارے عملوں کی جزا دے گا۔ نیکوں کو انکے نیک عمل کی جزا اور بروں کو ان کی برائی کی سزا دے گا۔

اگر میں تمہاری خیر خواہی کرنا چاہوں تو میری خیر خواہی اس صورت میں تمہارے کوئی کام نہیں آسکتی جب اللہ ہی نے (تمہاری ضد اور ہٹ دھرمی کی وجہ سے) تمہیں گمراہی کرنے کا ارادہ کرلیا ہو۔ وہی تمہارا پروردگار ہے، اور اسی کے پاس تمہیں واپس لے جایا جائے گا۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. وَلَاwalāاور نہیں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    لا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ نفی
  2. يَنفَعُكُمْyanfaʿukumفائدہ دے سکتی تم کو
    مادہ
    نفع
    اصل لفظ
    نَفَعَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  3. نُصْحِىٓnuṣ'ḥīمیری خیر خواہی
    مادہ
    نصح
    اصل لفظ
    نُصْح
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  4. إِنْinاگر
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ شرط
  5. أَرَدتُّaradttuمیں چاہوں
    مادہ
    رود
    اصل لفظ
    أَرادَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  6. أَنْanکہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    أَن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ مصدری
  7. أَنصَحَanṣaḥaمیں خیر خواہی کروں
    مادہ
    نصح
    اصل لفظ
    نَصَحُ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  8. لَكُمْlakumتمہاری
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  9. إِنinاگر
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ شرط
  10. كَانَkānaہے
    مادہ
    كون
    اصل لفظ
    كانَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  11. ٱللَّهُl-lahuاللہ
    مادہ
    اله
    اصل لفظ
    اللَّه
    قسمِ کلمہ
    اسمِ علم
  12. يُرِيدُyurīduارادہ رکھتا
    مادہ
    رود
    اصل لفظ
    أَرادَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  13. أَنanکہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    أَن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ مصدری
  14. يُغْوِيَكُمْyugh'wiyakumبھٹکا دے تم کو
    مادہ
    غوي
    اصل لفظ
    أَغْوَيْ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  15. هُوَhuwaوہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
    قسمِ کلمہ
    ضمیرِ شخصی
  16. رَبُّكُمْrabbukumرب ہے تمہارا
    مادہ
    ربب
    اصل لفظ
    رَبّ
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  17. وَإِلَيْهِwa-ilayhiاور اسی کی طرف
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِلَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  18. تُرْجَعُونَtur'jaʿūnaتم لوٹائے جاؤ گے
    مادہ
    رجع
    اصل لفظ
    رَجَعَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی

تفسیر

تمہیں میری خیر خواہی کچھ بھی نفع نہیں دے سکتی، گو میں کتنی ہی تمہاری خیر خواہی کیوں نہ چاہوں، بشرطیکہ اللہ کا ارادہ تمہیں گمراہ کرنے کا ہو (١) وہی تم سب کا پروردگار ہے (٢) اور اسی کی طرف لوٹ جاؤ گے۔ ٣٤۔١ اغواء بمعنی اضلال (گمراہ کرنا ہے)۔ یعنی تمہارا کفر وجحود اگر اس مقام پر پہنچ چکا ہے، جہاں سے کسی انسان کو پلٹ کر آنا اور ہدایت کو اپنا لینا ناممکن ہے، تو اسی کیفیت کو اللہ تعالٰی کی طرف سے مہر لگا دینا کہا جاتا ہے، جس کے بعد ہدایت کی کوئی امید باقی نہیں رہ جاتی۔ مطلب یہ ہے کہ اگر تم بھی اسی خطرناک موڑ تک پہنچ چکے ہو تو پھر میں تمہاری خیر خواہی بھی کرنی چاہوں یعنی ہدایت پر لانے کی اور زیادہ کوشش کروں، تو یہ کوشش اور خیر خواہی تمہارے لئے مفید نہیں، کیونکہ تم گمراہی کے آخری مقام پر پہنچ چکے ہو۔ ٣٤۔۲ہدایت اور گمراہی بھی اسی کے ہاتھ میں ہے اور اسی کی طرف تم سب کو لوٹ کر جانا ہے، جہاں وہ تمہیں تمہارے عملوں کی جزا دے گا۔ نیکوں کو انکے نیک عمل کی جزا اور بروں کو ان کی برائی کی سزا دے گا۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan