العصر ⁦۱۰۳:۲⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۶۰۱ · پارہ ۳۰

إِنَّ ٱلۡإِنسَٰنَ لَفِي خُسۡرٍ

Inna al-insana lafee khusr

تراجم

بیشک (بالیقین) انسان سرتا سر نقصان میں ہے.[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یہ جواب قسم ہے۔ انسان کا خسارہ اور ہلاکت واضح ہے کہ جب تک وہ زندہ رہتا ہے، اس کے شب وروز سخت محنت کرتے ہوئے گزرتے ہیں پھر جب موت سے ہم کنار ہوتا ہے تو موت کے بعد بھی آرام وراحت نصیب نہیں ہوتی، بلکہ وہ جہنم کا ایندھن بنتا ہے۔

انسان درحقیقت بڑے گھاٹے میں ہے۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. إِنَّinnaبیشک
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِنّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نصب
  2. ٱلْإِنسَٰنَl-insānaتمام انسان
    مادہ
    انس
    اصل لفظ
    إِنسان
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  3. لَفِىlafīالبتہ میں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    فِي
    قسمِ کلمہ
    لامِ تاکید · حرفِ جار
  4. خُسْرٍkhus'rinنقصان میں ہیں/ خسارے میں ہیں
    مادہ
    خسر
    اصل لفظ
    خُسْر
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

بیشک (بالیقین) انسان سراسر نقصان میں ہے (١) ٢۔١ یہ جواب قسم ہے۔ انسان کا خسارہ اور ہلاکت واضح ہے کہ جب تک وہ زندہ رہتا ہے، اس کے شب و روز سخت محنت کرتے ہوئے گزرتے ہیں، پھر جب موت سے ہمکنار ہوتا ہے تو موت کے بعد آرام اور راحت نہیں ہوتی، بلکہ وہ جہنم کا ایندھن بنتا ہے۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan