هود ⁦۱۱:۱۹⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۲۲۳ · پارہ ۱۲

ٱلَّذِينَ يَصُدُّونَ عَن سَبِيلِ ٱللَّهِ وَيَبۡغُونَهَا عِوَجٗا وَهُم بِٱلۡأٓخِرَةِ هُمۡ كَٰفِرُونَ

Allatheena yasuddoona AAansabeeli Allahi wayabghoonaha AAiwajan wahum bil-akhiratihum kafiroon

تراجم

جو اللہ کی راه سے روکتے ہیں اور اس میں کجی تلاش کر لیتے ہیں[1] ۔ یہی آخرت کے منکر ہیں.

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یعنی لوگوں کو اللہ کی راہ سے روکنے کے لئے، اس میں کجیاں تلاش کرتے اور لوگوں کو متنفر کرتے ہیں۔

جو اللہ کے راستے سے دوسروں کو روکتے تھے، اور اس میں کجی تلاش کرتے تھے [1] اور آخرت کے تو وہ بالکل ہی منکر تھے۔

Mufti Taqi Usmani
  1. : یعنی دین حق کے بارے میں طرح طرح کے اعتراضات نکال کر اس کو ٹیڑھا ثابت کرنے کی کوشش کرتے تھے۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. ٱلَّذِينَalladhīnaوہ لوگ ہیں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    الَّذِي
    قسمِ کلمہ
    اسمِ موصول
  2. يَصُدُّونَyaṣuddūnaجو روکتے ہیں
    مادہ
    صدد
    اصل لفظ
    صَدَّ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  3. عَنʿanسے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    عَن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  4. سَبِيلِsabīliراستے (سے)
    مادہ
    سبل
    اصل لفظ
    سَبِيل
    قسمِ کلمہ
    اسم
  5. ٱللَّهِl-lahiاللہ کے
    مادہ
    اله
    اصل لفظ
    اللَّه
    قسمِ کلمہ
    اسمِ علم
  6. وَيَبْغُونَهَاwayabghūnahāاور تلاش کرتے ہیں اس میں
    مادہ
    بغي
    اصل لفظ
    بَغَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی · ضمیرِ شخصی
  7. عِوَجًاʿiwajanٹیڑھا پن
    مادہ
    عوج
    اصل لفظ
    عِوَج
    قسمِ کلمہ
    اسم
  8. وَهُمwahumاور وہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
    قسمِ کلمہ
    حرفِ حال · ضمیرِ شخصی
  9. بِٱلْءَاخِرَةِbil-ākhiratiساتھ آخرت کے
    مادہ
    اخر
    اصل لفظ
    آخِر
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · حرفِ تعریف · اسم
  10. هُمْhumوہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
    قسمِ کلمہ
    ضمیرِ شخصی
  11. كَٰفِرُونَkāfirūnaانکاری ہیں
    مادہ
    كفر
    اصل لفظ
    كافِر
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

جو اللہ کی راہ سے روکتے ہیں اور اس میں کجی تلاش کر لیتے ہیں (١) یہی آخرت کے منکر ہیں۔ ١٩۔١ یعنی لوگوں کو اللہ کی راہ سے روکنے کے لئے، اس میں کجیاں تلاش کرتے اور لوگوں کو متنفر کرتے ہیں۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan