Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) القارعة ۱۰۱:۵
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
وَتَكُونُ ٱلۡجِبَالُ كَٱلۡعِهۡنِ ٱلۡمَنفُوشِ
آیت ۱۰۱:۵ کھولیںاور پہاڑ دھنے ہوئے رنگین اون کی طرح ہو جائیں گے.[1]
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
اور پہاڑ رنگ برنگ کے دُھنکے ہوئے اُون کی طرح ہوں گے۔ [2]
سورة القارعہ حاشیہ نمبر : 2
یہاں تک قیامت کے پہلے مرحلے کا ذکر ہے۔ یعنی جب وہ حادثہ عظیم برپا ہوگا جس کے نتیجے میں دنیا کا سارا نظام درہم برہم ہوجائے گا اس وقت لوگ گھبراہٹ کی حالت میں اس طرح بھاگے بھاگے پھریں گے جیسے روشنی پر آنے والے پروانے ہر طرف پراگندہ و منتشر ہوتے ہیں، اور پہاڑ رنگ برنگ کے ڈھنکے ہوئے اون کی طرح اڑنے لگیں گے۔ رنگ برنگ کے اون سے پہاڑوں کو تشبیہ اس لیے دی گئی ہے کہ ان کے رنگ مختلف ہوتے ہیں۔