Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) العاديات ⁦۱۰۰:۳⁩

آیات

  1. فَٱلۡمُغِيرَٰتِ صُبۡحٗا

    آیت ⁦۱۰۰:۳⁩ کھولیں

    پھر صبح کے وقت دھاوا بولنے والوں کی قسم.[1]

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

پھر صبح سویرے چھاپہ مارتے ہیں، [3]

سورة العدیات حاشیہ نمبر : 3

اہل عرب کا قاعدہ تھا کہ جب کسی بستی پر انہیں چھاپہ مارنا ہوتا تو رات کے اندھیرے میں چل کر جاتے تاکہ دشمن خبردار نہ ہوسکے، اور صبح سویرے اچانک اس پر ٹوٹ پڑتے تھے تاکہ صبح کی روشنی میں ہر چیز نظر آسکے، اور دن اتنا زیادہ روشن بھی نہ ہو کہ دشمن دور سے ان کو آتا دیکھ لے اور مقابلہ کے لیے تیار ہوجائے۔